مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 15 Mar 2009
ایلیٹ فورس کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل اسلئے مستعفی ہوئے کہ اُنہیں عوام پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ اُنہوں نے کہا میں اپنے بھائیوں اور بیٹوں کا قتل نہیں کر سکتا اور مستعفی ہو گئے ۔ مزید مندرجہ ذیل اعلٰی عہدیداران بھی مستعفی
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل انویسٹی گیشن ۔ پنجاب
سپرنٹنڈنٹ پولیس ۔ لاہور
زمرہ : خبر | 6 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 15 Mar 2009
لانگ مارچ کی لاہور سے ابتداء آج ہونا تھی لیکن چوبیس گھنٹے پہلے ہی مندرجہ ذیل شعر کی مصداق ابھی کمر ہی باندھی گئی تھی کہ کامیابی کی پہلی نشانی ظاہر ہوئی
اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے
اب تُجھے کیوں حیرانی ہے
چوبیس گھنٹے پہلے زرداری کی بہت محبوب وزیر شیری رحمان مستعفی ہو گئی ۔ آج تمام تر رکاوٹوں ناکہ بندیوں اور پولیس کی بھاری نفری کے باوجود لاہور میں لانگ مارچ کا مؤثر آغاز ہوا جس کے نتیجے میں اپنے اپنے ضمیر کی آواز پر اب تک ترتیب وار مندرجہ ذیل اعلٰی سرکاری عہدیداران مستعفی ہو چکے ہیں
سجاد بھٹہ صاحب ۔ ڈی سی او ۔ لاہور
عبدالحئ گیلانی صاحب ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان
امجد سلیمی صاحب ۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ایلیٹ فورس ۔ پنجاب
راولپنڈی اور اسلام آباد کا حال یہ ہے کہ ٹرک ۔ بس ۔ ویگن ۔ کار ۔ موٹر سائیکل ۔ سائیکل حتٰی جہ پیدل کو بھی داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ۔ چاروں طرف سب راستے بند ہیں اور ان گنت پولیس اور رینجرز پھرہ دے رہے ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت اس طرح لانگ مارچ کو روک سکے گی ۔ جو لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہو گا جبکہ لاہور میں جگہ جگہ بنائی گئی رکاوٹیں اور کھڑی پولیس چند ہزار لوگوں کو نہ روک سکی ؟ اس وقت نواز شریف کے جلوس کا ایک سرا مزنگ چونگی پہنچ چکا ہے اور دوسرا سرا کلمہ چوک پر ہے یعنی تین کلو میٹر سے زیادہ لمبا اور اس میں اکثر لوگ پیدل چل رہے ہیں ۔ مزگ سے مزید لوگ شامل ہوں گے کیونکہ یہ نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے ۔
زمرہ : خبر | 2 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 15 Mar 2009
اب خلق خدا کے ہاتھوں سے اک حشر بپا ہوجائے گا
جمہور آئے ہیں جو سڑکوں پر اب تقدیر بدلی جائے گی
جو مظلوموں کو دباتے تھے انصا ف قریب نہ آتے تھے
اب ان بد عہدوں کی ایوانوں سے دوڑ لگوائی جائے گی
زمرہ : شاعری | 2 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 15 Mar 2009
حکومت نے اسلام آباد میں تمام موبائل کمپنیوں کو ایس ایم ایس سروس تین دن کیلئے بند کرنے کا حُکم جاری کر دیا اور اب اسلام آباد سے ایس ایم ایس نہیں کیا جا سکتا
یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ آنے والی رات کے دوران تمام موبائل فون سروس دو دن کیلئے بند کر دی جائے گی
زمرہ : خبر | 2 تبصرے »