طارق راحیل صاحب متوجہ ہوں

جب بھی میں آپ کے بلاگ پر اوپن آئی ڈی منتخب کر کے اپنے بلاگ کا یو آر ایل لکھ کر تبصرہ شائع کرتا ہوں تو مندرجہ ذیل لکھا آتا ہے

We’re sorry, but we were unable to complete your request.
When reporting this error to Blogger Support or on the Blogger Help Group, please:
Describe what you were doing when you got this error.
Provide the following error code and additional information.
bX-5q5qoz

میں ایک بار اپنی بہت پرانی گوگل کی آئی ڈی کے ساتھ اور ایک بار گوگل کے بعد والی مگر پھر بھی پرانی آئی ڈی کے ساتھ تبصرہ کر چکا ہوں ۔ میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ متعلقہ خرابی دور کر دیں مگر ۔ ۔ ۔
کل میں نے گوگل اور ورڈ پریس دونوں کے ساتھ کوشش کی تو لکھا آیا ۔

This is not your ID

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “طارق راحیل صاحب متوجہ ہوں

  1. علمدار

    ان صاحب کو میں بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ دوسروں کی تحریریں مت کاپی کیا کریں۔ بلکہ یہ جس فورم پر جائیں دوسرے فورمز پر چیزیں تھوک کے حساب سے کاپی کر کے اس فورم پر ڈال دیتے ہیں۔ ہر جگہ یہی کام کرتے پھرتے ہیں۔ اردو ویب سیارہ والوں کو چاہیے کہ اس کا بلاگ سیارہ میں شامل مت کریں۔ ان صاحب نے سب بلاگرز کی تحریروں کو اپنے پاس کاپی کر رکھا ہے۔

  2. محمد وارث

    میرے بلاگز کی تحاریر بھی انہوں نے اپنے بلاگ پر اپنے نام سے لگا رکھی ہیں اور حد یہ کہ اشعار کی جو تقطیع میں کرتا ہو‌ں وہ بھی لگا رکھی ہیں‌ جن کی الف بے کا بھی شاید ان کو علم نہ ہوگا۔
    میرے خیال سے ان کے بلاگ کو اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس دونوں‌ پر بین کرنا چاہیئے اور اردو محفل پر بھی انکی خلاف کاروائی ہونی چاہیئے!

    والسلام

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    علمدار و محمد وارث صاحبان
    میں ان صاحب کو ان کے بلاگ پر لکھ کر اچھے طریقہ سے یہی سمجھانا چاہتا تھا لیکن میں وہاں اپنا تبصرہ ہی شائع نہیں کر پا رہا ۔ میرا خیال ہے کہ آپ دونوں اُردو سیارہ کی انتظامیہ کو اس بارے میں لکھین ۔ ساتھ کچھ ثبوت بھی مہیا کریں ۔ اُمید ہے وہ لوگ اس کے متعلق کچھ کریں گے

  4. راشد کامران

    میں نے طارق راحیل صاحب کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی لیکن ان کے خیال میں وہ دوسروں کی تحریریں اپنے بلاگ پر لگانے میں حق بجانب ہیں ملاحظہ کیجیے یہ پوسٹ۔۔http://sweetjaveria.blogspot.com/2009/04/blog-post_4921.html

    میں نے اردو ویب کی انتظامیہ کو بھی ای میل لکھی ہے کہ اس طرح کی پوسٹس اردو سیارہ کی پالیسی جس کے مطابق بلاگ آپ کا اپنا ہونا چاہیے کے برخلاف ہے۔ ان کی طرف سے ابھی کسی بھی جواب کا منتظر ہوں۔ لیکن یہ طے ہے کہ اس طرح کے بلاگز چاہے کوئی بھی لکھتا ہو دوسروں کے محنت سے لکھے گئے بلاگز کی حق تلفی ہے اور ایسا بھی ہورہا ہے کہ کچھ لوگوں کی تحاریر سیارہ میں ظاہر ہونے کے چند گھنٹوں بعد اسپیم تلے دب کر غائب ہوجاتی ہیں اور کئی لوگ محض اس وجہ سے اسے پڑھنے سے قاصر ہیں۔

  5. افتخار اجمل بھوپال Post author

    راشد کامران صاحب
    میرے بلاگ پر لکھی وہ تحاریر جو سالہا سال بلکہ کئی دہائیوں کی محنت کا نچوڑ ہیں وہ صرف بلاگ پر ہی نہیں کئی اخبارات میں نقل کی گئی ہیں مگر سوائے دو تین کے باقی سب نے اپنے نام پر شائع کیں ۔
    یہ جو آخری فقرہ آپ نے لکھا ہے یہ تو پریشان کُن بات ہے ۔ کیا یہ بھی آپ نے اُردو سیّارہ والوں کو بتا یا ہے ؟

  6. طارق راحیل

    اسلام و علیکم :razz:
    میرے نام پر بھی ایک پوسٹ :shock: ؟؟
    عنوان پڑھ کر جی خوش ہوا۔۔۔۔ :lol:
    پر جب مضمون پر نگاہ پڑھی تو۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
    سمجھ نہ سکا کیا کروں :neutral:
    معزرت چاہتا ہوں ہر اس صاحب بلاگ سے کے جس کی تحریر کو اپنے بلاگ پر محفوظ کیا :cry: علم نہ تھا کہ برا منا جایئں گے :oops: جلد ہی آپ سب کی تحاریر میرے بلاگ سے حزف کر دی جائیں گی :sad: میری جانب سے جنکی دل آزاری ہوئی سب سے صدق دل سے معزرت خواہ ہوں :neutral: امید ہے معاف کر دیا جائے گا
    اور قلمی رشتے (قلمی دوستی( کو برقرار رکھا جائے گا۔
    آپ کا دوست ۔۔۔
    محمد طارق راحیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.