What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

میں مسلمان ہوں

659 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Dec 18 2009

میں دفتر کے اوقات میں ذاتی کام کرتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں رشوت لیتا یا دیتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں کم تولتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں جھوٹ بولتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دوسروں کا حق مارتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دھوکہ دیتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں دوسرے کو ذلیل کر کے خوش ہوتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں چوری کرتا یا ڈاکہ ڈالتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں عورت کی عزت سے کھیلتا ہوں ۔ میں مسلمان ہوں
میں روزے نہیں رکھتا ۔ میں مسلمان ہوں
میں نماز نہیں پڑھتا ۔ میں مسلمان ہوں
میں نے قرآن شریف کو سمجھنے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ میں مسلمان ہوں
میں قرآن شریف میں دیئے گئے مسلمان کے اوصاف نہیں اپنانا چاہتا ۔ میں مسلمان ہوں
وغیرہ وغیرہ
میں مسلمان ہوں ۔ میں سب جانتا ہوں ۔ کسی اور کو مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ مسلمان کیا ہوتا ہے

اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ وہ مسلمان ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اللہ پر یقین رکھتا ہے لیکن اللہ کے احکامات سے لاپرواہی کر کے وہ اپنے مسلمان ہونے کی نفی کرتا ہے ۔ مسلمان صرف زبان سے کہنے کا نہیں اللہ کے احکامات پر عمل کرنے والے کا نام ہے ۔ علامہ اقبال صاحب نے کہا تھا

زباں سے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں

9 تبصرے to “میں مسلمان ہوں”

  1. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    ایسے فرد کو مسلمان نہیں منافق کہا جاتا ہے۔

  2. MyAvatars 0.2 اظہرالحق کا کہنا ہے کہ:

    انکل جی مبارک ہو
    متحدہ عرب امارات کے سچے مسلمانوں نے آپ کا بلاگ ادھر بین کر دیا ہے

    اور یہ بھی مسلمان ہونے کی نشانی ہے نا!!!!!

  3. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    اظہرالحق صاحب
    میں نے اُن کا کیا بگاڑا ہے ؟

  4. MyAvatars 0.2 قدیر احمد کا کہنا ہے کہ:

    میں مسلمان ہوں، میں نے کبھی قرآن کا ترجمہ ہی نہیں پڑھا، سمجھنا تو بعد کی بات ہے۔۔

    بلاگ بین کرنے کے بعد اب کہیں پاکستانی حکومت سے طلب ہی نہ کر لیں :P

  5. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    قددیر احمد صاحب
    وہی ہو گا جو منظور میرے اللہ کو ہو گا اور اللہ کی رضا میری خوشی ہے

  6. MyAvatars 0.2 فرحان دانش کا کہنا ہے کہ:

    ایسے فرد کو مسلمان نہیں نام نہاد مسلمان کہا جاتا ہے۔

  7. MyAvatars 0.2 خرم کا کہنا ہے کہ:

    ہیں بلاگ بند کردیا؟ انکل جی آپ تو مشہور ہو گئے ہیں‌پھر تو :mrgreen:

  8. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    فرحان دانش صاحب
    ہمارے مةلک میں مسلمان زیادہ ہیں یا نام نہاد مسلمان ؟

  9. MyAvatars 0.2 SHUAIB کا کہنا ہے کہ:

    صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں ۔
    کچھ سمجھے آپ؟

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)