What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

میں کہاں ہوں

1,822 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Jul 24 2009

میں ممنون ہوں ان سب اصحاب کا جنہوں نے میری غير حاضری کو محسوس کیا بالخصوص ڈ ِ ف ر ۔ عمر احمد بنگش ۔ چوھدری حشمت
افضل ۔ معراج خٹک اور کامران صاحبان کا

سب کچھ ایسی عُجلت میں ہوا کہ کچھ کہنے سننے کا وقت ہی نہ ملا۔ کوۓی افسانہ نویس ہوتا تو کہتا “آنکھ کھلی تو لاہور میں تھا”۔ میں ایسا نہیں کہوں گا کیونکہ ایسا صرف اغوا کی صورت میں ہو سکتا ہے ۔ تو جناب ۔ بیٹھے بٹھائے ہمیں کیا سوجھی کہ لاہور میں کچھ عرصہ کیلئے رہائش اختیار کر نے کا منصوبہ بنا کر فٹ سے اس پر عمل کر دیا ۔ 17 جون کو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ہم لاہور کو سدھاريں گے ۔ 17 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو کر لاہور پہنچے اور یہاں سکونت اختیار کر لی

کرائے کا مکان ہو اور بندہ پردیسی تو خوامخواہ ہی مت ماری جاتی ہے ۔ اوپر سے بجلی کی آنکھ مچولی اور بلا کی گرمی ۔ اللہ کا شکر ہے کہ تین دن سے بارشیں شروع ہو گئیں تو موسم کچھ خوشگوار ہو گیا ہے

ابھی تک مکان کے اندر کی ضروریات پوری کرنے میں لگے ہیں اور سب کی دعاؤں کے متمنی ہیں

33 تبصرے to “میں کہاں ہوں”

  1. MyAvatars 0.2 میرا پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    آپ نے ہجرت کی خبر دے کر ہمیں‌مخمصے میں‌ڈال دیا ہے۔ خیریت تو ہے جناب، لاہور پر دل کیسے آ گیا۔ اچھے بھلے اسلام آباد میں‌رہ رہے تھے۔ ہم جانتے ہیں‌عمر کے اس حصے میں ہجرت کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ کیونکہ سالوں کی دوستی اور ماحول سے انسیت دلوں میں رچ بس جاتی ہے اور نئی جگہ پر دوستیاں استوار کرنا آسان نہیں‌ہوتا۔ امید کرتے ہیں‌کہ یہ ہجرت عارضی ہو گی۔

  2. MyAvatars 0.2 DuFFeR - ڈفر کا کہنا ہے کہ:

    ہیں؟ 8O
    سب خیر خیریت ہے نا؟
    ایک دم سے شہر بدلی کچھ اچنبھے کی بات لگ رہی ہے
    کہیں ”سرکار“ تو اس عمل کی وجہ نہیں :?:
    میرے کو تو دھڑکا لگ گیا ہے

  3. MyAvatars 0.2 بدتمیز کا کہنا ہے کہ:

    لاہور میں کس جگہ؟

  4. MyAvatars 0.2 نعمان کا کہنا ہے کہ:

    آپ کی غیر حاضری مجھے بھی محسوس ہوئی تھی اور دل میں کچھ اندیشوں نے بھی جنم لیا تھا کہ کہیں آپ علیل تو نہیں۔ مگر اللہ کا شکر ہے آپ خیریت سے ہیں۔

  5. MyAvatars 0.2 عمر احمد بنگش کا کہنا ہے کہ:

    اچھا لاہور میں، چلیں‌جی جہاں‌رہیں‌خوش رہیں‌اور ہمیں‌سدھارتے رہیں :P سارا دیس اپنا ہے صاحب، بس نہیں‌ہیں تو حکمران ہمارے نہیں!!!! :cry:
    رہ گئی بات اس “سب اچانک پروگرام”‌کی تو بس یہ تو ہو ہی جاتا ہے۔

  6. MyAvatars 0.2 وھاج الدین احمد کا کہنا ہے کہ:

    جناب ویلکم ٹو لاہور
    ابکے لاہور آنا ھوا تو انشا اللہ ضرور ملاقات ھوگی
    چونکہ مین لاہور 11 سال رھا ھون اس کی وجھ سے” اپنا گھر” سمجھتا ھون
    اللہ آپکا یہان ٹھیرنا مبارک کرے اور آپ اور آپکے تمام اہل خانہ محفوظ رھین

  7. MyAvatars 0.2 ریحان کا کہنا ہے کہ:

    لاہور میں خوش آمدید ۔۔‌آپ اپنا کمپیوٹر بھی ساتھ لائے ہیں‌ ؟

  8. MyAvatars 0.2 کنفیوز کامی کا کہنا ہے کہ:

    یہ بیٹھے بیٹھائے کیا سوجھی شاید آپ بتانا پسند نہیں کریں گے مگر جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور برائی کی واٹ لگاتے رہیں 8)

  9. MyAvatars 0.2 سید محمد حنیف شاہ کا کہنا ہے کہ:

    افتخاراجمل صاحب اسلام علیکم
    آپکو لاھور آمد مبارک ھو

  10. MyAvatars 0.2 یاسر عمران مرزا کا کہنا ہے کہ:

    ویلکم بیک انکل
    امید ہے اب آپ باقاعدگی سے بلاگ کو ٹائم دے سکیں گے
    میں بھی سوچ رہا تھا کہ اتنے دنوں سے کوئی تحریر کیوں نہیں لکھی آپ نے

  11. MyAvatars 0.2 محمد احمد کا کہنا ہے کہ:

    بس ہم لوگ یہ سمجھ لیتےہیں کہ آپ کا دانہ پانی اسلام آباد کی جگہ لاہور میں اُترنے لگا ہے۔ یوں‌بھی لاہور تو اس چیز کے لیئے مثالی جگہ ہے۔

