What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

افسوس صد افسوس

1,810 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Jan 14 2009

صرف صد بار بلکہ ہزاروں بار افسوس ہے اپنی قوم کے ہر اُس فرد پر جو دوسروں کی کوتاہیاں ۔ غلطیاں اور بُرائیاں بیان کرتے تھکتے نہیں ہیں لیکن اپنا عمل یہ ہے کہ چند منٹ لگا کر اسرائیلی ظلم و دہشتگردی کے شکار فلسطینیوں کے حق میں ووٹ بھی نہیں ڈال سکتے

کل جب میں نے تمام بلاگرز اور قارئین سے ووٹ کی درخواست کی اس وقت فلسطین کے حق میں 56 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے جا چکے تھے اور اسرائیل کے ووٹ 44 فیصد سے کم تھے ۔ اب حال یہ ہے کہ کہ فلسطین کے 49.1 فیصد ووٹ ہیں اور اسرائیل کے 50.9 فیصد

چاہیئے تو تھا کہ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے قارئین اور عزیز و اقارب کو بھی فلسطین کے حق میں ووٹ ڈالنے کا کہا جاتا لیکن محسوس یوں ہوتا ہے کہ بہت سے خواتین و حضرات نے اپنا ووٹ بھی نہیں ڈالا یا پھر فلسطینیوں کو دہشتگرد سمجھ کر اسرائیل کے حق میں ووٹ ڈال دیا ہے

18 تبصرے to “افسوس صد افسوس”

  1. MyAvatars 0.2 ابوشامل کا کہنا ہے کہ:

    ایسا نہیں ہے صاحب! دراصل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ افراد مغرب میں رہتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسرائیل کے میں اپنی رائے دی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ آپ کے بلاگ کے کسی قاری نے تحریر پڑھنے کے باوجود ووٹ دینے سے اجتناب کیا ہوگا۔

  2. MyAvatars 0.2 اکرام کا کہنا ہے کہ:

    جناب اس پر تو میں ووٹ ہفتہ پہلے ڈال دیا تھا
    پر آپ کو پتا ہے کے نئٹ استعمال مغرب میں ذیادہ ہے ان ووٹ تو ہمیں نہیں مل سکتے ۔

  3. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ابو شامل و اکرام صاحبان
    آپ کا خیال درست ہے لیکن غیرمسلموں میں بھی بہت سے ایسے ہیں جو اسرائیل کی اس حرکت کو بُرا کہتے ہیں

  4. MyAvatars 0.2 زین الدین کا کہنا ہے کہ:

    ہم سب کو تمام فورمز اور بلاگز پر اس حوالے سے تشہیر کرنی چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلسطین کے حق میں ووٹ استعمال کریں۔

  5. MyAvatars 0.2 سارہ پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    ووٹ تو ڈال دیا۔ مگر سر کیا میرے ووٹ سے اسرائیل حملے بند کردے گا؟؟کیا ہمارے مسائل ووٹوں سے حل ہوسکتے ہیں؟؟اگر حق اور باطل کا فیصلہ ووٹ سے ممکن ہے تو پھر جہاد‌ کا حکم کس لیے؟؟

  6. MyAvatars 0.2 سارہ پاکستان کا کہنا ہے کہ:

    خدا کرے کے ہمارے پاس وہ طاقت آجائے جس سے ہم ظالم کا ہاتھ روک سکیں‌اور مظلوم کی مدد کرسکیں۔آمین

  7. MyAvatars 0.2 جہانزیب کا کہنا ہے کہ:

    اس صحفہ پر اس بارے میں شماریات موجود ہیں‌ ۔ سب سے زیادہ ووٹ‌ امریکہ اس کے بعد اسرائیل سے ڈالے گئے ہیں‌ ۔امریکہ، اسرائیل اور کنیڈا کے علاوہ باقی ممالک میں دیکھیں‌ تو زیادہ ووٹ‌ فلسطین کے لئے ڈالے گئے ہیں‌ ۔ ویسے بھی نیٹ‌ پر ووٹنگ پر دلبرداشتہ نہیں‌ ہونا چاہیے ۔ یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ کہاں‌ پر ویب کے صارفین زیادہ موجود ہیں‌ ۔

