تصحيح

ميری تحرير ” چھوٹی چھوٹی باتيں ۔ ہندسے” کے متعلق سعادت صاحب کے توجہ دلانے پر ميں نے ديکھا کہ ميں نے اُردو لکھنے ميں غلطی کر دی تھی ۔ اب درست کر ديا ہے جو کہ اس طرح ہے ۔

ان پر مزید کام کرتے ہوئے ایک معروف مُسلم سائنسدان ابو عبداللہ محمد ابن موسٰی الخوارزمی نے صفر کو بھی قیمت عطا کی ۔ اکائی کے حصے اعشاریہ کی صورت ميں کئے اور ریاضی کے دو ایسے نظام وضع کئے جنہيں ايلگورتھم [algorithm] اور لوگرتھم [logrithm] کے ناموں سے جانا پہچانا جاتا ہے

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “تصحيح

  1. راشد کامران

    جناب کنفیوژن ابھی بھی تھوڑی سی باقی ہے شاید دو اصطلاحات کے ہم الفاظ ہونے کی وجہ سے ہے۔۔ logrithm کہیں سولہویں صدی کے آس پاس نہیں وجود میں آیا؟

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    راشد کامران صاحب
    ايک تو اُردو ميں لکھتے ہوئے ميں نے ہجے غلط کر ديئے تھے اور دوسرے جب کوئی شخص لکھتا ہے تو اُس کے دماغ ميں چونکہ درست تصور ہوتا ہے جس کا قاری کو علم نہيں ہوتا ۔ اسلئے قاری غلطی نکالنے ميں حق بجانب ہوتا ہے ۔ مجھے جس نے بھی ميری تحرير يا گفتار کی غلطی بتائی ميں اُسکا شکرگذار ہوا ۔
    لوگرتھم تو بڑی بڑی ضربيں اور تقسيميں کرنے کا طريقہ نويں صدی عيسوی ہی ميں دريافت ہوا تھا ۔ پرانے وقتوں کی دريافتوں کو يورپ والوں نے اپنے ناموں سے پندرہويں اور سولہويں صدی ميں شائع کيا ۔ يہ عمل يورپ والوں ہی ميں سے کچھ محققين نے غلط ثابت کرتے ہوئے بتايا کہ فلاں کام چينيوں نے فلاں ہندوستانيوں نے فلاں عربوں نے فلاں فلاں وقتوں ميں کيا تھا ۔ سے اس سے قبل ضربيں اس طرح سے دی جاتی تھیں
    56 * 3
    56
    56
    56
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    168
    ميری ايک تحقيق اسلحہ کے بارے ميں مندرجہ ذيل ربط پر پڑھ سکتے ہيں جس سے آپ پر اسی طرح کی حقيقت واضح ہو گی
    http://iabhopal.wordpress.com/fire-arms-through-centuries/

  3. سعادت

    شکریہ سر، لیکن راشد صاحب کی طرح میں نے بھی یہی پڑھا ہے کہ logarithm کی دریافت سولہویں صدی میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.