What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

محفوظہ برائے March 28th, 2008

تصحیح

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 28 Mar 2008

میں میلادُ النّبی پر اپنی تحریر میں ایک غَلَطِی کر گیا تھا اور عبات کو دوہرانے کے باوجود غَلَطِی کا احساس نہ ہوا ۔ اللہ الرحمٰن الرحیم میری خطائیں معاف کرے ۔ حیرت اس بات کی ہے کہ اسے درجنوں قارئین نے پڑھا لیکن غَلَطِی کی نشان دَہی نہ کی شاید میرے احترام میں یا مجھے مُعتبر سمجھتے ہوئے یا شاید تحریر پر خاص توجہ نہ دی ۔

میں انسان ہوں اور انسان سے کسی بھی وقت خطا ہو سکتی ہے ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی میری رہنمائی فرمائے ۔ بہر حال اب میں نے تصحیح کر دی ہے اور صحیح صورتِ حال یہ ہے

فجر کی نماز کے بعد سے اشراق یعنی سورج اچھی طرح نکلنے تک ۔ سورج نصف النہار پر پہنچنے سے لے کر 30 منٹ بعد تک اور عصر کی نماز کے بعد سے مغرب کی نماز تک ا وقات میں نوافل نہ پڑھیئے ۔

زمرہ : معلومات, گذارش | ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے »