What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میرا بنیادی مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ ۔ ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةِ مِّن لِّسَانِي يَفْقَھوا قَوْلِي



تختۂ کار

عورت ۔ ۔ ۔ مرد کی زندگی میں

352 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Nov 11 2009

جب میں اس دنیا میں آیا تو عورت نے مجھے گود لیا ۔ ۔ ۔ میری ماں
جب میں اپنے پاؤں چلنے لگا تو عورت نے میرا خیال رکھا اور میرے ساتھ کھیلا ۔ ۔ ۔ میری بہن
جب میں پڑھنے لگا تو مجھے عورت نے پڑھنا سکھایا ۔ ۔ ۔ میری اُستاذہ
جب میں جوانی میں دُکھ کا شکار ہوا تو میرا غم عورت نے بانٹا ۔ ۔ ۔ میری بیوی
جب میں بڑھاپے میں چڑچڑا ہوا تو مجھے مسکراہٹ عورت نے دی ۔ ۔ ۔ میری بیٹی
جب میں مروں گا تو مجھے عورت ہی اپنی آغوش میں لے لے گی ۔ ۔ ۔ میرے وطن کی مٹی

14 تبصرے to “عورت ۔ ۔ ۔ مرد کی زندگی میں”

  1. MyAvatars 0.2 ریحان کا کہنا ہے کہ:

    ہم مرد مکمل نہیں عورت کے بغیر

  2. MyAvatars 0.2 SHUAIB کا کہنا ہے کہ:

    واہ کیا بات ہے ۔ بالکل سچی بات

  3. MyAvatars 0.2 موجو کا کہنا ہے کہ:

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    مرد عورت کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتا

  4. MyAvatars 0.2 مکی کا کہنا ہے کہ:

    کیا بات کی ہے.. بہترین.. :)

  5. MyAvatars 0.2 وھاج الدین احمد کا کہنا ہے کہ:

    اب آپ نے یہ بات چھیڑ دی ھے تو عرض کروں
    بطور معالج میرا واسطہ ایسے مریضوں سے زیادہ رہا جو معذوریوں میں مبتلا ہوتے
    جیسے فالج یا پٹھوں کی کمزوری یعنی جب انسان چلنے پھرنے سے معذور ہوتا ھے
    ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کےلیے کون دیکھا گیا–
    ماں، بہن، بیوی’ گرل فرینڈ’ وہ بیویاں بھی جن کو طلاق دے دی تھی اور وہ اللہ کی بندیاں ایسے وقت مین آڑے آئیں
    ابھی مجھے بواءے فرینڈ یا باپ (مگر صرف جب ماں بھی تھی) یا اور قسم کے مرد ساتھی نہیں نظر آءے

  6. افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ریحان صاحب
    جناب میں تو مکمل ہوں

    شعیب اور مکی صاحبان
    حوصلہ افزائی کا شکریہ

    موجو جی
    وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاة ۔ تبصرہ کا شکریہ ۔ جناب میں نے بہت دن گذارے ہیں

    بھائی وھاج الدین احمد صاحب
    یہ بات مجھے 1967ء میں مجھے ایک برطانوی لڑکی نے بتائی تھی اور کہتی تھی کہ وہ اپنی بوڑھی ماں کا خیال رکھتی ہے اور اس کے اخراجات پورے کرتی ہے ۔ اس کا بھائی زیادہ کماتا ہے اور کچھ بھی نہیں کرتا

  7. MyAvatars 0.2 محمد ریاض شاہد کا کہنا ہے کہ:

    میرے ایک کرم فرما کہتے ہیں کہ بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ قربت کا مگر رقابت کا رشتہ ہے ۔ دنیا میں بے غرض محبت صرف ماں کرتی ہے ۔ باقی رشتے ہو سکتاہے زندگی میں کبھی آپ سے اپنے احسانات کا معاوضہ کسی شکل میں طلب کریں

  8. MyAvatars 0.2 شاہدہ اکرم کا کہنا ہے کہ:

    مُحترم اجمل انکل جی
    السلامُ عليکُم
    اُميد ہے انکل جی آپ بخير ہو ں گے، بہُت درُست بات کہی انکل آپ نے اور مُجھے وہاج انکل جی کی بات بھی بہُت اچھی لگی کہ جب کوئ نہيں ہوتا تو عورت ہی کام آتی ہے اکثر ديکھا گيا ہے کہ مياں بيوی کی عُمر ميں گو تھوڑا سا فرق ہوتا ہے ليکِن آخِر عُمر ميں بھی عُمر کے تھوڑے فرق کے باوجُود عورت ہی مرد کاخيال رکھ رہی ہوتی ہے ہر رُوپ ميں کبھی بہن ماں بيوی يا بيٹی جو بھی ہو شايد گُھٹی ميں اپنے ساتھ لا ئ ہوتی ہے يہ سب
    اور وہاج انکل جی آپ کيسے ہيں؟ ٹھيک ہيں نا

  9. افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    محمد ریاض شاہد صاحب
    ماں کا نعم البدل تو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے پیدا ہی نہیں کیا

  10. MyAvatars 0.2 عورت کا کہنا ہے کہ:

    جب پرئشان ہو تو گانا سنتے ہیں – عورت گانے بجانے والی

  11. افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    عورت صاحب
    آپ عورت نہیں ہو سکتے ۔ یہ آپ کے اس جملہ سے عیاں ہے

  12. MyAvatars 0.2 شاہدہ اکرم کا کہنا ہے کہ:

    انکل جی کل رات کو يہاں ايک تبصرہ کيا تھا کہيں سپيم کی نزر تو نہيں ہو گيا؟

  13. افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    شاہدہ اکرم صاحبہ
    بالکل ۔ شاید شیطان راستہ میں دبوچ کر لے گیا تھا ۔ وصول کر لیا ہے

  14. MyAvatars 0.2 وھاج الدین احمد کا کہنا ہے کہ:

    شاہدہ بیٹی اللہ کا فضل ھے خیریت سے ہوں

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :-| :-x :twisted: :) 8-O :( :roll: :-P :oops: :-o :mrgreen: :lol: :idea: :-D :evil: :cry: 8) :arrow: :-? :?: :!: