جب جاگ اُٹھے گا دیوانہ

طالبِ علم تو میں اب بھی ہوں لیکن باقاعدہ طالب علمی کے زمانہ میں ۔ ہپناٹزم کی کتابیں پڑیں اور ماہرینِ فن سے استفادہ بھی کیا ۔ ہوا یوں کہ سکول کے زمانہ میں معمول بنا مگر عامل مجھے سُلانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور اُس نے مجھے بعد میں ملنے کا کہا ۔ جب میں اُسے ملا تو اُسں نے کہا “تمہاری قوتِ ارادی بہت مضبوط ہے ۔ تم دوسرے کے زیرِ اثر آنے کی بجائے اپنی عقل سے فیصلہ کرتے ہو”۔ دراصل میں ٹھہرا “جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں” میں یقین رکھنے والا ۔ پھر میرے سوالات کے جواب میں اُنہوں نے بتایا “کچھ ایسے عمل ہوتے ہیں جو کسی کو بہت عزیز ہوتے ہیں ۔ اگر ان میں سے کسی عمل کے خلاف مطالبہ کیا جائے تو معمول پر ہپناٹزم کا اثر ایکدم ختم ہو جاتا ہے”۔ مثال یہ دی کہ اگر ایک آدمی ننگا ہونا بہت بُرا سمجھتا ہے ۔ اُسے ہپناٹئز کر کے سُلا دیا جائے اور شلوار یا پتلون اُتارنے کا کہا جائے تو وہ ایک دم اُٹھ کر کھڑا ہو جائے گا”۔

لال مسجد ۔ جامعہ حفصہ اور قبائلی علاقوں میں حکومت کی طرف سے ناجائز قتلِ عام کے نتیجہ میں لگتا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کا بھی ہپناٹزم اُترنے لگا ہے ۔ کچھ حکومتی اہلکار پہلے اسمبلی سے باہر بول چکے ہیں اور اب ملاحظہ ہو اسمبلی کے اندر کی تازہ کاروائی ۔

خبر ۔ حکومتی رکن قومی اسمبلی اور دفاع کے پارلیمانی سیکرٹری میجر [ریٹائرڈ] تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کے قتل میں امریکا اور بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ تنویر حسین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے بعد اختیارکی گئی پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور امریکا کے ساتھ یہ جھوٹا ”معاشقہ“ ختم کیا جائے اور ایسی امداد جس سے ہم اپنی نظروں سے گر جائیں تھوک دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ برسر پیکار طالبان کی ہمارے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، وہ امریکہ کے دشمن ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ چینی باشندوں کو کوئی پاکستانی نہیں مار سکتا۔ حکومتی رکن تنویر حسین سیّد نے مزید کہاکہ کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے بھارت اب امریکا کے ساتھ گٹھ جوڑ کررہا ہے تو ہمیں بھی جہادیوں کو کھُلی چھوٹ دینی چاہئے اور امریکا کو سبق سکھانے کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ پاکستان ایران، چین اور روس سے روابط بڑھائے۔ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے لہٰذا اس کی پالیسی کا منبع قرآن کو ہونا چاہئے اور وزیرستان سے لے کر کشمیر تک ایک ہی آواز ہے اور وقت کی بھی یہی آواز ہے ”الجہاد، الجہاد، الجہاد“

خبر بشکریہ جنگ

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “جب جاگ اُٹھے گا دیوانہ

  1. HakimKhalid

    انکل جی روشن خیالی کا بھوت ٹھس ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔اور۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ کہا جائے کہ عقل ٹھکانے پر آرہی ہے تو بھی بے جا نہ ہو گاویسے آپ تجزیہ بھی کیا خوب ہے کہ حکوتی اہلکاروں کا ہیپناٹیزم اترنے لگا ہے بہرحال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    حکیم خالد میجر سید(ر)تنویر حسین گیلانی کو سلام پیش کرتا ہے کیوں کہ انہوں نے اٹھانوے فیصد پاکستانی عوام کے خیالات کی بھر پور نمائندگی کی ہے۔

  2. shahidaakram

    محترم انکل جی
    السلامُ عليکُم
    اُميد ہے انکل آپ بخير ہوں گے آپ کے کالم باقاعدگی سے تو پڑھ رہی ہُوں ليکن کُچھ بھی لکھنے کو دل آمادہ نہيں ہو رہا ميری امّی کہا کرتی تھيں مامُوں کا مطلب ماں کا مُنہ ہوتا ہے اور پنجابي ميں خالہ کو ماسي اس لۓ کہتے ہيں کہ اُس کا مطلب ہوتا ہے ماں سی تو ميری ماں سی ان دنوں شديد بيمار ہيں کُچھ سمجھ ميں نہيں آيا تو سوچا آپ کو بھی دُعا کے لۓ کہُوں اللہ تعاليٰ اُنہيں صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے آمين
    آپ کے اس بلاگ کا صرف يہی جواب ہے
    ذرا نم ہو تو يہ مٹی بڑی زرخيز ہے ساقی
    بس ذرا تطہير قلب کی ضرُورت ہے اور ايمان کو تازہ بتازہ رکھنا ہوگا ورنہ جو حالات ہيں وہ آج کے عاملوں کو بہت آسانی سے معمُول بنا سکتی ہيں جبکہ حرارت ايمانی کا تعلُق صرف جزبات سے ہی نہيں جوڑا جا سکتا دُعا ہے کہ ايمان کے يہ شعلے فروزاں رہيں
    اپنا خيال رکھئے گا اور دُعاؤں ميں ياد رکھئے گا
    اللہ حافظ
    شاہدہ اکرم

  3. اجمل

    شاہدہ اکرم صاحبہ
    اللہ تعالٰی آپ کی خالہ کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.