What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔

2,080 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Nov 09 2008

ایف آئی اے نے کروڑوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں منی ایکسچینج کمپنی کے مالک مناف کالیا . یوسف کالیا اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مناف کالیا اور ان کے ساتھیوں پر دس ارب ڈالر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر گرفتار شدگان میں کمپنی کے پارٹنر انیس راجپوت . ڈائریکٹر جاوید خانانی اور سلیم یوایس شامل ہیں ۔ مناف کالیا سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ تاہم انتظامیہ اس بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے ۔ 

15 تبصرے to “اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔”

  1. MyAvatars 0.2 ڈفر کا کہنا ہے کہ:

    دس ارب ڈالر باہر لے جانے کا الزام ہے اس پر، تو کیا وہ اپنے ڈالر باہر لے کر گیا؟ ان ہی کا پیسا تھا جنہوں نے باہر بھیجا اور اب اس کو پکڑ لیا۔ امید تو نہیں کہ کچھ ہو گا بس خانہ پُری کے لئے پکڑ دھکڑ مچائی ہوئی ہے۔ چند دن میں‌ہی معاملہ ٹھنڈا ہو جائے گا

  2. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    ڈفر صاحب
    تازہ خبر یہ ہے کہ اس کاروبار میں نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی کے لوگوں علاوہ کچھ بڑی ہستیاں بھی شامل ہیں

  3. MyAvatars 0.2 شعیب صفدر کا کہنا ہے کہ:

    جو سامنے آئی وہ حقیقت ہے!
    یا جو نہیں بتائی گئی وہ!!!! :?:

  4. MyAvatars 0.2 قدیر احمد کا کہنا ہے کہ:

    اب تیرا کیا ہوگا کالیا :grin:

    پلیز اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا ایڈریس اپ ڈیٹ کر لیجیے۔

  5. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    شعیب صفدر صاحب
    اصل بات تو وہی ہے جو ابھی سامنے نہیں آئی اور سامنے آنے کی امید بھی نہیں

  6. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    قدیر احمد صاحب
    جب مجھے یقین ہو جائے گا کہ آپ ربط کو مزید نہیں بدلیں گے تو نیا لکھ دوں گا

  7. MyAvatars 0.2 محمد وارث کا کہنا ہے کہ:

    ملک میں فارن ایکسچینج کے ذخائر نا ہونے کے برابر رہ گئے ہیں اور اربوں ڈالر ملک سے باہر بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ اس ملک کی بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ اصل حقائق کبھی بھی عوام کے سامنے نہیں آتے اور بڑی مچھلیاں صاف بچ کر نکل جاتی ہیں۔

  8. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    محمد وارث صاحب
    خوش آمدید
    بالکل درست کہا آپ نے ۔ یہی وجہ ہے وطن عزیز کے ابتر حال کی کہ اصل کردار سامنے نہیں لائے جاتے ۔
    یہ وہی ملک ہے جس کے پہلے وزیر اعظم کی وفات کے وقت اس کے بنک میں 213 روپے تھے

  9. MyAvatars 0.2 محمد ریاض شاہد کا کہنا ہے کہ:

    محترم بھوپال صاحب
    کرنسی اصل میں نام ہے حکومت کی صلاحیت پر عوام کے اعتماد کا۔ اگر یہ نہ ہو تو سرمایہ کیا کچھ بھی ملک میں باقی نہیں رہتا سب یا تو بھاگ جاتا ہے یا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے

  10. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    محمد ریاض شاہد صاحب
    جو مسئلہ وطن عزیز کو درپیش ہے یہ صرف ان ممالک کو درپیش ہوتا ہے جن میں کرنسی نوٹ ملک کے اساسوں کی نسبت بہت زیادہ چھاپ دیئے جاتے ہیں

  11. MyAvatars 0.2 What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » جتھے آوے دا آوا ای وگڑیا ہوے کا کہنا ہے کہ:

    [...] اگر یہ درست ہے تو ۔ ۔ ۔ [...]

  12. MyAvatars 0.2 وھا ج الد ین ا حمد کا کہنا ہے کہ:

    مین تو ملک سے باھر ھون اس لیے کچھ کھ نھین سکتا
    لیکن یھ نام عجیب طریقے سے اسم با مسممی لگتا ھے
    “کالیا”
    شاید خاص طور پر چن کے رکھا گیا تھا

  13. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    بھائی وھا ج الد ین ا حمد صاحب
    ہیرا پھیری تو ساری دنیا میں ہو رہی ہے لیکن ہمارا ملک اس کا متحمل ہونے کے قابل نہیں رہا ۔ پہلی بار میں 1966ء میں ملک سے باہر گیا تھا ۔ مجھے یاد ہے میں نے ڈریسنر بنک میں روپے روپے کے پاکستانی نوٹ دیئے اور بلا چوں و چرا مجھے ایک روپیہ 18 پیسے کے حساب سے جرمن مارک مل گئے تھے ۔

  14. MyAvatars 0.2 نعمان کا کہنا ہے کہ:

    ڈالر کی اسمگلنگ تو کب سے ہورہی ہے حکومت نے تب ایکشن لیا جب روپے کا بالکل ہی جنازہ نکل گیا۔ اس سے پہلے یہ لوگ کیا کررہے تھے؟

  15. MyAvatars 0.2 افتخار اجمل بھوپال کا کہنا ہے کہ:

    نعمان صاحب
    مجھے تو یہ “بکرے کی بلا طویلے کے سر” لگتا ہے” کیونکہ کسی نا کسی کو قربانی کا بکرا بنانا تھا سو بنا دیا ۔ کسی اچھے کام کی مجھے تو اس حکومت سے توقع نہیں ۔ میرے علم کے مطابق قومی سطع پر پی پی پی میں صرف ایک اچھا شخص ہے ۔ رضا ربانی ۔ کوئی اور ہے تو آپ بتا دیجئے ۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)