حساب کی جادو گری

چھ دنوں کیلئے بہت مصروف ہوں ۔ اسلئے اپنی کالج کے زمانہ کی ڈائری سے کچھ نقل کر رہا ہوں ۔ میں نے 5 اگست 2006ء کو حساب کی جادو گری کے چند نمونے پیش کئے تھے ۔
اب کچھ اورمضروب 1 سے 9 کی طرف جاتا ہے اور حاصل ضرب 9 سے ایک کی طرف

1 x 8 + 1 = 9
12 x 8 + 2 = 98
123 x 8 + 3 = 987
1234 x 8 + 4 = 9876
12345 x 8 + 5 = 98765
123456 x 8 + 6 = 987654
1234567 x 8 + 7 = 9876543
12345678 x 8 + 8 = 98765432
123456789 x 8 + 9 = 987654321

مضروب 1 سے 9 کی طرف بڑھتا ہے مگر حاصل ضرب میں 1 بڑھتا جاتا ہے

1 x 9 + 2 = 11
12 x 9 + 3 = 111
123 x 9 + 4 = 1111
1234 x 9 + 5 = 11111
12345 x 9 + 6 = 111111
123456 x 9 + 7 = 1111111
1234567 x 9 + 8 = 11111111
12345678 x 9 + 9 = 111111111
123456789 x 9 +10= 1111111111

مضروب 9 سے 2 کی طرف لپکتا ہے مگر حاصل جمع میں 8 کا اضافہ ہوتا جاتا ہے

9 x 9 + 7 = 88
98 x 9 + 6 = 888
987 x 9 + 5 = 8888
9876 x 9 + 4 = 88888
98765 x 9 + 3 = 888888
987654 x 9 + 2 = 8888888
9876543 x 9 + 1 = 88888888
98765432 x 9 + 0 = 888888888

اب دیکھئے ایک نمونہ حاصل ضرب میں متناسب موزونیت کا جبکہ مضروب میں 1 کا اضافہ ہوتا ہے

1 x 1 = 1
11 x 11 = 121
111 x 111 = 12321
1111 x 1111 = 1234321
11111 x 11111 = 123454321
111111 x 111111 = 12345654321
1111111 x 1111111 = 1234567654321
11111111 x 11111111 = 123456787654321
111111111 x 111111111=12345678987654321

This entry was posted in معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “حساب کی جادو گری

  1. خاور

    میرے خیال میں یه ریاضی کا کوئی مقبول کهیل یا سوال ہے
    ایک دفعه فرانسیسی میں بهی کسی فرانس کے ریاضی دان کا ذکر کررہے تهے که جس نے اس طرح کے فارمولے دریافت کیے تهے ـ
    اس طرح کا کام انٹرنیٹ پر بکھرا پڑا ہے
    سینکڑوں هی سائٹس هوں گی
    کچھ کا لنک ذیل میں دے رها هوں
    طرح طرح کے رنگوں سے اس کو خوبصورت بنایا گیا ہے

    http://hairlarious.wordpress.com/2007/11/20/mathematical-symmetry/

    http://www.citehr.com/beauty-of-maths-vt48527.html

    http://www.xanga.com/peggypigpig/612840548/item.html

    http://clipmarks.com/clipmark/07DDCF72-DF58-4563-AC21-C7F0F3AEDF4F/

    http://www.slideshare.net/maripuchi/la-belleza-de-los-nmeros-82715/

    http://forum.indya.com/archive/index.php?t-8305.html

  2. اجمل Post author

    خاور صاحب
    ربط مہیا کرنے کا شکریہ ۔ ان لوگوں نے کہیں سے پڑھے ہونگے ۔ فرق اتنا ہے کہ میں نے کوئی 50 سال قبل پڑھے تھے ۔ جب شائد یہ لوگ پیدا بھی نہ ہوئے ہوں گے ۔ اس وقت کیلکولیٹر بھی نہ تھا کمپوٹر تو بہت دور کی بات ہے ۔ دراصل حساب کے کچھ اصول ہیں جو ایک مضمون تھوری آف نمبرز کے تحت پڑھے جاتے ہیں ۔ ان اصولوں کی مدد سے میں انجنیئرنگ کالج میں تعلیم کے زمانہ میں ایسے کھیل بنایا کرتا تھا ۔

  3. دریچہ

    السلام علیکم اجمل انکل
    پوسٹ پڑھنے سے پہلے مجھے لگا جیسے کوئی مشکل سے فارمولے ہوں گے لیکن حساب کی یہ جادوگری اتنی دلچسپ تھی کہ یہ سارے نمونے میرے ذہن میں محفوظ ہو چکے ہیں جو کہ اب میں دوسروں کو حیران کرنے کے لئے استعمال کروں گی :)
    بہت بہت شکریہ۔۔۔

  4. اجمل Post author

    مصنفِ دریچہ صاحبہ ۔ السلام علیکم و رحمة اللہ
    یہ میرے سکول و کالج کے زمانہ کے مشاغل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.