What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

ربيع الاول ہی نہيں ہر ماہ ہر دن

1,110 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Feb 28 2010

جب اللہ نے حکم دے ديا

إِنَّ اللَّہَ وَمَلَائِكَتَہُ يُصَلُّونَ عَلَی النَّبِيِّ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ايمان لانے والو ۔ تم بھی اُن پر دُرود اور سلام بھیجا کرو [سورت 33 ۔ الاحزاب ۔ آيت 56]

تو باقی کچھ سوچنے کو نہيں رہ جاتا ۔ اے بندے پڑھ اللہ کی تسبيح اور بھيج نبی پر درود ہر ماہ کے ہر دن

اللّٰھُمَ صَلی علٰی مُحَمْدٍ وَ علٰی آلِ مُحَمْدٍ کَمَا صَلَیْتَ علٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ علٰی آلِ اِبْرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْد
اللّٰھُمَ بَارِکْ علٰی مُحَمْدٍ وَ علٰی آلِ مُحَمْدٍ کَمَا بَارَکْتَ علٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ علٰی آلِ اِبْرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْد

صَلُّوا اور َسَلِّمُوا دونوں میں حُکم کا صيغہ ہے جمع متکلم کيلئے اور حُکم ديا گيا ہے اُنہيں جو اللہ ايمان لے آئے ہيں
انسان کے بنائے ہوئے قانون ميں اگر کوئی حُکم ديا گيا ہو تو اس پر عمل نہ کرنے والا مُجرم ٹھہرتا ہے اور اسے سزا دی جاتی ہے
جو نبی صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم پر درود و سلام نہ بھيجے وہ اللہ کا مُجرم ہے اور سزا کا مستحق ۔ ليکن ساتھ ہی اللہ نے حُکم ديا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور نبی کو بشیراً و نذيراً قرار ديا ہے ۔ اسلئے مسلمان پر لازم ہے کہ وہی کرے جو نبی صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم نے کہا یا کِيا

ميں نہيں کہتا کہ جلوس نہ نکاليں ۔ ميں نہيں کہتا نعت نہ پڑھيں ۔ ميں صرف يہ کہتا ہوں کہ ساتھ يہ بھی ديکھ ليں کہ مقصد کيا ہے
اس مکالمہ پر غور کيجئے

بيٹا “ابا جان ۔ مجھے آپ سے بہت محبت ہے ۔ ميں آپ کا تابع فرمان ہوں ۔ میں آپ کی ہر خدمت کرنے کيلئے چوکس ہوں ۔ مجھے آپ کا بہت خيال رہتا ہے ۔ میں اپنے دوستوں میں بھی آپ کی تعريف کرتا رہتا ہوں”

ايک دن باپ دن بھر کا تھکا ہوا آيا ۔ اُس نے بيٹے کو آواز دی “بيٹا ۔ ذرا آنا ميرے کندھے سہلا دينا ”
بيٹا “ابا جان ۔ ميں ٹی وی ديکھ رہا ہوں بڑا دلچسپ ڈرامہ چل رہا ہے”

ايک دن باپ نے بيٹے کو آواز دی ” بيٹا ۔ پانی کا ايک گلاس لانا”
بیٹا ” ابا جان ۔ میں دوست سے چَيٹ کر رہا ہوں”

ايک دن بیٹا گھر آيا تو باپ نے کہا “بيٹا ۔ ميرا سر چکرا رہا ہے ۔ بخار بھی ہے ۔ ذرا مجھے ہسپتال لے چلو”
بيٹا ” ابا جان ميں ضرور لے جاتا مگر ميں نے دوست کے ساتھ کہيں جانے کا وعدہ کيا ہوا ہے”

کيا يہ بيٹا اپنے باپ کا تابع فرمان ہے ؟
کيا اسے اپنے باپ سے محبت ہے ؟
کيا يہ اپنے باپ کا احترام کرتا ہے ؟

آجکل اکثر مسلمانوں کا حال متذکرہ بالا بيٹے کا سا ہے نبی صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم کو باپ سمجھ ليجئے ۔ عام لوگ زبانی جمع خرچ بہت کرتے ہيں مگر عمل مفقود ہے ۔ آتشبازی ۔ نعت خوانی اور جلوس پر سب تابعداری ۔ محبت اور احترام ختم ہو جاتا ہے ۔ اللہ اور اس کا رسول عمل مانگتے ہيں لفاظی نہيں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم کی خوشنودی حاصل کرنے کا صرف ايک طريقہ ہے ۔ اللہ کے فرمان اور اس کے رسول صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم کی سنّت پر عمل ۔ اگر يہ نہ ہو تو باقی سب عمل بيکار ہيں

اللہ ہميں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفيق عطا فرمائے

11 تبصرے to “ربيع الاول ہی نہيں ہر ماہ ہر دن”

  1. MyAvatars 0.2 سعود کا کہنا ہے کہ:

    آمین!

  2. MyAvatars 0.2 فارغ کا کہنا ہے کہ:

    آج کل تو نئی نئی ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں مثلا خانہ کعبہ کا ماڈل اور اونٹ‌پر سواری ۔۔ اور جلوس کی روایات کہاں سے آگئیں یہ بھی نھیں معلوم

  3. MyAvatars 0.2 محمد سعید پالن پوری کا کہنا ہے کہ:

    اقتباس
    دونوں میں حُکم کا صيغہ ہے جمع متکلم کيلئے

    جمع حاضر کیلئے

  4. MyAvatars 0.2 ایم بلال کا کہنا ہے کہ:

    بہت خوب زبردست۔۔۔ خاص طور پر مثال کے لئے جو مکالمہ پیش کیا ہے وہ بہت خوب ہے۔۔۔

  5. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    محمد بلال صاحب
    حوصلہ افزائی کا شکريہ

  6. MyAvatars 0.2 احمد عثمانی کا کہنا ہے کہ:

    جن کی خاک ایک جیسی تھی آخر کہیں مل ہی گئے
    تازیئے والے اور مزاروں والے آج ایک ہوئے

    http://twocircles.net/2010feb27/5_km_walk_memory_prophet_love_muhammad.html

  7. MyAvatars 0.2 مکی کا کہنا ہے کہ:

    گنیش جی اور میلاد کے جلوس میں اب فرق ہی کتنا رہ گیا ہے..

    گنپتی پپا موریا..

  8. MyAvatars 0.2 فرحان دانش کا کہنا ہے کہ:

    آپ کو دلی عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو۔ مندرجہ بالا تبصرے پڑھنے کے بعد ان تبصروں کا جواب اشعار کی صورت میں
    -
    نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
    سوائے ابلیس کے جہاں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
    -
    ہیں شاد ہر اک مسلماں کرتا ہے گھر گھر چراغاں گلیوں کو بھی جگمگایا آقا کا میلاد آیا
    نعت نبی تم سناؤ عشق نبی کو بڑھاؤ ہم کو رضا نے سکھایا آقا کا میلاد آیا
    -
    خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا
    دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے
    -
    صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی جنہیں سُن کے دل شاد ہوتا رہے گا
    خدا اہلسنت کو آباد رکھے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا میلاد ہوتا رہے گا۔

  9. MyAvatars 0.2 مکی کا کہنا ہے کہ:

    عقل اور گدھے کی پرانی دشمنی ہے..

  10. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    مکی صاحب
    ميں عقل ہوں يا گدھا ؟

  11. MyAvatars 0.2 مکی کا کہنا ہے کہ:

    چچا میری کیا مجال جو آپ سے اس طرح بات کروں.. یہ آپ کے لیے نہیں تھا..

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)