اللہ نہیں پوچھے گا
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 03 Jul 2009
اللہ انسان سے یہ نہیں پوچھے گا کہ
تم کہتے کیا تھے ؟
تمہارے خواب کیا تھے ؟
تم کتنے پڑھے لکھے تھے ؟
تمہارے خیالات کیا تھے ؟
تمہارے منصوبے کیا تھے ؟
تمہارے دعوے کیا تھے ؟
بلکہ اللہ پوچھے گا کہ تم نے بغیر دنیاوی غرض کے
کس کو تعلیم دی ؟
کس کی مدد کی ؟
کس کا سہارا بنے ؟
کس کو کھانا کھلایا ؟
کس کا قصور معاف کیا ؟
کس کی ڈھارس بندھائی ؟
زمرہ : روز و شب, معاشرہ, پيغام | 15 تبصرے »
۔ ۔ ۔ جب دنیا میں آئے تم رو رہے تھے اور سب خوش ہو رہے تھے زندگی ایسے گذارو کہ جب دنیا سے جاؤ تم خوش ہو اور سب رو رہے ہوں



