آیئے اجتماعی دعا کریں
1,005 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Feb 26 2009
میرے اللہ ۔ بادشاہی کے مالک ۔ تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ۔ تو نے ہی ہمیں یہ مُلک پاکستان عطا کیا کہ ہم تیرے دین کے مطابق عمل کر سکیں ۔ ہمیں تو نے ہر نعمت سے نوازہ اور ہم مضبوط ہو کر دنیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوئے ۔ لیکن پھر ہم راستے سے بھٹک گئے اور اس فانی دنیا کی دولت و شہرت کے پیچھے لگ گئے جس کے نتیجہ میں آج ہم پریشان و خوار ہیں اور ذلت میں ڈوبے ہوئے ہیں
میرے اللہ ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے اور بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ ہماری خطائیں اور لغزشیں معاف فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما
میرے اللہ ۔ ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ہمارے ملک و قوم کو بیرونی اور اندرونی خطرات اور سازشوں سے محفوظ فرما اور ہماری قوم اور ہمارے مُلک کو تباہی سے بچا لے اور ہمارے ملک کو پھر اپنے دین کا قلعہ بنا دے
میرے اللہ ۔ تو تمام مخلوقات کا خالق ۔ ایجاد واختراع کرنے والا اور صورت گری کرنے والا ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں ملک و قوم کی بھلائی کا جذبہ پیدا فرما دے اور اُنہیں اس جذبے پر عمل کی توفیق بھی عطا فرما دے
میرے اللہ ۔ تو سلامتی اور امن دینے والا ہے ۔ اگر ہمارے حکمران سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق نہیں رکھتے تو ہمیں ملک و قوم کی محبت اور اس کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے حکمران نصیب فرما اور ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے
آمین ثم آمین ۔ یا اب العالمین
۔ ۔ ۔ جب دنیا میں آئے تم رو رہے تھے اور سب خوش ہو رہے تھے زندگی ایسے گذارو کہ جب دنیا سے جاؤ تم خوش ہو اور سب رو رہے ہوں




Feb 26 2009 بوقت 1:36 pm
شاید اللہ پاک نے بھی پاکستانیوں کی دعائیں قبول فرمانا چھوڑ دی ہیں، ان کے کرتوتوں کی وجہ سے
ہر پاکستان کرپٹ ہے، زلزلہ کے لیے دی گئی امداد کو چوری کرنے والے لوگ ہیں یہ
سکول ماسٹر ، کلرک، پولیس والا، میڈیکل سٹور دالا، کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والا، ڈاکٹر
کون ہے جو ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے، کون ہے جو رشوت لے کے بے ایمانی نہں کرتا
کسی کی بہن بیٹی اغوا ہوتے دیکھ کر کوئی اغوا کاران کو نہں روکتا، کسی کو شاہراہ عام پر قتل کر دیا جائے تو کوئی زخمی کو ہسپتال نہں لے کر جاتا
میڈیا والے پیسے لے کر جھوٹ شائع کرتے ہیں
ایسے گھٹیا لوگوں کے لیے گھٹیا لیڈر نہں ہوں گے تو کیا ہو گا
ہم سب اپنی حالت کے ذمہ دار خود ہیں، اور ہمیں ہی اپنی حالت بدلنی ہو گی
Feb 26 2009 بوقت 1:41 pm
اجمل صاحب!
