What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

کیسی دنیا

951 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Mar 17 2009

میرے پیارے سوہنے اللہ میاں
تیری دنیا میں ایسا کیوں ہے ؟
پیسے والے ہیں سارے عقلمند
میرے جیسے بیوقوف کیوں ہیں ؟

میرے پیارے سوہنے اللہ میاں
امیروں کا ایسا خیال کیوں ہے ؟
کہ وہ سب تو ہیں پڑھے لکھے
ہر میرے جیسا اَن پڑھ کیوں ہے ؟

میرے پیارے سوہنے اللہ میاں
یہاں ایسی باتیں کیوں ہیں ہوتی ؟
میں نہ بنوا سکا ایک بھی مکان
ساتھیوں کی ہے ہر شہر میں کوٹھی

میرے پیارے سوہنے اللہ میاں
دنیا میں یہ کیسی جمہوریت ہے ؟
ملک کے لئے غریب جانیں گنوائیں
امیروں کبیروں کو کرسی سے اُلفت ہے

میرے پیارے سوہنے اللہ میاں
جمہور پر ٹیکس سے خزانہ بھرتے ہیں
پر جمہور کیلئے بس محنت کی  سوکھی روٹی
وزیروں مشیروں کے لئے ہر شے مُفت ہے

3 تبصرے to “کیسی دنیا”

  1. MyAvatars 0.2 یاسر عمران مرزا کا کہنا ہے کہ:

    معاشرے کے یہی عدم توازن مسلم دنیا کی تباہی کا باعث ہے، عدل و انصاف اور مساوات کا نہ ہونا مسلمانوں کو تباہی کے دھانے پر لے جا چکا ہے

  2. MyAvatars 0.2 عمر احمد بنگش کا کہنا ہے کہ:

    سر جی، کیوں‌کھیلتے ہیں‌ہمارے جذباتوں‌سے۔
    بڑی دلجمعی سے ہم اپنے آپ کو دلاسے دے کر نفس اور خواہشات کو لگام دیتے ہیں، اور ایسی ہی کوئی شاعری ہمارے دلوں‌میں‌تلاطم برپا کر دیتی ہے، :sad:

  3. MyAvatars 0.2 میرا پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    دیکھیں‌سوہنے اللہ میاں‌آپ کی دعا کب قبول کرتے ہیں۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)