مسئلہ ويزے کا

پاکستان کے ايک چڑيا گھر ميں ايک شير کو روزانہ صرف 2 کلوگرام گوشت کھانے کو ديا جاتا تھا ۔ وہ دن بدن کمزور ہوتا جا رہا تھا ۔ حالات سے تنگ وہ دعا کرتا کہ مجھے کسی اور ملک بھيج ديا جائے ۔ ايک دن دبئی کا پاکستان کے دورے پر آيا ہوا ايک شیخ چڑيا گھر آيا اور ايک شير دبئی بھيجنے کی درخواست کی ۔ شير خوش ہوا کہ قسمت جاگ گئی دبئی ميں ايئرکنڈيشنڈ چڑيا گھر ميں رہوں گا اور کھانے ميں بھی دو نہيں تو ايک بکرا روزانہ ملے گا

دبئی کے چڑيا گھر پہنچنے پر پہلے دن ايک خوبصورت تھيلے ميں نفاست سے بند کی ہوئی اس کی خوراک آئی ۔ اُس نے تھلا کھولا تو اس ميں کيلے تھے مگر تھے بڑے بڑے اور عمدہ معيار کے ۔ شير نے خيال کيا کہ ہو سکتا ہے کہ چڑيا گھر کے مہتمم نے سوچا ہو کہ پاکستان سے آنے کے بعد ميرا پيٹ خراب نہ ہو جائے اور صبر شکر کر کے کيلے کھا لئے ۔ دوسرے دن تھيلا آيا تو اس ميں بھی کيلے نکلے ۔ غصہ آيا مگر کھا ليا ۔ جب تيسرے دن بھی کيلے آئے تو شير نے کيلوں کا تھيلا لانے والے ملازم کو روک کر کہا “تمہيں نظر نہيں آتا کہ ميں شير ہوں ؟ جا کر مہتمم کو بتاؤ کہ ميں شير ہوں”۔ ملازم جا کر واپس آيا اور بولا “تم ہو تو شير مگر سرکاری ريکارڈ ميں بندر لکھا ہے کيونکہ تم بندر کے ويزہ پر آئے تھے”

This entry was posted in روز و شب, مزاح on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “مسئلہ ويزے کا

  1. یاسر خوامخواہ جاپانی

    چلیں بذریعہ لانچ نہیں گیا۔ورنہ شیخوں نے شیر کو پکا تے نسلی غلام بنا لینا تھا۔یہ سرکاری ریکارڈ مسلوں کا ھے۔یہ شیر اگر عیسائیوں کے دیس میں جاتا تو انسان جیسے حقوق ملتے نہ کہ مسلمانوں کےشیر جیسے۔ :lol: :lol:

  2. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » مسئلہ ويزے کا -- Topsy.com

  3. خاور

    اچھا لطیفه هے پڑھ کر کرب کا احساس هوا
    اگر ویزے کی کیٹاکری کی بات هط تو جی یهاں جاپان میں بہت سے گدھے شیر کے ویزے پر آکئے هیں
    شاید میں بھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.