اسلام کیا ہے ؟

اسلام ایک سرنامہ [label] نہیں ہے

اسلام ایک طرزِ زندگی ہے اسے اپنایئے

اسلام ایک سفر ہے اسے مکمل کیجئے

اسلام ایک تحفہ ہے اسے قبول کیجئے

اسلام ایک جد و جہد ہے اس میں ڈٹ جایئے

اسلام ایک منزلِ مقصود ہے اسے حاصل کیجئے

اسلام ایک بہترین موقع ہے اسے ضائع نہ کیجئے

اسلام گناہگاروں کیلئے نہیں ہے غالب آیئے

اسلام ایک کھیل نہیں ہے اس سے مت کھیلئے

اسلام ایک معمہ نہیں ہے اسے تھامیئے

اسلام بزدلوں کیلئے نہیں ہے مقابلہ کیجئے

اسلام مُردوں کیلئے نہیں ہے اس میں زندہ رہیئے

اسلام ایک وعدہ ہے اسے پوراکیجئے

اسلام ایک فرض ہے اسے سرانجام لایئے

اسلام زندگی کا ایک خوبصورت راستہ ہے اسے دیکھیئے

اسلام آپ کیلئے ایک پیغام ہے اسے سُنیئے

اسلام سراپا محبت ہے اس سے محبت کیجئے

جو چاہے کوئی کہے ۔ اسلام آج بھی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا نظريہ ہے

This entry was posted in دین, ذمہ دارياں, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “اسلام کیا ہے ؟

  1. امتیاز

    جی جناب جیسے ہم نے قرآن کو الماری میں رکھ دیا اسی طرح اسلام کو بھی اپنی زندگی سے دور ایک اونچی جگہ پر رکھ دیا ہے۔ ہمیں اس سے عقیدت تو ہے لیکن اپنانے کا حوصلہ نہیں۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    شعيب صاحب
    کوشش تو بندہ ناتواں کی پوری ہے ۔ کاميابی کتنی ہوئی اللہ جانتا ہے ۔ ميں تو سمجھتا ہوں کہ اللہ کی مہربانی سے ٧٠ سال کی عمر ہو جانے کے باوجود ميں اگر پڑھتا ہوں لکھتا ہوں ۔ سير و سياحت کرتا ہوں اور مجھے کوئی مہلک بيماری نہيں ہے تو کامياب ہی کامياب ہوں ۔ ان دنوں ميں چھوٹے بيٹے کے پاس دبئی ميں ہوں ۔ پچھلے ڈيڑھ سال ميں يہ دوسرا پھيرا ہے ۔ امريکا کا ويزہ نہيں ملا ورنہ بڑ بيٹے کے پاس بھی رہ آيا ہوتا
    يہی راستہ کاميابی کا ميں آپ جوانوں کو دکھا رہا ہوں

  3. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » اسلام کیا ہے ؟ -- Topsy.com

  4. وھاج الدین احمد

    بھت خوب لکھا ھے
    اسلام پھولوں کی سیج نہیں ہے مگر اسے ‘اپنائے بغیر کامیابی بھی نہیں ہے’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.