اِک مُٹھ چک تے دوجی تیار
358 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Jun 29 2009
اُٹھ پاکستانی ہو جا تیار
منگلا ڈیم تمام مشینیں فنی خرابی کے باعث بند ہو گئیں ۔ اس سے ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4000 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے گجرات ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، جہلم اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں شام تک بجلی معطل رہے گی
۔ ۔ ۔ جب دنیا میں آئے تم رو رہے تھے اور سب خوش ہو رہے تھے زندگی ایسے گذارو کہ جب دنیا سے جاؤ تم خوش ہو اور سب رو رہے ہوں




Jun 29 2009 بوقت 11:49 pm
اسلام و علیکم،
جناب یہ بجلی کا قصہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ بڑا ہی اختلافی مسئلہ ثابت ہو رہا ہے، کوئی کہتا ہے کہ جی پاکستان میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے کم ہے، اور کوئی کہتا ہے کہ یہ تو بس عوام کو مصروف رکھنے اور تنگ کرنے کا بہانہ، اگر ہو سکے تو پاکستان میں بجلی کی پیداوار پر اگر کچھ مصدقہ معلومات فراہم کرسکیں، اگر آپ کو وقت میسر ہو تو۔
Jun 30 2009 بوقت 3:15 am
میں تو کہتا ہوں اس منحوس گورنمنٹ سے جلد چھٹکارہ مل جائے تو اچھا ہے ۔
Jun 30 2009 بوقت 12:17 pm
واقعی کل کا دن بہت پریشانی میں گزرا، اللہ تعالیٰ اس ملک کے حال پر رحم فرمائیں۔
Jun 30 2009 بوقت 4:54 pm
عمر احمد بنگش صاحب
دو صورتیں ہی ہو سکتی ہیں
بدمعاشي یا اللہ کا عذاب
Jul 07 2009 بوقت 12:03 pm
بدمعاشی کس کس کی؟