میں ممنون ہوں

میں تمام قارئین کا ممنون ہوں جنہوں نے میری بیماری میں میرے لئے دعا کی اور ان کی دعاؤں اور اللہ کے کرم سے الحمدللہ اب میری طبیعت بہت بہتر ہے ۔ میں بالخصوص مندرجہ ذیل خواتین و حضرات کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ۔ اللہ آپ سب کو خوش و صحتمند رکھے ۔ آمین ۔ محمد شاکر عزیز صاحب ۔ طارق کمال صاحب ۔ الف نظامی ۔ شعیب صفدر صاحب ۔ شگفتہ صاحبہ ۔ روسی شہری صاحب ۔ بوچھی صاحبہ ۔ وقار علی روغانی صاحب اور فیصل صاحب ۔

بیٹیاں اللہ کی نعمت ہوتی ہیں ۔ انہیں اللہ تعالٰی نے بہت محبت کرنے والا دل دیا ہوتا ہے ۔ اسی لئے شگفتہ صاحبہ اور بوچھی صاحبہ نے بار بار میری عیادت کی ۔

میں سوچتا ہوں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے مجھے کتنا مالدار بنایا ہے ۔ زر و جواہر میرے پاس نہیں تو کیا ہوا ۔ ان کی حقیقت ہی کیا ہے ؟ ایک محبت ساری دنیا کی دولت سے نہیں خریدی جا سکتی اور میں اتنی ساری محبتیں سمیٹ رہا ہوں ۔ سُبحان اللہ بعدد خلقِہِ ۔

مجھے کوئی خطرناک بیماری نہ تھی ۔ میرا جسم اللہ تعالٰی نے بہت حساس بنایا ہے اور اسلام آباد میں اب الرجی بہت زیادہ ہو چکی ہے ۔ مجھے نزلہ ۔ بخار اور کھانسی نے گھیر لیا ۔ کھانسی اس قدر شدید تھی کہ میں تین دن اور دو راتیں بالکل نہ سو سکا ۔ کسی وقت تو سانس لینا ہی دشوار ہو جاتا ۔ یہ وقت بہت تکلیف دہ ہوتا ۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے کہ اپنی رحمتیں نازل فرماتا رہتا ہے ۔

This entry was posted in پيغام, گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

19 thoughts on “میں ممنون ہوں

  1. محمد شاکر عزیز

    یہ ان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ہر بات میں تو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی جاتی ہے۔ اب اسلام آباد میں کتنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔۔۔ :roll:

  2. خاور

    یه کھانسی سے سانس رکنے والی بات تو میرے ساتھ بهی هورهی هے دسمبر کی سات تاریخ سے
    ایسا لگتا هے جیسا پانی سے غوطه لگنے سے هوتا ہے
    گلا بند سا هو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے که بس گئے
    مين ڈاکٹر کو دیکهایا تو اس نے کہا که دمے جیسا لگتا ہے
    میں پھر ناک گلے کے ماهر کے پاس گیا تو اس نے کها که کوئی مسئله نہیں ہے
    مجهے یقین نہیں آیا میں ایک اور کے پاس گیا تو اس نے ناک مين کیمرھ ڈال کر دیکها اور کہا که کوئی مسئله نہیں ہے
    پهر ميں سے ایک اور ڈاکٹر کو دیکهایا تو اس نے کہا که پھیپھڑے میں بهی کوئی مسئله نہیں ہے
    اتنے ڈاکٹروں کو دیکهایا ایر کوئی مسئله نہیں کا سنا مگر میں هوں که تنگ هوں اس بات سے که سانس کا غوطه لگتا ہے
    بہرحال جب اتنے ڈاکٹروں نے کہا ہے که مسئله نہین هے تو میں بهی مطعمن هو کر دوائی چهوڑ دی ہے اور اب کچھ بہتر محسوس کرتا هوں باقی ابهی ڈر لگتا ہے که کہیں سانس بند هی نه هوجائے
    آپ نے گیا کیا ہے یا آپ کو ڈاکٹر نے کیا بتایا ہے؟؟؟

  3. باذوق

    السلام علیکم ورحمة اللہ
    آپ کی طبیعت کے متعلق تشویش رہی۔ امید کہ اب آپ بخیریت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت سے نوازے ، آمین۔