  8. MyAvatars 0.2 راشد کامران کا کہنا ہے کہ:

    کل تین بار کوشش کی تو سائٹ کسی وجہ سے ڈاؤن تھی اور چوتھی بار میں‌کامیابی ہوئی اور آج دوبارہ اس نے اسی آئی پی سے ووٹ قبول کرلیا۔۔ اس کے نتائج بالکل فضول ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  9. MyAvatars 0.2 يوں نہ تھا ميں نے فقط چاہا تھا يوں ہو جائے » Blog Archive » چھوٹی سی بات کا کہنا ہے کہ:

    [...] اجمل صاحب نے جنوری 13 اور جنوری 14 اور پھر زین الدین نے جنوری 14 کو اپنی پوسٹ میں ایک ویب [...]

  10. MyAvatars 0.2 اردوداں کا کہنا ہے کہ:

    ہم نے فلسطین کے حق میں اسلئے رائے دی کہ ہٹلر کا جھوٹا سفیدوں نے بے چارے فلسطینیوں پر دے مارا تھا جس سے آج تک تعفن پھوٹ رہا ہے۔
    افسوس اس بات کا ہے کہ جو جاہل وہاں فلسطینیوں کے حق میں رائے دے رہے ہیں وہ اکثر لکھ رہے ہیں “اللہ اکبر”
    کیا مسلمان اناج کھاکر بھی اتنی عقل نہیں رکھتے کہ وہ حقائق بیان کرکے لوگوں کو آگاہ کریں، بجائے اسلام کو مزید مشکوک بنانے کے!
    یہ بے وقوف اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ اسرائیل کو ‘اسلامی دہشت گردی’ سے خترہ ہے اور یہودی اپنا دفاع کررہے ہیں۔
    نادان دوستی جی کا جنجال! افسوس ہوتا ہے مسلمانوں پر!!

  11. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ذین الدین صاحب
    آپ نے درست کہا کہ ہر شخص کو اس کی تشہیر کرنا چاہیئے

  12. MyAvatars 0.2 ڈفر کا کہنا ہے کہ:

    ویسے بھی اس ووٹنگ سے کیا فرق پڑنا ہے
    ایسی بہت سی پٹیشنز کو میں جانتا ہوں جس میں مسلمانوں کی طرف ووٹوں کا تناسب 99 فیصد سے بھی زیادہ ہے
    رائے عامہ کا ہم سب کو پتا ہے لیکن طلم کے سد باب کے لئے کچھ اور قابلیت چاہئے، جو ۔۔۔

  13. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    سارہ پاکستان صاحبہ
    ووٹ ڈالنا تو کم از کم ہے ۔ اس سے جتنا بھی کیا جا سکے اسے کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ آپ کی دعا پر میں آمین کہتا ہوں ۔ مسلمانوں کی کمزوری کا سبب بے عملی ہے

  14. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    جہانزیب صاحب
    آپ کا کہنا درست ہے اور ویسے بھی غیر مسلم کی تعداد مسلمانوں سے پانچ گنا ہے لیکن ہمیں حتی المقدور اپنی طاقت کا اظہار تو کرنا چاہیئے

  15. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    راشد کامران صاحب
    معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویب سائٹ بنانے والا زیادہ سمجھدار نہیں

  16. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    اُردودان صاحب
    ہماری کمزوری کا اصل سبب یہی ہے کہ ہم لوگوں نے صرف نعرہ بازی ہی اپنا شعار بنا لیا ہے

  17. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ڈِفر صاحب
    اس میں کوئی شک نہیں ظُلم کو روکنے کیلئے مناسب حِکمتِ علی اور عملِ پیہم کی ضرورت ہے ۔ یہ ووٹنگ کے سلسے لوگوں کو جھنجوڑنے کیلئے ہوتے ہیں

  18. MyAvatars 0.2 دع کا کہنا ہے کہ:

    ماینے تہو دالل دیا تھا۔
    دعع

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)