دوسری سالگرہ

آج اللہ کے فضل و کرم سے میرا روزنامچہ ”میں کیا ہوں – What Am I ” کو شروع کئے دو سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ پہلے سال کے دوران قارئین کی کُل تعداد 8102 تھی جس کی اوسط فی یوم 22 اور 23 کے درمیان بنتی ہے ۔ اب کُل تعداد بڑھ کر 32094 ہو چکی ہے یعنی دوسرے سال میں 23992 قارئین ۔ جس کی دوسرے سال کی فی یوم اوسط 66 کے قریب بنتی ہے ۔ اِن اعداد و شُمار ميں اشتہار اور سپَيم [Spam] وغيرہ شامل نہيں ہيں ۔ میری تحاریر آجکل کے زمانہ کے لحاظ سے خشک اور بے رنگ ہونے کے باوجود اللہ کے کرم سے اس بلاگ کے قارئین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے میں االلہ سُبحانُہُ و تعالٰی کا شکرگذار ۔ اللہ کے فضل سے میرا یہ روزنامچہ ہر اس ملک میں پڑھا جانے لگا نہ جہاں کوئی اُردو پڑھنے والا موجود ہے ۔ الحمدللہ ۔

اس روزنامچہ کے قارئین ہند و پاکستان کے کئی شہروں کے علاوہ ان مممالک کے رہائشی ہیں امریکہ [9 ریاستیں] ۔ کینڈا [ 2 شہر] ۔ برطانیہ [2 شہر]۔ فرانس ۔ جرمنی [3 شہر] ۔ بیلجیئم ۔ ہسپانیہ ۔ اطالیہ ۔ سویڈن [2 شہر] ۔ ناروے ۔ پولینڈ ۔ لتھوانیا ۔ ناروے ۔ سربیا ۔ ترکی [2 شہر] ۔ مراکش [2 شہر] ۔ الجزائر ۔ مصر [3 شہر] ۔ اردن ۔ اسرائیل ۔ سعودی عرب ۔ کویت ۔ ایران [5 شہر] ۔ متحدہ عرب امارات [2 شہر] ۔ روس ۔ ہانگ کانگ ۔ جمہوریہ کوریا ۔ وغیرہ ۔

اس روزنامچہ کی زندگی اور ترقی قارئین کی رائے کی مرہونِ منّت ہے جنہوں نے وقتاً فوقتاً مُختلف قسم کی آرا دے کر مجھے اپنے دماغ کو کُریدنے اور زيادہ محنت کرنے پر مجبور کیا اور موضوع سے موضوع نکلتا چلا گیا ۔ میری دعا ہے کہ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی تمام قارئین کو صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین اور وہ اپنی مفید آرا سے مجھے مُستفید فرماتے رہیں ۔ اللہ سُبْحَانُہُ وَ تَعَالٰی موجودہ قارئین کے اہلِ خانہ ۔ دوستوں یا سہیلیوں کو بھی صحت و تندرستی اور ہمت عطا فرمائے آمین ۔

This entry was posted in آپ بيتی on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

12 thoughts on “دوسری سالگرہ

  1. منیراحمدطاہر

    میری طرف سے دلی مبارک باد قبول کیجیئے، آپ کا بلاگ اردو بلاگرز کے سامنے ایک اعلٰی نمونہ ہے، ہم جیسے ادنٰی لکھنے والوں نے تو آپ کے بلاگ کو دیکھ سیکھ کر ہی لکھنا سیکھا ہے۔

  2. اجمل

    منیر احمد طاہر صاحب
    بہت شکریہ ۔ باقی یہ آپ کا حُسنِ بصیرت ہے نہ کہ میری تحریر کی خوبی ۔

  3. اجمل

    اسماء صاحبہ
    شکریہ
    میں خود بھی جمعہ جمعہ آٹھ دن کا ہوں ۔ اور آپ ؟
    ہی ہی ہی ہی ہی

  4. اجمل

    اسماء صاحبہ
    آپ اور مجھ میں عمر کا فرق ایک نسبت ڈھائی کا ہے ۔ میرا انگریزی کا بلاگ 3 سال کا ہونے کو ہے ۔ البتہ کمپیوٹر کام کرتے مجھے 20 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.