What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

چھوٹی سی معذرت

2,218 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Jun 03 2009

بلاگرز و قارئین ۔ السلام علیکم
بروز ہفتہ 30 مئی 2009ٗء کو میں نے اپنے بااعتماد ساتھی 133 میگا ہرٹز رفتار کی ٹرانسفر بس ۔ 533 میگا ہرٹز رفتار اور 512 میگا بائیٹ رَیم والے پینٹیم تھری کو رُخصت دے دی ۔ اب اس کی جگہ 200 گیگا ہرٹز رفتار اور 2 گیگا ہرٹز رفتار کی 2 گیگا بائیٹ رَیم والے پینٹیم فور نے لے لی ہے ۔ کل یعنی منگل 2 جون سے میری اس کے ساتھ جنگ جاری ہے ۔ میں اُسے اپنی پسند پر ڈھالنا چاہ رہا ہوں اور وہ اپنی مرضی سے چلنا چاہ رہا ہے

میں 30 مئی سے 2 جون تک 4 دن بے کمپیوٹرا تھا ۔ اس دوران میں نے جو تبصرہ کسی کے بلاگ پر کیا یا اپنے بلاگ پر کسی قاری کے تبصرے کا جواب لکھا ان میں غلطیوں کا پایا جانا بہت حد تک ممکن ہے اور ابھی غلطیوں کا سلسلہ چلے گا کیونکہ سب سے اچھا اور برینڈڈ کومپیک کا کلیدی تختہ لایا ہوں جس کی سات چابیوں پر لکھا کچھ ہے اور لکھتی کچھ اور ہیں ۔ اسے آج تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا
ان سب خامیوں کیلئے میں معذرت خواہ ہوں

Click on “Reality is Often Bitter” or write the following URL in browser and open http://iabhopal.wordpress.com

to see that worship is only for one God as written in the Qur’aan and in the Bible

22 تبصرے to “چھوٹی سی معذرت”

  1. MyAvatars 0.2 نعمان کا کہنا ہے کہ:

    نئے کمپیوٹر پر اپنے پروگرام انسٹال کرنے اور اس کا عادی ہونے میں‌ ٹائم لگتا ہے۔ امید ہے اس دوران آپ ابنٹو لنکس کو بھی آزما کر دیکھیں‌ گے۔ میرا خیال ہے آپ اس ابنٹو لینکس کو ونڈوز کے مقابلے میں‌ زیادہ سہل پائیں‌ گے۔ رہ گئے آپ کے وہ پروگرام جو صرف ونڈؤز پر ہی چلتے ہیں‌ تو ان کے لئے ایک کونے میں‌ ونڈوز کو بھی پڑا رہنے دیجئے گا۔

  2. MyAvatars 0.2 مکی کا کہنا ہے کہ:

    نیا کمپیوٹر مبارک ہو قبلہ.. :smile:

  3. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    نعمان صاحب
    اچھے مشورہ کا شکریہ ۔ میں لینکس کو دوسال قبل نصب کر کے استعمال کر چکا ہوں ۔ اس پر میرے اپنے تیار کردہ دو پرو گراموں کے علاوہ لاٹسُوٹ 3 بھی نہیں چلتا ۔نئے کمپوٹر پر میں نے اردو فونٹ کا چابی تختہ بھی بدل دیا ہے جس کی وجہ سے مجھے زیادہ دقت ہو رہی ہے

  4. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    مکی صاحب
    ربنا بارک فیک

  5. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    مبارکاں ، مبارکاں

    ہمارے ایک جاننے والے کمپیوٹر ٹکنالوجی کو عشوہ طراز محبوب سے تشبہیہ دیتے ہیں۔ مانے رہے تو ہر طرف بہار کا سا سماں نظر آتا ہے۔ (یا اس عارضے میں مبتلا ہونے والوں کو کم از کم یوں لگتا ہے) اور اگر یہ عشوہ طرازی اور دلنوازی ضد میں بدل جائے تو بہت مسئلہ ہوتا ہے۔

    بہر حال آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

  6. MyAvatars 0.2 میرا پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    آجکل ونڈوز ایزی ٹرانسفر ‌ایک سہولت ہے جو آپ کے سسٹم کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں‌ منتقل کر دیتا ہے اس طرح‌آپ کو ہر چیز دوبارہ سے انسٹال نہیں‌کرنی ‌پڑتی۔ آپ یہ کر کے دیکھیے۔

  7. MyAvatars 0.2 جعفر کا کہنا ہے کہ:

    محترم افتخار صاحب
    مبارک ہو
    :smile:

  8. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    جاوید گوندل و جعفر صاحبان
    ربنا بارک فیکما

  9. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    افضل صاحب
    جناب یہاں تو عام استعمال ہونے والی سافٹ ویئر بھی مشکل سے ملتی ہے

