What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

محفوظہ برائے April, 2007

انقلاب کا بیج ؟؟؟

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 24 Apr 2007

اظہرالحق صاحب کی تحریر “انقلاب کا بیج بویا جا چکا ہے ” پر تبصررہ کچھ تفصیل طلب تھا اور اس میں نوجوان نسل کیلئے اپنا علم اور تجربہ پیش کرنا بھی قومی فریضہ ہے ۔ اسلئے یہ تحریر نذرِ قارئین کر رہا ہوں ۔ لیکن پہلے اسلام آباد کی آج کی صورتِ حال ۔ آج صبح سویرے سے ہی شاہراہِ دستور [Constitution Avenue] کی طرف جانے والے تمام راستے شاہراہِ دستور سے 500 سے 1000 میٹر دور ہی مکمل طور پر بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد میں بسنے والوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے ۔ سینکڑوں سیاسی لیڈر اور کارکن پچھلے دو تین دنوں میں گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

جب انصاف مٹ جائے یا اس کا حصول بہت مشکل ہو جائے تو سرد راکھ میں ایک ننھی سی چنگاری جنم لیتی ہے ۔ یہ بے ضرر سی چنگاری ہی دراصل انقلاب کا بیج ہوتی ہے ۔

حالات کی بے راہ روی یعنی ظلم یا نا انصافی قائم رہے تو اس چنگاری کو آکسیجن پہنچتی رہتی ہے اور آہستہ آہستہ اس چنگاری کا حجم بڑھتا چلا جاتا ہے لیکن یہ ابھی بھی راکھ کے نیچے دبی ہوتی ہے ۔

ظُلم یا بے انصافی جب برداشت سے باہر ہونے لگے اور متوسط طبقہ بھی اس کی زد میں آ جائے تو یہ ہوا کا ایسا تیز جھونکا ثابت ہوتا ہے جو اس چنگاری کو قوت بخشتا ہے اور ایک شعلہ بھڑک اُٹھتا ہے ۔ ایسے وقت میں اگر طاقت کے پُجاری اپنی من مانیاں ہی کرتے چلے جائیں اور طاقت کے زعم میں اس شعلے کو نحیف سمجھ کر نظر انداز کرتے ہوئے راکھ کے کسی دوسرے حصہ پر چڑھ دوڑیں تو یہ ننھا شعلہ بڑھک اُٹھتا ہے اور اسی کو انقلاب کہا جاتا ہے ۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب اس علاقہ کے انسان دو گروہوں میں کھُلم کھُلا بٹ چکے ہوتے ہیں ۔ ایک قلیل ظالم اور عیّاش حکمران اور ان کے درباری اور دوسرا اکثریتی پسماندہ عوام ۔

ظُلم یا بے انصافی کے خلاف خلوص کی بنیاد پر اُٹھنے والا انقلاب کامیاب ہوتا ہے بشرطیکہ ان میں کا کوئی راہبر یا گروہ ظالم کے پیش کئے گئے لالچ میں آ کر اکثریت سے غدّاری نہ کرے ۔ اپنے ملک پاکستان سے محبت کرنے والے سب مل کر بارگاہِ ایزدی میں اپنی گذشتہ غلطیوں کی معافی مانگیں اور دعا کریں کہ فتح سچ اور انصاف کی ہو ۔

میری دعا ۔ یا میرے پیدا کرنے والے میرے رازق و حازق صرف اور صرف آپ ہی ہو ۔ مجھے سب کچھ آپ ہی نے دیا ہے اور میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی ہی دی ہوئی توفیق سے ہوں ۔ آپ نے مجھ پر میرا عمل چھوڑا اور میں بھٹکتا رہا اور نافرمانیاں مجھ سے سرزد ہوتی رہیں گویا میں اپنے آپ پر ظُلم کرتا رہا ۔ آپ تو حلیم ہو ۔رحمٰن ہو ۔ رحیم ہو ۔ کریم ہو اور عفّو پسند فرماتے ہو اور آپ قادر بھی ہو ۔ آپ نے ہمیشہ مجھ پر رحم کیا اور ہر مشکل میں میری مدد فرمائی اور میرا حوصلہ بڑھایا ۔ مجھ پر اور میری قوم پر رحم فرمائیے اور ہماری غلطیاں معاف فرمائیے اور ہمیں حق کیلئے اور ظُلم و بے انصافی کے خلاف مضبوط بنائیے ۔ بے شک سب طاقت آپ ہی کے پاس ہے اور آپ ہی جسے چاہیں طاقت بخش دیتے ہیں ۔

زمرہ : روز و شب | 4 تبصرے »

ہر بيٹے کے نام

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 22 Apr 2007

رياض الرحمٰن ساغر کی يہ نظم 8 جنوری 2007 کو نوائے وقت ميں چھپی تھی ۔

زمرہ : روز و شب | 6 تبصرے »

رنگِ زماں ۔ آدھی صدی پہلے

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 18 Apr 2007

ایک ماہ قبل اپنی بيگم کی چُنيدہ قرآنی دعاؤں والی فائل ڈھونڈ رہا تھا کہ مُجھے اپنی بہت پُرانی ايک نوٹ بُک کے کُچھ اوراق ملے ۔ یہ نوٹ بُک حوادثِ زمانہ سہتے سہتے ورق ورق ہو کر منتشر ہو چکی تھی ۔ ان اوراق سے اپنی پچپن سال قبل لکھی ہوئی ايک نظم نقل کر رہا ہوں جب ميں نويں جماعت ميں پڑھتا تھا ۔ اُس زمانہ میں فيشن نے اچانک کروٹ لی اور جوان لڑکے لڑکيوں نے مغرب کی تقليد میں بہت چُست کپڑے پہننے شروع کر ديئے ايسے کہ بعض پہ شک ہوتا شائد جسم پر رکھ کر سِیئے گئے ہيں ۔ اس لباس کو ٹَيڈی لباس کہا جاتا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ميک اَپ اور فلم بينی کا رواج بھی بڑھا ۔

ہر موڑ پہ تم رنگِ زماں ديکھتے جاؤ
خاموش يہ سيلِ رواں ديکھتے جاؤ
تھيئٹر کو جاتے ہيں مسجِد سے نکل کر
اِسلام کے يہ روحِ رواں ديکھتے جاؤ
نازک جو ہوئی دخترِ ملت کی طبيعت
پردہ بھی ہوا اس پہ گِراں ديکھتے جاؤ
ہونٹوں پہ لِپ سٹِک رُخسار پہ پاؤڈر
يہ دُخترِ ملت ہے رواں ديکھتے جاؤ
اندھے ہوئے مغربی فيشن کے جنوں سے
انساں سے بنے ٹيڈی انہيں ديکھتے جاؤ
ہے اوجِ ترقی کی طرف رواں يہ زمانہ
اجمل کھڑے رفتارِ زماں ديکھتے جاؤ

زمرہ : شاعری | 5 تبصرے »

مذاکرات یا مذاق رات

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 17 Apr 2007

اسلام آباد( نمائندہٴ جنگ)جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پیر کے روز صبح ساڑھے دس بجے آرمی کا ہیلی کاپٹر جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے اوپر انتہائی نیچی پرواز کی اور اس سے مدرسے میں زیر تعلیم طالبات پر اعصاب شکن کیمیائی گیس پھینکی گئی جس سے کئی طالبات بیہوش اور سینکڑوں طالبات گھٹن کا شکار ہوگئیں ۔

ہیلی کاپٹر کی پرواز کے دوران سوئزر لینڈ کی خواتین جرنلسٹس جامعہ حفصہ میں موجود تھیں انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم جامعہ کے اندر موجود تھیں اور طالبات اپنی کلاسیں لے رہی تھیں کہ اچانک ہیلی کاپٹر سے کلاس روم پر اعصاب شکن کیمیائی گیس پھینکی گئی۔ ہیلی کاپٹر 20منٹ سے زیادہ پرواز کرتا رہا ۔ گیس کی بو کی وجہ سے کئی طالبات بے ہوش ہوگئیں‘ خود ہمارے گلے بھی بند ہوگئے اور ہم پرنیم غشی طاری ہوگئی۔

