What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

عشقِ رسول

995 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Mar 07 2010

میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں
میڈا دین وی توں میڈا ایمان وی توں
میڈا جسم وی توں میڈا روح وی توں
میڈا قلب وی توں،جند جان وی توں
میڈا کعبہ قبلہ مسجد ممبر مُصحف تے قرآن وی توں
میڈے فرض فریضے حج زکوٰتاں صوم صلاۃ اذان وی توں
میڈا ذکر وی توں میڈا فکر وی توں
میڈا ذوق وی توں وجدان وی توں
میڈا سانول مٹھڑا شام سلونڑا من موہن جانان وی توں
میڈا مرشد ھادی پیر طریقت شیخ حقائق دان وی توں
میڈی آس امید تے کھٹیا وٹیا تکیہ مانڑ تے ترانڑ وی توں
میڈا دھرم وی توں میڈا بھرم وی توں
میڈی شرم وی توں میڈی شان وی توں
میڈا ڈُکھ سُکھ رووَنڑ کھلنڑ وی توں
میڈا درد وی توں درمان وی توں
میڈا خوشیاں دا اسباب وی توں
میڈے سولاں دا سامان وی توں
میڈا حُسن تے بھاگ سُہاگ وی توں
میڈا بخت تے نام و نشان وی توں

کلام ۔ خواجہ غلام فرید

11 تبصرے to “عشقِ رسول”

  1. MyAvatars 0.2 حکیم خالد کا کہنا ہے کہ:

    سبحان اللہ

    انکل اجمل۔۔۔۔۔۔
    پٹھانے خان کی آواز میں خواجہ غلام فرید کا یہ کلام ایک عجیب وجدانی کیفیت پیدا کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

  2. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    حکيم خالد صاحب
    کيا خوب ياد کريا آپ نے ۔ کسی زمانے ميں ميں ريڈيو سے پٹھانے خان کی آواز ميں خواجہ فريد کا کلام سُنا کرتا تھا اور بہت لُطف آتا تھا ۔ اب جب بھی ميں اسے پڑھتا ہوں تو ميرے کانوں ميں پٹھانے خان کی آواز گونج رہی ہوتی ہے

  3. MyAvatars 0.2 حارث گلزار کا کہنا ہے کہ:

    زبردست!۔ میں بھی پٹھانے خان کی ہی تعریف کرنے آیا تھا مگر انکا ذکر پہلے ہی ہوگیا۔ پٹھانے خان کی آواز نے اس کلام کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے!!!

  4. MyAvatars 0.2 جاویداقبال کا کہنا ہے کہ:

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

    افتخاربھائي، کیاخوب کلام ہے۔ ہمارےصوفی شعراء کاکلام پڑھنےسےایک عجیب ساروحانی وجدطاری ہوجاتاہے۔ اللہ تعالی ان کواپنےجواررحمت میں جگہ دے۔ آمین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال

  5. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ۔ اسپین کا کہنا ہے کہ:

    گایا تو اسے بہت سے لوگوں نے ہے ، مگر پٹھانے خاں کا سرائیکی لہجہ اور انداز اپنا ہے۔اس میں تصوف اور معرفت کی گہرائی بھی ہے۔اور اپنی ذات کی نفی بھی۔

  6. MyAvatars 0.2 محمد ریاض شاہد کا کہنا ہے کہ:

    اس کلام کے خالق خواجہ غلام فرید (1901۔1844) کا کلام عشق مجازی کے تجربے کی دلالت کرتا ہے ۔ ان کی کافیوں میں انسانی حوالوں کے ساتھ عشق کی درماندگیاں ، ہجر کا سوز ، وصال کی آرزو ، انتظار کا کرب ، محبوب کی جفا ء بے نیازی اور ستم پسندی کے تذکرے جا بجا ملتے ہیں ۔ لیکن اگر ان کے کلام کو بغور پڑھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا عشق محض عشق مجاز نہ تھا بلکہ اس نے اطلاق کا رنگ بھی اختیار کر لیا تھا ۔ پوری کائنات میں سمٹ آتی تھی اور اس نے ان کے حوالہ جاتی نظام کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا تھا ۔
    بحوالہ
    http://pcduniya.wordpress.pk/2009/02/

  7. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    حارث گلزار ۔ جاويد اقبال ۔ جاويد گوندل اور محمد رياض صاحبان
    آپ سب کے خيالات درست ہيں ۔ مزيد ميں جس چيز کو اُجاگر کرنا چاہتا ہوں يہ ہے کہ آج کم از کم آدھی صدی پيچھے کی دنيا کو موازنہ عصرِ حاضر جسے ترقی يافتہ دور کہا جاتا ہے سے کيا جائے تو ايک نماياں فرق ملتا ہے کہ ماضی ميں خلوص و عمل تھا اور عصرِ حاضر ميں لفاظی اور منافقت ہے

  8. MyAvatars 0.2 انکل ٹام کا کہنا ہے کہ:

    10

  9. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    چچا ٹام صاحب
    تو آپ نے پورے 10 کے 10 نمبر دے ديئے ۔ بہت شکريہ ۔
    ليکن کسے ؟ خواجہ غلام فريد صاحب کو يا مجھے ؟

  10. MyAvatars 0.2 انکل ٹام کا کہنا ہے کہ:

    میں تو کچھ کمنٹ لکھ رہا تھا لیکن الفاظ پہنچے نہیں‌ صرف نمبر پہنچ گئے ۔
    ویسے 10 نمبر دونوں کے لیے ہیں

  11. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    چچا ٹام صاحب
    نمبر پورے دينے کا شکريہ
    :smile:

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)