What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

محفوظہ برائے September 11th, 2007

دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 11 Sep 2007

ہمارے لڑکپن کے زمانہ میں ایک قوالی تھی جو اس وقت کی نسبت آجکل کے زمانہ میں بہت موزوں ہے

دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
یہ دنیا ہے عجائب خانہ
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
پہلے تو دیکھا تھا تیل
اب دیکھی تیل کی دھار
ماننا ہی پڑتا ہے یارو
جو کہہ دیتی ہے سرکار

دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
کوّے کی چونچ میں انگور
اور حُور بہ پہلوئے لنگور
کہتے ہیں خدا کی قدرت ہے
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ
یہ دنیا ہے عجائب خانہ
دیکھو آیا یہ کیسا زمانہ

زمرہ : طنز, مزاح | 4 تبصرے »