بچے

یونہی ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کچھ بچوں کی باتوں نے ذہن میں آ کر مسکرانے پر مجبور کر دیا ۔ سوچا شاید قارئین بھی محظوظ ہوں

ایک خاتون نے اپنے بھائی سے کہا “دیکھو کوئی ایسی بات نہ کہنا کہ میرا دل بیٹھ جائے “۔ پاس تین چارسالہ بچہ بیٹھا تھا بولا “ماموں ۔ نہ ۔ امی کا دل سویا ہے اُٹھ کے بیٹھ جائے گا”

ایک خاتون سے اس کا ایک بیٹا کچھ مانگ رہا تھا اُس نہ کہا “تنگ نہ کرو”۔ چھوٹا بیٹا جو 3 سال کا تھا بولا “امی کو تنگ نہیں کرو ۔ کھُلا کرو ۔ کھُلا کرو”

ایک خاتون کا بھائی کئی سال بعد اسکے گھر آیا ۔ وہ باورچی خانہ سے آ کر بھائی کے ساتھ گپ لگانے لگ گئی ۔ کچھ دیر بعد باورچی خانہ سے پٹاخ پٹاخ کی آوازیں آنے لگیں ۔ وہ باورچی خانہ میں گئی تو اس کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بڑی چھُری پکڑے چوکی پر مار رہا تھا ۔ اس نے اسے کہا “آؤ ماموں کو سلام کرو”۔ مگر بچہ باز نہ آیا ۔ اس نے بچے سے چھُری لینے کی کوشش میں کہا “یہ مجھے دو ۔ کس کو ذبح کرنا ہے”۔ بچہ بلا توقف بولا “ماموں کو”

میرا بڑا بیٹا زکریا ابھی تين سال سے چھوٹا تھا تو میں نے اُسے ایک لیگو سیٹ [Lego] لا کر دیا ۔ وہ اسے لے کر ڈرائنگ روم میں چلا گیا ۔ کوئی پندرہ منٹ بعد ڈرائنگ روم سے پٹاخ پٹاخ کی آوازوں کے ساتھ زکریا کی آواز آئی “گندھا بچہ ۔ میں نہیں کھيلتا”۔ میں ڈرائنگ روم میں پہنچا تو دیکھا کہ زکریا بہت غُصے میں ہے اور لیگو اِدھر اُدھر پھينک رہا ہے ۔ میرے پوچھنے پر کہنے لگا “میں بناتا ہوں ۔ یہ گندھا ٹوٹ جاتا ہے”۔ میں نے کہا “اچھا میرے سامنے بناؤ” ۔ وہ کیا کرتا تھا کہ ايک گوٹ نيچے رکھتا اس پر کراس دوسری پھر کراس تیسری ۔ اونچا مینار بنانے کیلئے اس طرح لگاتا جاتا ۔ جب وہ اونچا ہوتا تو اور گوٹ لگاتے ہوئے ٹوٹ جاتا ۔ میں نے طریقہ سمجھایا کہ نيچے زیادہ گوٹیں لگائے پھر کم کرتا جائے ۔ اس طرح جب مینار بن کر کھڑا رہا تو زکریا خوش ہو گیا

میرے بہنوئی ہمیں ملنے واہ آئے ۔ میں گھر پر نہ تھا تو انہوں نے سوچا کہ میری بڑی بہن کو مل لیتے ہیں ۔ وہ زکریا کو جو اس وقت تقریباً تین سال کا تھا ساتھ لے گئے ۔ گھر قریب ہی تھا اسلئے پيدل ہی گئے ۔ زکریا سارا راستہ خاموش رہا ۔ واپس آتے ہوئے میرے بہنوئی نے زکریا سے کہا “آپ باتیں نہیں کرتے ۔ کیا بات ہے ؟” تھوڑی دیر بعد زکریا نے اُوپر کی طرف اشارہ کر کے کہا “وہ دیکھیں”۔ انہوں نے اُوپر دیکھا تو بجلی کی تاروں کے سوا کچھ نطر نہ آیا تو انہوں نے کہا “زکریا ۔ اُوپر کیا ہے ؟” زکریا بولا “تار پر مچھر بیٹھا ہے”

اُن دنوں ہم لبیا کے شہر طرابلس میں تھے ۔ میرا چھوٹا بیٹا تقریباً 3 سال کا تھا ۔ کہنے لگا “مجھے چاکلیٹ لینا ہے”۔ میں نے کہا “مجھے نہیں معلوم چکلیٹ کہا ملتی ہے”۔ کہنے لگا “فلاں سٹور میں”۔ میں نے کہا “مجھے معلوم نہیں یہ سٹور کہاں ہے”۔ جا کر پنسل اور کاغذ لے آیا اور ایک خانہ بنا کر کہنے لگا “یہ ہمارا گھر ہے نا”۔ پھر لکیریں لگاتا گیا اور بولتا گیا “یہاں سے باہر نکلیں پھر بائیں مُڑیں پھر داہنے مُڑیں پھر بڑی سڑک پار کریں پھر تھوڑا سا داہنی طرف جائیں ۔ یہ سٹور ہے ۔ اس کے اندر چلے جائیں پھر اِدھر جائیں پھر اُدھر تو یہاں پر چکلیٹ ہوتی ہے ۔ جا کر لے آئیں”۔ بیٹے نے میرے لئے کوئی گنجائش نہ چھوڑی تھی ۔ میں گیا تو چاکلیٹ عین اُسی جگہ تھی