  4. وقار علی روغانی

    الحمد اللہ کہ آپ نے کچھ تو لکھا ! میں تو پریشان ہوگیا تھا ۔ :smile:

    احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں ۔ گھر سے زیادہ باہر نہ نکلیں ۔

  5. اجمل Post author

    محمد شاکر عزیز صاحب
    آپ کا خیال درست ہے ۔ میں اس بارے میں کافی پہلے لکھ چکا ہوں ۔

  6. اجمل Post author

    خاور صاحب
    یہ سب الرجی اور وائرس کا کمال ہے ۔ مجھے لاپرواہی کی وجہ سے تھوڑی سی چیسٹ انفکشن بھی ہو گئی تھی ۔ میں نے تو اپنے چھوٹے بھائی سے علاج کروایا ہے اور اب اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں صرف نزلہ اور معمولی کھانسی ابھی ہے ۔

  7. ساجداقبال

    اسلام آباد کی برکت سے مجھے بھی یہ الرجی ہو چکی ہے۔ پچھلے سال برا حال کیا تھا۔ اس دفعہ اوائل بہار میں پھر خطرہ ہے۔ :sad:
    اللہ آپکو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

  8. اجمل Post author

    ساجد اقبال صاحب
    مجھے پولن الرجی نہیں ہے جو کہ بہار اور بہار سے پھلے ہوتی ہے بلکہ ڈسٹ اور پولیوشن کی الرجی ہے جو سارا سال قائم رہتی ہے ۔

  9. بوچھی

    سلام ، خوشی ہوئی آپکو صحت تندرست دیکھتے ہوئے ۔ ہم سب کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں ،۔
    دو دن آپ نہیں آئے تو میں پریشان ہوجاتی رہی ہوں ، زکریا سے پوچھا مگر کوئی جواب نہیں ،۔۔
    میں دعا کر رہی تھی آپ بلاگ پر آئیے اور اپنی خیریت بتائیے ۔ شکر ہے اللہ کا ،۔۔

  10. اجمل Post author

    یوچھی صاحبہ
    السلام علیکم و رحمة اللہ ۔ آپ کا شکریہ ۔ آپ کی دعاؤں ہی کے نتیجہ میں اللہ نے مجھ پر کرم کیا ہے ۔ زکریا کو دیر سے علم ہوا تھا ۔

  11. فیصل

    آپ کی غیر موجودگی نے پریشان کر دیا تھا، اللہ تعالی آپکو لمبی عمر اور اپنا جہاد جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

  12. اجمل Post author

    فیصل صاحب
    جزاک اللہ خیرً ۔ تاخیر کی معذرت ۔ میں ایک عزیز کی وفات پر اسلام آباد سے باہر گیا ہوا تھا ۔

  13. دریچہ

    السلام علیکم انکل
    میں اپنی دانست میں پرسوں آپ کی عیادت کر گئی تھی لیکن شاید پوسٹ کرتے ہوئے کوئی مسئلہ ہوگیا۔۔۔۔ آپ کی ناسازیءطبع کے بارے میں جان کر افسوس ہوا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب آپ روبہ صحت ہیں۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت یابی سے نوازے(آمین)۔۔۔
    آپ کے عزیز کی وفات کا پڑھ کر افسوس ہوا۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔

  14. اجمل Post author

    اہلِ دریچہ صاحبہ ۔ السلام علیکم و رحمة اللہ
    آپ کا خیال بالکل درست ہے کہ آپ نے میری خیریت دریافت کی تھی جو یہاں موجود ہے
    http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=1119#comment-4612

    دوبارہ پوچھنا آپ کی میرے ساتھی گہری ہمدردی کا مظہر ہے ۔ آپ لوگوں کے ایسے رویّے مجھے فخر کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ مجھے اللہ نے کتنا خوش قسمت بنایا ہے ۔

  15. دریچہ

    السلام علیکم انکل
    اصل میں مجھے اپنی پوسٹ نظر نہیں آ رہی تھی تو میں سمجھی کہ میں نے پوسٹ روانہ ہی نہیں کی۔
    آپ کے ساتھ ساتھ ہم لوگ بھی خوش قسمت ہیں کہ یہاں نیٹ پر بھی زندگی سے جڑے چھوٹے بڑے تمام معاملات کے بارے میں رہنمائی کرنے کو ہمارے بڑے آپ کی صورت میں ہمارے ساتھ ہیں۔ :)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.