مولانا عبدالعزیز نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں حکومت سے مزید مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔ لگتا ہے حکومت مذاکرات کی آڑ میں آپریشن کی تیاری کر چکی ہے ۔ حکومت ایک طرف مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف ہمارے طلبہ کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ اس واقعے کے فوراً بعد لال مسجد میں علاقہ کے لوگ جمع ہوگئے اور لال مسجد میں مقیم طلبہ ڈنڈے ہاتھوں میں لے کر سڑک پرنکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

THE NEWS         By Myra Imran & Muhammad Anis

ISLAMABAD: Army helicopters hovered over the Jamia Hafsa and Lal Masjid and released gasses, claimed Principal of the seminary Umme Hassan here on Monday. Army sources, however, said the personnel on board the choppers were taking photographs of the seminary. “A number of minor girls fainted,” alleged Umme Hassan. “Girls were in their classrooms when the helicopters began circling low over the Madrassa and started spraying gasses through the classroom windows,” she told The News shortly after the incident.

Most of the girls managed to climb onto the rooftop but minor students fell unconscious after inhaling the mysterious gas, she alleged. Umme Hassan said there were three helicopters, two with Pakistani flags and the third without any marking, hovering over the Madrassa. “They were flying so low that we could see uniformed men in the cabins. Ropes were also dangling from the choppers, perhaps to be used for capturing some students.”

The incident happened when the principal was busy giving an interview to a foreign television channel. “The women interviewing me are witness to the attack; they helped many of the fainted girls recover,” she added.

Locals rushed to the seminary to assist the students in whatever way they could, witnesses said. Following the incident, many girls ended up with bad throats and skin and eye irritation, Umme Hassan said.

She said the past record of the administration shows that the government always negotiated to cool down the situation before taking action. “It seems that they are adopting the same policy with us now.” “The students usually don’t observe full Purdah (veil) when they are in their classrooms so taking their pictures is wrong,” she said.

He said a Swiss female journalist, who was also present inside the seminary, had also confirmed that chemical gas was sprayed from the helicopter. Ghazi said it was a condemnable act aimed at sabotaging the process of talks between the Lal Masjid management and the government.

Ghazi said he also talked to PML President Chaudhry Shujaat Hussain on the issue. “Chaudhry Shujaat has also expressed his anger and surprise over the latest development,” he said. About the road blockade by the students in front of the Jamia Hafsa and Lal Masjid, he said they had received a complete plan of military action and thus blocked the road in protest. He said Shujaat has promised to investigate the incident. To throw chemical gas on innocent people is also a violation of international laws. “I demand of the international community to take notice of the incident,” Ghazi said.

زمرہ : روز و شب | 2 تبصرے »

بجلی اور ایجنسیاں

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 17 Apr 2007

میں نے کل لکھا تھا حال پانی کے بعد بجلی کی صرف ایک واردات کا ۔ تو ہوا یوں کہ بعد دوپہر 3 بجے بجلی پھر ایک گھینٹہ لاپتہ رہی اور ساڑھے چار بجے پھر غائب ہو گئی ۔ آجکل بہت انسان غائب ہو رہے ہیں اور بی بی سی کی تا زہ خبر کے مطابق پاکستان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کے صرف ایک شہر سے 15 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور لوگ کہتے ہیں ایجنسیوں والے لے گئے ہیں ۔ گمان ہوا کہ بجلی بھی کہیں ایجنسی والوں کے ہاتھ نہ آ گئی ہو ؟   ایک تجربہ کار عقلمند نے کہا “نہیں ۔ ایجنسی والے بجلی کو ہاتھ نہیں لگا سکتے”۔  ہم نے پوچھا “آخر کیوں ؟”  تو بولے “بجلی کرنٹ مارتی ہے” ۔ کہتے ہیں کہ سیانے کی بات پلے باندھ لینا چاہیئے ۔ اب سمجھ آ ئی کہ بااثر لوگوں ۔ غنڈوں ۔ بدکاری کرنے والوں اور ڈاکووں  وغیرہ کو ایجنسیوں والے کیوں ہاتھ نہیں لگاتے ؟  وہ کرنٹ مارتے ہیں ۔

زمرہ : مزاح | 2 تبصرے »