What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

جب صبح طلوع ہو گی

827 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Aug 12 2009

لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس خواجہ محمدشریف نے چیف ٹریفک افسر لاہورکی اہلیہ کی سہیلی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے کے جُرم میں معطل کئے گئے ایک ٹریفک وارڈن کو بحال اوردیگر دوکے خلاف انکوائری ختم کرنے کاحکم دیدیا

ڈی آئی جی ٹریفک محمد عثمان خٹک ۔چیف ٹریفک افسر مرزاشکیل احمد اورتینوں وارڈنز چیف جسٹس ،جسٹس خواجہ محمدشریف کے روبروپیش ہوئے ۔چیف ٹریفک افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک وارڈنز نے ایک حساس ادارے کے افسراوران کے اہل خانہ کو غیر قانونی طورپر روک کر ان سے بدتمیزی کی جس پر اس آفیسر کی بیٹی جوان کی اہلیہ کی سہیلی ہیں نے انہیں اطلاع دی اور باقاعدہ انکوائری کے بعد ایک ٹریفک وارڈن سرفراز کو معطل کیا گیا ۔ٹریفک وارڈن غلام مرتضی اورحافظ سرفراز نے عدالت کو بتایا کہ حساس ادارے کے ایک افسرکو ممنوعہ علاقے میں کوسٹر لانے سے روکاگیاتھا جس پر ان کی بیٹی نے چیف ٹریفک افسر کی اہلیہ کو بلا لیا اور انہوں نے ہمیں دھمکیاں دیں کہ اگرانہیں نہ چھوڑا توتمہاری وردیاں اتروادوں گی۔ عدالت نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اورمعطل وارڈن کو بحال کرنے اورانکوائری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

7 تبصرے to “جب صبح طلوع ہو گی”

  1. MyAvatars 0.2 کنفیوز کامی کا کہنا ہے کہ:

    ابھی حق پورا نہیں آیا اور باطل بھی موجود ہے 8)

  2. MyAvatars 0.2 وھاج الدین احمد کا کہنا ہے کہ:

    چو کفر از کعبہ برخیزد کجا ماند مسلمانی

  3. MyAvatars 0.2 احمد کا کہنا ہے کہ:

    باطل کو سزا کیا ملی تنگ کرنی کی؟ اور اب ان کا ساری زندگی کیا ہوگا وارڈنز کا؟ ابھی سفر بہت باقی ہے
    ہاں خوش ہولینے میں حرج نہیں :P

  4. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    احمد صاحب
    سیدھی راہ پر چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ

  5. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    کامران صاحب
    حق و باطل اول روز سے موجود رہے ہیں ۔ اگر سب حق ہی ہو تو پھر حق پر چلنا کونسی بہادری ہو گی ۔ حق تو یہ ہے کہ باطل کی یلغار میں حق پر چلا جائے جو ان جوانوں نے کیا

  6. MyAvatars 0.2 DuFFeR - ڈفر کا کہنا ہے کہ:

    ھق میں فیصلہ ہونے کے باوجود میری ہمدردیاں تینوں وارڈنز کے ساتھ ہیں

  7. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین کا کہنا ہے کہ:

    ۔۔جس پر ان کی بیٹی نے چیف ٹریفک افسر کی اہلیہ کو بلا لیا اور انہوں نے ہمیں دھمکیاں دیں کہ اگرانہیں نہ چھوڑا توتمہاری وردیاں اتروادوں گی۔ عدالت نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا۔۔

    مسئلہ یہ ہے کہ ایسے شرمناک واقعے پہ، عدالت کو چیف ٹریفک افسر کو سخت شرمسار کرنے(کیونکہ ایسے لوگ ایسی بات پہ پانی میں ڈوب مرنے کی بجائے فخر کرتے ہیں) کے ساتھ ساتھ کوئی چھوٹی موٹی سزا دینی چاہئیے تھی۔(یہ بھی پاکستان کے حالات کی وجہ سے کہہ رہا ہوں ورنہ ایسے آفیسر سے اسکا عہدہ واپس لے لیا جانا چاھئے) یا مذکورہ ٹریفک وارڈنز کو کو کسی دوسرے ڈپارٹمنٹ میں تبادلہ کردینا چاہئے تھا کیونکہ پاکستان میں بیوروکریسی مافیا ان نوجوانوں کو چین سے نہیں رہنے دی گی۔ بہت سے لوگوں کو عدالت نے بحال کیا مگر پھر وہ کیا ہوئے ۔ کسے علم ۔؟

    جو لوگ (ٹریفک چیف افسر) اپنے عہدے کا لحاظ اور شرم کئیے بغیر عدالت کے سامنے جھوٹ بول سکتے ہیں ۔ ایک سچے آدمی کو جھوٹا قرار دینے اور ان کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے نوکری سے برخاست کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کیا اعتبار کہ کل کو پھر کوئی ان وارڈنز پہ اوچھا وار کردیں جس سے آئیندہ کوئی عدالت ان بت بھی نہ سننا چاہے۔ پھر کیا ہوگا-

    عدالت کو اپنے فیصلے میں کوئی ایسا میکینزم واضح کرنا چاہئیے تھا جس سے ان نوجوانوں سے مستقبل میں انتقامی کاروائی کے دروازے بند ہوجاتے ۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)