    اللہ آپ کو وہاں بھی خیرو عافیت سے رکھے ۔

  12. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    اللہ تعالٰی خیر خوشی سے آباد و شاد رکھے ۔آمین۔

    آجکل مصروفیت کی وجہ سے بہت کم انٹر نیٹ پہ آنا جانا ہوا ۔ نیز آج آپ کی لاہور منتقلی پڑھ کر اچھنپا ہوا ہے۔

  13. MyAvatars 0.2 چوھدری حشمت کا کہنا ہے کہ:

    اجمل صاحب۔
    دیکھیں سب آپ سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس لیے آئندہ کے لیے خیال رکھیے گا۔ ویسے امید ہے آپ ہم سب کو جلد ہی اپنی ہجرت کے سبب سے آگاہ کریں گے، ویسے چند عزیز ہمارے بھی پنڈی میں ہیں۔۔۔۔۔ ویسے لاہور ۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ہے۔

  14. MyAvatars 0.2 کنفیوز کامی کا کہنا ہے کہ:

    سر اجمل اور سر جاوید آپ لوگ جس طرح مصروفیت میں سے ہمیں ٹائم دیتے ہیں آپ کا بھی شکریہ اللہ آپ کو جزاء دے اور آپ لوگ اسی طرح ہمارے علم میں اضافہ فرما تے رہیں

  15. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    افضل صاحب
    لاہور پر جس کا دل نہ آئے وہ بے دل ہی ہو گا ۔ مین نے اپنی نوجوانی کے کئی سال لاہور میں گذارے ہیں ۔ نقل مکانی ہے تو عارضی لیکن چند سال تک ہو سکتی ہے ۔ مستقل ٹھکانہ اس دنیا میں اسلام آباد ہی ہے ۔ ان شاء اللہ وہاں جانے رہیں گے ۔ انسان ارادہ کر لے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا

  16. MyAvatars 0.2 معراج خٹک کا کہنا ہے کہ:

    اسلام علیکم۔

    اللہ سبحانہ تعالی آپ کے لاھورکی عارضی ھجرت و سکونت کوامن وسکون اور خیرخیریت سے گذارے۔ آمین۔

  17. MyAvatars 0.2 ابوشامل کا کہنا ہے کہ:

    اجمل صاحب! اللہ آپ کی عارضي ہجرت میں برکت دے اور آپ کا لاہور میں یادگار وقت گزرے۔ آمین

  18. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ڈ ِ ف ر صاحب
    ایکدم جب منتقل ہوں گا تو پھر آپ کے سوال کا جواب میں نہیں دے سکوں گا ۔الحمدللہ میں بخیریت ہوں ۔ مصروفیت بہت ہے اور ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی اور کئی اور عمومی مسائل کا سامنا ہے جو رہائش کی منقلی میں ہوتے ہیں

  19. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    باتمیز صاحب
    فورٹ وِلاز ۔ نیو اقبال پارک

  20. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    نعمان صاحب
    فکر کیلئے ممنون ہوں ۔

  21. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    بھائی وھاج الدین احمد صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ ۔ میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں ۔ ان شاء اللہ ملاقات ہو گی

  22. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ریحان صاحب
    کمپیوٹر تو پچھلے بائیس سال سے میرا ساتھی ہے جیتے جی اسے کیسے چھوڑ سکتا ہوں ۔ مصروفیت بہت زیادہ رہی

  23. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    کامران صاحب
    نہ بتانے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ بوڑھے والدین بچوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہین ۔ اللہ کی کرم نوازی ہے کہ ہم اور بچے ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں

  24. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    سیّد محمد حنیف شاہ صاحب
    آمیں ۔ جزاک اللہ خیرٌ

  25. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    یاسر کامران مرزا صاحب
    ان شاء اللہ جلد فعال ہو جاؤں گا ۔ ابھی روانگی سے پہلے کی لکھ کر محفوظ کی ہوئی تحاریر شائع کر رہا ہوں ۔
    آپ کی لکةي ایک تحریر پر تبصرہ کا وقت نہیں مل سکا ۔ اب ان شاء اللہ اس کے متعلق تحریر کروں گا جب وقت ملے گا

  26. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    محمد احمد صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ ۔ بس دعاؤں میں ياد رکھئیے گا

  27. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    جاوید گوندل صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ ۔ انسان اپنے آپ کو بہت پھنے خان سمجھتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے ۔ اچھا کریں تو اچھا بُرا کریں تو بُرا

  28. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    چوہدری حشمت صاحب
    ہماری ثقافت کے مطابق والدین بچوں کے ساتھ رہتے ہیں

  29. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    کامران صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ

  30. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    معراج خٹک صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ

  31. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ابوشامل صاحب
    جزاک اللہ خیرٌ

  32. MyAvatars 0.2 فیصل کا کہنا ہے کہ:

    میں تو سوچ رہا تھا کہ کہیں راہ چلتے ملاقات ہو جائے گی اسلام آباد میں لیکن خیر میری دعا کہ جہاں رہیں خوش رہیں۔

  33. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    فیصل صاحب
    میرے ساتھ راہ چلتے ملاقات ہونے کا اتفاق بہت کم تھا کہ میں صرف کسی کام کیلئے نکلتا ہوں اور بس ۔ کچھ نوجوانوں نے مجھے ملاقات کا شرف ایک دو سال قبل بخشا تھا ۔ میں ان شاء اللہ اسلام آباد جاتا رہوں گا ۔ میرا گھر تو اب بھی وہیں ہے اور اسي طرح ہے جیسے ہماری موجودگی میں تھا ۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)