بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل و غارت جاری
795 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Jul 16 2010
دوشيزہ سميت مزيد 4 کشميری جاں بحق
وادی میں فورسز کے ہاتھوں ایک خاتون اور طالب علم سمیت چار نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔ شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں منگل کو اس وقت پھر تشدد کی لہر بھڑک اٹھی جب سرینگر کی نواحی بستی ٹینگہ پورہ میں فورسز کے ہاتھوں مبینہ طور گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم کو فورسز نے زیر حراست جاں بحق کردیا۔ زبردست احتجاج کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے
ایک جواں سال دوشیزہ سمیت 4 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کیلئے ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا ہے اور دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محض 18گھنٹوں کے وقفے میں 4افراد کی ہلاکت کے خلاف وادی کے طول و ارض میں
شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور وادی کے تقریباً سبھی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے لگے جبکہ سرینگر میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو لیکر جلوس نکالے گئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور فورسز نے ایک مرتبہ پھر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہوئے زور دار ٹیر گیس شیلنگ کے ساتھ ساتھ مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سو سے زائدافراد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد افراد کو گولیا ں لگی ہیں جبکہ کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
تفصيلات پڑھنے کيلئے يہاں کلک کيجئے

Jul 16 2010 بوقت 10:00 AM
[...] This post was mentioned on Twitter by urdu اردو, Urdu Blogz. Urdu Blogz said: Post: بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل و غارت جاری http://bit.ly/a66mSk [...]
Jul 16 2010 بوقت 9:29 PM
کشمیر کو پاکستان اور انڈیا نے فٹبال بنا رکھا ہے۔ مجھ تولگتا ہے کہ یہ مسئلہ کبھی حل نہیں گا کیونکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
Jul 16 2010 بوقت 10:08 PM
فرحان دانش صاحب
حل نہ ہونے کی وجہ دشمنی نہيں ہے بلکہ بھارتی اپنے ملک کے وفادار ہيں اور ہمارے حکمران صرف اپنی جيب کے وفادار ہيں اور اس کيلئے پوری قوم کو قربان کرنے کو تيار ہيں
Jul 16 2010 بوقت 10:52 PM
غاصب کبھی تو ظلم کا حساب دیں گے