میں 1964ء میں لاہور آیا تھا تو ایک دوست سے ملنے اسکے گھر گیا ۔ وہ کہنے لگا “کہیں باہر چلتے ہیں ۔ میری بہن آئی ہوئی ہے ۔ اس کے دو طوفان میل بچے ہیں وہ ہمیں سکھ سے نہیں بيٹھنے دیں گے” ۔ میں نے کہیں جانے سے انکار کر دیا اور اسے اپنے بھانجوں سے ملوانے کا کہا ۔ چند منٹ بعد وہ یہ کہہ کر باہر نکل گیا “میں ابھی آتا ہوں ۔ وہ ابھی کمرے میں ہیں تھوڑی دیر میں آ کر تمہاری طبیعت صاف کر دیں گے”۔ میں صحن میں چارپائی پر بیٹھ گیا ۔ تھوڑی دیر بعد کمرے کا دروازہ کھُلا اور ایک چار پانچ سالہ بچے نے جھانکا ۔ اس کے بعد ایک تین چار سالہ بچے نے جھانکا ۔ یہ عمل چند بار دہرایا گیا تو میں نےمسکرا کر بچے کو ہاتھ کے اشارے سے بُلایا ۔ وہ آیا نہیں مگر واپس جانے کی بجائے دروازے میں کھڑا رہا ۔ پھر دوسرا بھی آ کر کھڑا ہو گیا ۔ پھر وہ ايک دوسرے سے دھکم پیل کرنے لگے ۔ اتنے میں میرا دوست واپس آ گیا ۔ میں نے اسے کہا “مجھے دو چار کاغذ دے دو” ۔ وہ مجھے ایک کاپی دے گیا ۔ میں نے اس میں سے ایک ورق نکال کر اس کی چڑیا بنائی اور ان بچوں کو دکھا کر کہا “میرے پاس آؤ ۔ میں یہ چڑیا آپ کو دوں گا”۔ مگر کوئی نہ آیا ۔ میں نے چڑیا چارپائی پر رکھ کر ایک اور چڑيا بنانا شروع کر دی ۔ ایک بچہ بھاگ کر آیا اور چارپائی پر پڑی چڑیا لے گیا ۔ دوسرے نے اس سے چھين کر مچوڑ دی ۔ وہ لڑنے لگے تو میں نے ہاتھ کے اشارے سے منع کیا اور کہا “میں اور چڑیا بنا دیتا ہوں ۔ آپ دونوں کو بنا کر دوں گا”۔ جب میں نے دو چڑیاں بنا کر انہیں دکھائیں تو دونوں میرے پاس آ کر لے گئے اور کمرے میں چلے گئے ۔ تھوڑی دیر بعد میرے پاس آئے تو ایک تھوڑی مُچڑی ہوئی چڑیا مجھے دی ۔ میں نے اسے ٹھیک کر دیا ۔ اس کے بعد ان سے باتیں شروع کیں ۔ بعد میں اپنی کتابیں لانے کو کہا ۔ وہ دونوں قاعدے لے کر آ گئے ۔ مجھے اپنا سبق سنایا ۔ پھر میں آگے پڑھا رہا تھا کہ میرا دوست کھانے پینے کا سامان لئے نمودار ہوا ۔ دیکھتے ہی کہنے لگا “واہ شنا اجمل ۔ تم نے تو شیطانوں انسان بنا دیا”

اللہ کرے ہماری قوم میں صبر کا مادہ پیدا ہو جائے تو سارے شیطان انسان بن جائیں

This entry was posted in روز و شب, یادیں on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “بچے

  1. اسماء پيرس

    بڑے مزے کے واقعے لکھے ہيں آپ نے مچھر والا اور چاکليٹ والا بہت مزاحيہ ہے مجھے بھی اپنی چار سالہ بيٹی کا واقعہ ياد آ گيا جو ميں شاپنگ کے ليے جانے لگی تو اسکا ارادہ تھا ميں اسے ساتھ لے جاؤں تاکہ وہ اپنی من پسند چيزيں بزريعہ بليک ميلنگ ادھر جا کر حاصل کر سکے اب جب ميں کسی طور اسے ساتھ لے جانے پر راضی نہ ہوئی تو باپ کے پاس گئی تو انہوں نے سمجھايا کہ وقت کم ہے اور ضروری چيزيں لينی ہيں اسليے تم ساتھ نہيں جا سکتی تو فرينچ ميں جواب ملا ُوہ تو ٹھيک ہے کہ وقت کم ہے مگر ميں حيران ہوں کہ اس بے عقل عورت کو کيسے پتہ چلے گا کہ کونسی چيز کہاں رکھی ہے ميں ساتھ جاتی تو مدد کر ديتی `

  2. تانیہ رحمان

    بہت اچھے افتخار جی بچے تو بچے ہیں ۔ ان کی بری بڑی باتیں بھی خوب لگتی ہیں ہاں تب تک جب وہ چھوٹے ہوتے ہیں ۔ لیکن جب تھوڑے بڑے ہو جاہیں تو پھر وہ وہ نہیں رہتے ہم بن جاتے ہیں ۔ایک دفعہ میرے منہ سے تم نکل گیا آپ کہنے کی بجائے تو میرا بیٹا کہتا ہے آماں آپ نے گالی دی ہے میں کام میں مصروف تھی دھیان نہیں دیا ۔ پھر بولا آگر میں آپ کو تم کہوں تو کیسا لگے گا تب احساس ہوا کہ یہ تم کو گالی کہہ رہا ہے ، جس پر مجھے سوری کہنا پڑا

  3. باسم

    آج کل رمضان میں ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا رہتا ہے
    مغرب کی نماز میں افطاری خوب کھانے کی وجہ سے امام صاحب بار بار گلا کھنکارتے ہیں
    اور ایک شریر بچہ بلند آواز سے ان کی نقل کرتا ہے
    اہہمم ہام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.