خلاء میں ٹریفک کا حادثہ

خلاء میں امریکی اور روسی سیٹیلائٹ ٹکراکر تباہ ہوگئے ۔ ناسا حکام کے مطابق دونوں سٹیلائٹس میں تصادم کا واقعہ سربیا سے500 میل خلاء میں پیش آیا ہے ۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں سیٹیلائٹس کے ٹکڑوں سے گہرے سیاہ بادل پیدا ہوگئے ۔ حکام کے مطابق1997ء میں خلاء میں بھیجے جانے والے نجی امریکی کمرشل سیٹیلائٹ اور روسی سیٹیلائٹ کے درمیان تصادم ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق ایک سیٹیلائٹ کی وزن 1000 پونڈ سے زیادہ تھا [جنگ]

بلاشُبہ انسان نے بہت ترقی کر لی ہے اور مزید ترقی کر کے کمال کے قریب سے کریب تر ہو سکتا ہے لیکن کامل نہیں ہو سکتا ۔ کامل اوربے عیب صرف اللہ کی ذات ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “خلاء میں ٹریفک کا حادثہ

  1. بدتمیز

    دلچسپ، کس سیٹلائٹ کی طبی عمر ختم ہو چکی تھی؟ زیادہ امکان امریکی سیٹلائٹ کا ہی ہے۔ واقعہ سربیا کے اوپر ہی کیوں پیش آیا؟

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    باتمیز صاحب
    یہ طبعی عمر کا معاملہ نہیں ہے ۔ اس امر کا ثبوت ہے کہ انسان کے کسی کام کو فضیلت “کاملیت” دینا خالقِ حقیقی کا کام ہے ورنہ انسان کا کوئی عمل کامل نہیں

  3. محمد سعد

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

    چونکہ امریکی سیٹلائیٹ نجی تجارتی نوعیت کا تھا، چنانچہ اس کی طرف سے غلطی کا امکان زیادہ نظر آتا ہے۔

    ویسے اگر کسی کو تفصیلات میں دلچسپی ہو تو یہاں پر تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔
    http://spaceweather.com
    لیکن یہ ویب سائٹ چونکہ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہے، چنانچہ اگر آپ کے یہاں پہنچنے تک دیر ہو جائے تو صفحے کے بالائی دائیں حصے میں 12 یا 13 فروری 2009 کی تاریخ لکھ کر مطلوبہ خبر دیکھ لیں۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد سعد صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شکریہ ۔ میں نے دیکھ لیا ہے اور میرا خدشہ درست ثابت ہوا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی سیارے ٹکرانے کے زیادہ واقعات کا اندیشہ ہے

  5. وھا ج الد ین ا حمد

    صرف یہی نھین – اللہ نے صاف صاف کہا ھے
    وما اوتیتم من-ال-علم الا قلیلا – تمھین بھت تھوڑا علم دیا گیا ھے
    اتنی بڑی اور کھلی فضا ھے اور ابھی صرف چند ھی سٹیلایٹ ھین مگر تصادم ھو رہے ھین تمام ٹکنیکل اڈوانسمنٹ کے با وجود۔
    پھر بھی اسمین کچھ شک نہین کہ انسان نے بہت ترقی کی ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.