لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے123سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی اہلیت کے خلاف شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نادہندہ ہیں اور ان پر سپریم کورٹ پر حملے کا بھی الزام ہے ۔ نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف سپریم کورٹ حملے پرملوث نہیں تھے اور مدعی کی درخواست مفروضوں اور بدنیتی پر مبنی ہے
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پرویز ملک ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ،نوازشریف کے دستبردار ہونے کے بعد اب اس حلقے سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ رکنی قاتل اسکواڈ یورپی تھا اور انہوں نے بھیس بدل کر انتہائی منظم انداز میں کارروائی کی۔دبئی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم نے بتایا کہ حماس کے کمانڈر محمود المبحوح کو مبینہ طور پر قتل کرنیوالے یورپی پاسپورٹ کے حامل تھے۔ جنہوں نے بھیس بدلنے کیلئے وِگ، نقلی داڑھی اور ٹینس کے کھلاڑیوں جیسے لباس استعمال کیے۔ قاتل اسکواڈ میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔پولیس سربراہ کاکہنا تھا کہ ممکن ہے بعض ممالک نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حماس رہنما کے قتل کا حکم دیا ہو۔ اس موقع پر مبینہ قاتلوں کی جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئیں اوران کی تصاویر اور پاسپورٹ کی تفصیلات بتائی گئیں جن کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ میں شامل گیارہ افراد میں سے چھ برطانیہ، تین آئرلینڈ اور ایک ایک جرمنی اور فرانس کے پاسپورٹ پر دبئی پہنچے تھے۔ حماس نے بیس جنوری کو دبئی کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے اپنے کمانڈر محمود المبحوح کے قتل کا ذمہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو ٹھہراتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے