ایک سوال
2,218 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ May 21 2008
کبھی کبھی میرے بچپن اور جوانی کا چِلبلا پن لوٹ آتا ہے اور تحریک پیدا ہوتی ہے کہ میں کوئی اچھُوتا سوال پوچھوں ۔ آج بھی کچھ ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں ۔
ہر اُردو جاننے والے سے یہ سوال ہے لیکن میرے بیٹوں اور بیٹیوں کو جواب لکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔
اُردو میں گلاس کس کو کہتے ہیں ؟
میں اُس گلاس کی بات نہیں کر رہا جو لفظ ہم نے انگریزی سے مستعار لے لیا اور پانی پینے والے ایک برتن کا نام کہا جاتا ہے ۔ ویسے انگریزی میں بھی پانی پینے والے برتن کا نام tumbler تھا ۔ جب شیشے سے اسے بنایا گیا تو نام گلاس ٹمبلر ہو گیا اور گھِس کر صرف گلاس رہ گیا ۔
اگر کوئی قاری جواب مخفی رکھنا چاہے تو وہ مجھے برقیہ [e-mail] کر دے ۔ میرے برقیہ کا پتہ یہ ہے
iabhopal@yahoo.com

May 21 2008 بوقت 9:50 AM
آبگینہ ۔۔ لیکن جدید اردو میں گلاس ہی مستعمل رہا ہے ۔۔ میں نے تو پوری زندگی اس کا استعمال ہوتے نہیں دیکھا یہاں تک کے دکن اور لکھنؤ کے لوگ بھی اسے استعمال نہیں کرتے
May 21 2008 بوقت 11:59 AM
راشد کامران صاحب ۔ السلام علیکم
آپ نے تو انگریزی والے گلاس کی وکالت کر دی ۔ ایک گلاس اُردو کا لفظ ہے ۔ میں نے پوچھا ہے کہ وہ کیا چیز ہے ؟
May 21 2008 بوقت 12:24 PM
ناشپاتی کی شکل کا ایک پھل ۔
May 21 2008 بوقت 3:00 PM
جہانزیب صاحب ۔ السلام علیکم
آپ ذُمرے تک تو پہنچ گئے لیکن گلاسوں کی شکل ۔ رنگ ۔ ذائقہ ۔ حجم کچھ بھی ناشپاتی جیسا نہیں ۔
May 21 2008 بوقت 3:02 PM
آپ هی نے ایک دفعه بتایا تھا
بلکه میري ایک پوسٹ پر اپ نے کومنٹ میں لکھا تها ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔ کے پھل کو گلاس کہتے هیں لیکن یه تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کہتے هیں ناں که اردو میں ؟
اب تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بهی گلاس کی بجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ هی کہنے لگےهیں ـ
باقی جی بدقسمتی هے جی که ہمارے لوگوں کو اپنی هی زبان کی بهی سمجھ نہیں لگتی ـ
زخیرھ الفاظ اتنا کم هو گیا ہے که
میں نے ایک محفل میں ایک شعر سنایا
آخر شب دید کے قابل تھی بسمل کی تڑپ
صبح دم کو لب بام آیا تو کیا آیا
بندوں کو سمجھ نہیں لگی تو میں نے ان کو کہا که میں اپ کو اسان سا شعر سناتا هوں
پانی پانی کر گئی مجھے قلندر کی یه بات
مینوں دھرتی قلعی کرا دے میں نچاں ساری رات
توساری محفل کا هاسا هی نکل گيا تها ـ
May 21 2008 بوقت 3:18 PM
خاور صاحب ۔ السلام علیکم
گستاخی کیلئے دست بستہ معذرت ۔ آپ کے تبصرہ میں سے پھل کی شناخت وقتی طور پر مٹا دی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ قارئین میں کتنے لوگوں کو معلوم ہے کہ گلاس کونسا پھل ہے ۔ گلاس اُردو ہی میں کہتے ہیں یا کہتے تھے
May 21 2008 بوقت 9:51 PM
اجمل صاحب معذرت چاہتا ہوں آپ کا سوال الٹا سمجھ بیٹھا تھا۔۔
May 21 2008 بوقت 11:00 PM
یہ تو آپ نے بہت ہی دلچسپ سوال پوچھا ہے۔ میں نے لغت دیکھی تو اس میں گلاس کے معنی گلاس یا ٹمبلر ہی لکھے ہیں۔
May 22 2008 بوقت 9:29 AM
انکل اجمل : آپ یہ بتائیے کہ اس طرح کی باتیں کہاں سے سیکھی ہیں؟
May 22 2008 بوقت 11:11 AM
نعمان صاحب ۔ السلام علیکم
ہماری لغت بھی ہماری طرح کی ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پانی پینے والے جس برتن کو سب گلاس کہتے ہیں وہ لفظ اُردو میں گِلاس ہے
قدیر احمد صاحب ۔ السلام علیکم
یہ باتیں مجھے اُسی مہربان نے سِکھائی ہیں جس نے مجھے اور آپ کو پیدا کیا ہے اور دیکھنے کیلئے آنکھیں اور سمجھنے کیلئے دماغ دیا ہے ۔
May 22 2008 بوقت 7:35 PM
کچھ پتہ چلا کہ کونسا پھل ہے؟ کیا یہ اب بھی پایا جاتا ہے؟ گلاس
May 23 2008 بوقت 9:49 AM
جانانِ گُل صاحب ۔ السلام علیکم
تبصرہ کا شکریہ ۔ آج یعنی جمعہ 23 مئی کی تحریر میں جواب لکھ دیا ہے ۔