چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ ایک ارب کتنا ہوتا ہے

جانتے ہیں ایک ارب میں کتنے صفرے ہوتے ہیں ؟ مشکل سوال ہے ؟ چلئے حساب لگاتے ہیں

ایک ارب ثانیئے [seconds] کا مطلب ہے 38 سال

ایک ارب دقیقے [minutes] کا مطلب ہے 19ہزار 2 سال

ایک ارب گھنٹےکا مطلب ہے ايک لاکھ 14 ہزار ايک سو 55 سال

ایک ارب دنوں کا مطلب ہے 27 لاکھ 39 ہزار 7 سو 26 سال

مگر ہمارے سیاستدانوں کیلئے ایک ارب روپے کا مطلب ہے چند دن کا خرچ

This entry was posted in روز و شب, سیاست on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ ایک ارب کتنا ہوتا ہے

  1. احمد عرفان شفقت

    ویسے یہ ارب میں صفروں کا مسلہ بھی عجیب ہے: امریکی نو صفر لگاتے ہیں مگر انگریز بارہ صفر سے کم پر راضی نہیں ہوتے۔ باقی دنیا کے لیئے خوامخواہ کا ابہام :cry:

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    احمد عرفان شفقت صاحب
    برطانيہ کا بلين ہمارے ارب کے برابر نہيں ہے ۔ امريکا کا بلين ہمارے ارب کے برابر ہے ۔ ہو سکتا ہے يہ طالبان يا القاعدہ کی سازش ہو
    :smile:

  3. عدنان مسعود

    مال مفت، دل بے رحم

    اسی لئے شاعر کہتا ہے کہ

    وہی حالات ہیں فقیروں کے
    دن پھرے ہیں، فقط وزیروں کے

    امریکہ کا ایک جریدہ مزاح کے طور پر لکھتا ہے

    A billion is a difficult number to comprehend, but one advertising agency did a good job of putting that figure into perspective in one of its press releases:

    A billion seconds ago it was 1959.
    A billion minutes ago Jesus was.here
    A billion hours ago our ancestors were living in the Stone Age.
    A billion dollars ago was only 8 hours and 20 minutes, at the rate Washington spends it.

  4. محمد طارق راحیل

    جو کرتے آئے ہیں سب
    وہی یہ کر رہے ہیں
    عوام اب کان بھی نہیں دھرتی
    بس اخبارات اور کالم نگار ہی جانے کیوں شور کرتے ہیں
    جس نے آنا ہے اقتدار میں سب نے یہی کرنا ہے
    اور روکے بھی تو کون اور کیسے؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.