  10. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    جس پروگرام کا ذکر افضل صاحب نے بھی کیا ہے۔ اس کا لنک مائیکروسافٹ کی سائٹ پہ یہاں ہے۔ آپ دیکھ لیں آپ کے کام آسکتا ہے یا نہیں۔ ویسے اس سے سہولت بہت رہتی ہے۔ بہت سارت تردر ساے جان بچ جاتی ہے۔
    اللہ آپ کا مسئلہ حال کرے۔ آمین

    http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=2B6F1631-973A-45C7-A4EC-4928FA173266&displaylang=en

  11. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    مندرجہ بالا پروگرام کچھ اسطرح سے ہے۔
    System Requirements
    Supported Operating Systems: Windows XP; Windows XP 64-bit
    Windows Easy Transfer supports the following operating systems:
    1) Windows XP SP2 to Windows Vista
    2) Windows Vista to Windows Vista

    Windows Easy Transfer supports transfers via any one of the following methods:
    1) USB Easy Transfer Cable
    2) Network connection
    3) Removable media (such as a USB flash drive or external hard disk)
    4) CD or DVD

  12. MyAvatars 0.2 ریحان مرزا کا کہنا ہے کہ:

    آپ اپنی پی تھری والی مکمل سیتنگز تو اپنے نوے کمپیوٹر پر نا کر سکیں پر نئے والے کو پرانے سےبہتر کر سکتے ہیں ۔۔ کلیدی تختہ تبدیل کر لیں وہ تو ضروری ہے۔

    ونڈوز ایکس پی ہی رکھیں چاہیں ابنٹو آپ اردو کے لیے سافٹ ویرز تو یہاں اردو ویب سے لے سکتے ہیں ۔

    آپ کو سافٹ ویرز میں مشکل کیو ہو رہی ہے پتا نہیں انکل انٹیرنیٹ پر سب پڑا ہوا ہے اتارنے کے لیے

  13. MyAvatars 0.2 مسٹر کنفیوز کا کہنا ہے کہ:

    گوندل صاحب اس لنک کا فائدہ اسی صورت میں ہو گا اگر افتخار صاحب کی ونڈوز ایکس پی کی کاپی اوریجنل ہے اگر نہیں تو اس لنک کو ہر گز استعمال نہ کریں فائدہ کی بجائے پریشانی بڑھ جائے گی بلکہ کسی فری ڈاون لوڈ سنٹر سے فری وئیر زپ فائل ڈاون کر لیں۔ پریشانی لکھیں ضرور کوئی بھائی اچھا مشورہ ہی دے گا ۔

  14. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    اونہم ۔ کامران بھائی!

    بات سمجھ میں آتی ہے۔

  15. MyAvatars 0.2 مسٹر کنفیوز کا کہنا ہے کہ:

    http://ajnabi.usuaris.net/ یہ سائیٹ جن صاحب کی ہے وہ میری بات ضرور سنیں اور رابطہ کریں ۔

  16. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    مسٹر کنفیوز کا کہنا ہے کہ:
    یہ سائیٹ جن صاحب کی ہے وہ میری بات ضرور سنیں اور رابطہ کریں ۔

    مگر وہ آپ سے کہاں اور کس طرح رابطہ کریں۔ اس سائٹ پہ یہ ajnabihope@yahoo.com
    تو ہے ہر پیج پہ۔

  17. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    مقصد یہ ہے کہ اس سائٹ کے ہر پیج پہ ایک ای-میل اڈریس ہے یہ والا
    ajnabihope@yahoo.com
    آپ خود بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ :smile:

  18. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ریحان مرزا صاحب
    مجھے سافٹ ویئر میں کوئی مشکل نہیں ہو رہی ۔ کمپیوٹر کی دکان والے مرضی کے مالک ہیں اسلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں

  19. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    جاوید گوندل صاحب
    شکریہ ۔ اب میں سب کچھ کر چکا ہوں

  20. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    مسٹر کنفیوز
    آپ نے درست کہا ہے

  21. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    جاوید گوندل صاحب
    مسٹر کنفیوز اُسے کہتے ہیں جو سب کو کنفیوز کرے ۔ بات سمجھ میں آ گئی ہے نا ؟ سیدھی سی بات تھی کہ آپ کے نام پر کلک کرنے سے ٓپ کی وہ ویب سائیٹ کہلتی ہے جس کا مسٹر کنفیوز نے پوچھا ہے ۔ اور اُس کے پہلے صفحہ پر نیچے داہنے کونے میں آپ کا برقی پتہ درج ہے

  22. MyAvatars 0.2 جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین کا کہنا ہے کہ:

    اجمل صاحب!
    غالباً اب انھیں پتہ چل گیا ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ گھومتے گھماتے اس سائیٹ پہ گئے ہونگے، پھر غالباں انھیں بے یقینی سی ہوگی ۔کہ اللہ جانے کس کی سائٹ ہے۔ اس سارے سلسلے میں خیر کچھ نہ کچھ روٹین سے ہٹ کر ضرور ہوا ہے۔

    اجمل صاحب آپ کو کچھ دن پہلے میل کی تھی پتہ نہیں آپ کی نظر سے گزری یا نہیں۔ اگر آپ دیکھ چکے ہیں تو بہتر ورنہ مجھے آگاہ کر دیجئے گا۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)