What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

بڑا آدمی

1,745 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Mar 27 2008

روس کے نئے منتخب ہونے والے صدر بیالیس سالہ دمتری میدوی ایدف ملک نے صدارت کے انتخاب سے دو ہفتے قبل روسی میگزین کو دیئےگئےانٹرویو میں کہا کہ ان کے آباؤ اجداد میں کاشتکار، لوہار اور ٹوپیاں بنانے والے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے عمارت بنانے والے مزدور کےعلاوہ اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیےگلیوں میں جھاڑو تک لگایا۔

دمتری میدوی ایدف ملک کے سب سے اعلی عہدے پر فائز ہونے سے پہلے یونیورسٹی پروفیسر ۔ وکیل اور روس کے وزیر اعظم کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔ دمتری میدوی ایدف روس کی سرکاری تیل کمپنی گیز پرام کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔

گو ہمارے مُلک میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو اپنے علاوہ دوسرے کی خدمت کی غرض سے بھی چھوٹے سے چھوٹا کام کر لیتے ہیں لیکن اکثریت اپنے گھر میں جاڑو دینا بھی عیب گردانتی ہے ۔ ہمیں اپنے پیارے نبی سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے شیدائی ہونے کا دعوٰی ہے مگر ہم نے کبھی اس عظیم ہستی جس پر لاکھوں سلام ہوں کے روز مرّہ کے کردار کو اپنانے کی کوشش نہیں کی ۔ نبی آخر الزماں سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم ہر کام کر لیتے تھے اُنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے جوتے بھی مرمت کئے ۔ میں نے لبیا میں دیکھا تھا کہ لوگ روزانہ جب اپنے گھر کی صفاتی کرتے تھے تو اپنے گھر کے سامنے گلی کی بھی صفائی کرتے تھے ۔ ہمارے ہاں گھر سے باہر کی صفائی معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن گلی میں کوڑا کرکٹ پھینکنا معیوب نہیں سمجھا جاتا ۔ اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

10 تبصرے to “بڑا آدمی”

  1. MyAvatars 0.2 بڑا آدمی | Al Qamar Online Urdu News ::Largets Online Urdu newspaper القمرآن لائن بلاگ کا کہنا ہے کہ:

    [...] روس کے نئے منتخب ہونے والے صدر بیالیس سالہ دمتری میدوی ایدف ملک نے صدارت کے انتخاب سے دو ہفتے قبل روسی میگزین کو دیئےگئےانٹرویو میں کہا کہ ان کے آباؤ اجداد میں کاشتکار، لوہار اور ٹوپیاں بنانے والے شامل ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے عمارت بنانے والے  مزدور کےعلاوہ اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیےگلیوں میں جھاڑو تک لگایا۔ باقی مضمون پڑھنے کیلئے یہاں کلِک کیجئے [...]

  2. MyAvatars 0.2 نگہت نسیم کا کہنا ہے کہ:

    سبحان اللہ کتنی اچھی بات کی آپ نے ۔۔۔ اللہ خوش رکھے آپ کو ہمیشہ اچھی باتوں کی طرف توجہ دلا جاتے ھے ۔

  3. MyAvatars 0.2 عدنان زاہد کا کہنا ہے کہ:

    اسلام علیکم،
    جب میں چھوٹا تھا تو اپنے گھر کے باہر بھی صفائی کرلیتا تھا لیکن اب بڑا ہوگیا ہوں لیکن صفائی کرتے ہوئے ایک عجیب ہی شرم محسوس ہوتی ہے اسلیے اب نہیں کرتا۔

  4. MyAvatars 0.2 عدنان زاہد کا کہنا ہے کہ:

    انکل آپ کے بلاگ میں تبصرہ کرنے والے کانام اگر اردو میں ہو تو مجھے اس کی جگہ ڈبے بنے نظر آتے ہیں‌ حتٰی کے اپنا نام بھی۔

  5. MyAvatars 0.2 تانیا رحمٰن کا کہنا ہے کہ:

    کیا بات ھے ۔ بس یہی کہوں گی ،

  6. اجمل کا کہنا ہے کہ:

    نگہت نسیم صاحبہ
    جزاک اللہ خیر ۔ ہو سکے تو مجھے اپنی دعا میں یاد رکھیئے ۔

    عدنان زاہد صاحب
    یہ ہمارے معاشرہ کی غلط سوچ کا نتیجہ ہے ۔ ڈبے ڈبے بننے کے سلسہ میں اُردو ٹیک والوں سے رابطہ کرنا پڑے گا ۔

    ثانیا رحمٰن صاحبہ
    تبصرہ اور پسند کا شکریہ ۔

  7. MyAvatars 0.2 گمنام نام۔ کا کہنا ہے کہ:

    بڑا آدمی صرف وہ ہے جو تقویٰ میں بڑا ہے۔

  8. اجمل کا کہنا ہے کہ:

    گمنام نام صاحب
    بلا شبہ وہی بڑا ہے جو تقوٰی میں بڑا ہے ۔ آپ نے شاید میرے آخری بند پر غور نہیں کیا ۔ ایسا تقوٰی والے ہی کر سکتے ہیں

  9. MyAvatars 0.2 گمنام کا کہنا ہے کہ:

    اجمل صاحب۔
    آپ کو ۔فرقان الحق ۔ کا لنک بھیج رہا ہوں ۔
    آپ چونکہ دین اور اسلامی شریعت کے تجربہ کار عالم ہیں ۔کافی معلومات رکھتے ہیں ۔
    کافی سالوں سے امریکہ کی ریاست کیلفورنیا سے یہ جعلی قرآن ۔انٹرنیٹ پر لگا ہوا ہے ۔اس جعلی قرآن کی تعلیم کویت کے سکولوں میں شروع ہوچکی ہے ۔آپ سے درخواست ہے اس جعلی قرآن کا کوئی سد باب کریں ۔
    http://www.islam-exposed.org/furqan/contents.html

  10. اجمل کا کہنا ہے کہ:

    گمنام صاحب
    میں ایک عام سا آدمی ہوں ۔ عالِم نہیں ہوں ۔ خودساختہ قرآن کو آپ بھول جائیے اور اصل قرآن شریف پر توجہ دیجئے ۔ بُری چیز کی تشہیر بھی بُری چیز ہے ۔ اصل قرآن کلام اللہ ہے اور خود اللہ نے اس کی حفاظت اپنے ذمہ لی ہے ۔

اپنی رائے دیجیے

درج ذیل خانوں میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں ۔ انگریزی لکھنے کے لیے Control اور Space کے بٹن ایک ساتھ دبائیے

اہم اطلاع :- غیر متعلق اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے ۔ مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق ۔رکھتا ہے ۔ مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

XHTML: ان ٹیگز کے استعمال کی اجازت ہے: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)