ٹیلیفون کس کا؟

کل اسلام آباد میں یہ سوال انتہائی اعلٰی سطح پر پوچھا جا رہا تھا اور قیافہ آرائی کا بازار گرم تھا

“وہ ٹیلیفون کس کا تھا ؟ ”

بدھ 25 فروری کو گورنر راج نافذ کر کے آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نہ صرف تالے لگا دیئے گئے تھے بلکہ اس کے اردگرد پولیس اور رینجرز تعینات کر دیئے گئے تھے ۔ کل سہ پہر واشنگٹن سے کسی نے آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا ۔ اُس کے بعد چند منٹوں کے اندر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو کھول دیا گیا اور اور اسمبلی کے اسپیکر جنہوں نے کل بھی اسمبلی کی عمارت سے باہر زمین پر بیٹھ کر اجلاس کیا تھا اُن کو اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی

کوئی کہتا ہے کہ یہ ٹیلیفون کسی امریکی اہلکار کا تھا لیکن زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ٹیلیفون پاکستان کی فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی کا تھا جو آج کل امریکہ میں ہیں ۔ اگر کوئی قاری حقیقت سے واقف ہے تو واضاحت کرے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “ٹیلیفون کس کا؟

  1. جعفر

    بھوپال صاحب ۔۔۔ پہلی بار حاضری قبول کریں۔۔۔ کیا فرق پڑتا ہے کہ کس کا فون تھا ۔۔ اگر کیانی انکل کا بھی تھا تو ان کو بھی کسی نے کہا ہی ہوگا۔۔۔
    روحی کنجاہی کے ایک شعر کا مصرعہ ہے
    ” حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں‌کوئی ”
    اور دوسری بات میرے بلاگ پر بھی تھوڑی سیر کے لئے تشریف لا کر ثواب دارین حاصل کریں :grin:

  2. تانیہ رحمان

    اجمل جی میرا خیال ہے وہ فون میرا تھا پرامریکہ سے نہیں ۔ یو کے سے ۔اصل حقیقت کون بتاتا ہے ۔

  3. ارسلان نعیم

    محترمہ تانیہ رحمان صاھبہ، آپ کے فون کا شکریہ- :grin:

  4. جعفر

    شکریہ جناب۔۔ کوشش کروں گا اچھا لکھنے کی ۔۔۔ آپ کی دعا اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔۔۔

  5. ڈفر

    قارئین حضرات سے کیوں پوچھ لیا آپ نے
    آپ نے خود ہی تو ہم لوگوں کی ایک خصوصیت سنہری قول کی صورت بیان کی تھی ”ہمارے اکثر ہموطنوں کا خاصہ ہے کہ جو کچھ اُنہوں نے دیکھا ہو اُس کے متعلق وہ کچھ جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں لیکن جو اُنہوں نے نہیں دیکھا اُس کے متعلق وہ سب کچھ جانتے ہیں“

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ڈِفر صاحب
    اب واضہ ہو چکا ہے ۔ وہ ٹیلیفون اشفاق پرویز کیانی ہی کا تھا ۔ امریکنوں کو فکر پڑ گئی تھی کہ اُن کی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ متاءثر نہ ہو ئے کہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.