اللہ سبحان و تعالٰی آپ کی دعا کو قبول و منظور فرمائیں۔ آمین
Feb 26 2009 بوقت 2:16 pm
اجمل صاحب اسلام علیکم
میں آپ کی دعا میں شریک ھوں آمین – آمین – آمین
درج ذیل وڈیو دیکھیں
خواجہ آصف کی وڈیو تین حصوں میں سابقہ گورنمنٹ کے بجٹ اجلاس سے خطاب
http://www.youtube.com/watch?v=n-prMwZ2gdk
ذرداری کی مے نوشی چین میں
http://www.youtube.com/watch?v=DWzIIA7J4MU
Feb 26 2009 بوقت 2:20 pm
ا مین یا ر بلا لمین، اس بات میں کوی شک نھیں کھ جیسی قوم ھوتی ھے وسے ھکمران بھی۔ ما موں جان، اللھ آپ کی دعا کو قبول فرماے اور ھم سب کو سیدھی راہ دکھاے ، آمین۔
اوراس کے ساتھ آپ کے جزبے کوبھی سلام۔
Feb 26 2009 بوقت 2:22 pm
آمین-
Feb 26 2009 بوقت 2:32 pm
آمین۔ خدا سب کی دعا قبول کرے۔
Feb 26 2009 بوقت 2:58 pm
آمین ثم آمین
Feb 26 2009 بوقت 3:21 pm
آمین۔
Feb 26 2009 بوقت 3:36 pm
اجمل صاحب اللہ پاک ھم سب کو اپنی آمان میں رکھے ۔اور آپکی یہ دعا قبول فرمائےآمین جزاک اللہ خیر
Feb 26 2009 بوقت 3:48 pm
آمین !ـ
Feb 26 2009 بوقت 4:29 pm
اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائیں اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔ پاکستان کو اس مشکل دور سے سرخرو نکالے اور ہم سب کو بے خوف ہو کرحق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
فی امان اللہ
Feb 26 2009 بوقت 4:37 pm
اٰمین، ثم اٰمین
Feb 26 2009 بوقت 4:38 pm
آمین ثم آمین
Feb 26 2009 بوقت 4:52 pm
اے اللہ ! میری قومِ مسلم کو ہدایت دے کہ وہ یہود و ہنود کی تہذیب و ثقافت کی تاریک گلیوں میں گم ہونے کے بجائے قرآن و سنت کی روشن شاہراہ پر لوٹ آئے !!
Feb 26 2009 بوقت 4:52 pm
آمین
Feb 26 2009 بوقت 5:23 pm
آمین ثم آمین ۔ یا رب العالمین ۔
Feb 26 2009 بوقت 6:37 pm
اٰمین، ثم اٰمین
Feb 26 2009 بوقت 7:28 pm
آمین ثم آمین۔
Feb 26 2009 بوقت 8:47 pm
آمین ثم آمین۔ انشااللہ خیر ہو گی۔ حالات جس طرف جا رہے ہیں، میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات انہی حالات سے خیر کو بر آمد کرے گی۔ بس یہی لمحے امتحان کے ہیں جہاں کوئی تو سرخرو ہو کر کندن بن جاتا ہے اور کوئی مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ کی ذات کی نفی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان حالات میں اپنا ایمان سلامت رکھنے کی اور اس امتحان میں کامیابی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Feb 26 2009 بوقت 9:40 pm
آمین ثم آمین
Feb 26 2009 بوقت 10:17 pm
اٰمین ثم اٰمین
Feb 27 2009 بوقت 12:38 am
آمین، انشاءاللہ حالات کا دھارا بدلے گا۔۔۔۔۔۔۔
Feb 27 2009 بوقت 9:22 am
تمام مبصرین کی خدمت میں سلام
جزاک اللہ خیرٌ ۔ اللہ ہماری دعا قبول فرمائے
Feb 27 2009 بوقت 9:31 am
آمین
Feb 27 2009 بوقت 2:03 pm
ََِآمین ثمَ آمین۔
Feb 27 2009 بوقت 8:00 pm
آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔۔۔ اندھیرا جس قدر زیادہ ہوگا سحر اتنی ہی قریب ہوگی ۔۔
شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے
ان شاء اللہ
Mar 02 2009 بوقت 4:54 pm
اے رب العزت! ہم سب مسلمانوں کی دعا ئیں قبول فرما۔آمین یاربالعالمین۔
Mar 03 2009 بوقت 9:55 am
اللھ اپ کئ دوعا قبول کرے۔
Mar 04 2009 بوقت 9:17 pm
آمین ثم آمین۔
May 22 2009 بوقت 12:40 pm
آمیں