چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ اعلٰی معیار

جو محنت کرتا ہے ۔ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے
جو دیانتداری کرتا ہے ۔ وہ قابلِ اعتماد بنتا ہے
جو اچھائی کرتا ہے ۔ وہ مقبول ہوتا ہے
جو درگذر کرتا ہے ۔ وہ موافقت حاصل کرتا ہے
جو عاجزی اختیار کرتا ہے ۔ وہ بڑھائی پاتا ہے
جو استقامت یا استقلال اختیار کرتا ہے ۔ وہ قناعت و اطمینان پاتا ہے
جو اللہ پر ایمان یا یقین رکھتا ہے ۔ وہ سب کچھ پا لیتا ہے

چنے بوئیں گے تو گندم نہیں کاٹ سکتے
نہ ہی تھور بیجیں تو گلاب اُگتا ہے
جو زندگی کو دیں گے وہی زندگی لوٹائے گی
اسلئے وہی کریں جس کے نتیجہ میں بعد میں پریشانی یا پشیمانی نہ ہو

میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter
” جو ساڑھے پانچ سال سے زائد عرصہ سے معاشرے کے کچھ بھیانک پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر

This entry was posted in پيغام, روز و شب, طور طريقہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ اعلٰی معیار

  1. یاسرخوامخواہ جاپانی

    محترم کیا خوبصورت الفاظ ھیں۔میں نے چند دن پہلے اسی طرح کی چھوٹی چھوٹی باتیں لکھنے کی کوشش کی تھی۔لیکن الفاظ کی مفلسی کی وجہ سے ان کو بلاگ سے ھٹا دیا۔سوچ کو خوبصو رت الفاظ دینا واقعی بہت مشکل ھے :cry: :cry: :cry:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.