ج جنجوعہ زندہ ہو گیا
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 18 Mar 2007
جنجوعہ کے نام سے بلاگر واقف ہونگے ۔ وطن واپسی پر حالات میں گم ہو گئے تھے ۔ اب اُنہوں نے ایک تحریر لکھی ہے جس میں مجھے مندرجہ ذیل زیادہ اچھے لگے ۔
ہے حکم ربِ جلال کا .
اُترے گا طوق غلامی کا .
اور اب دور سُنہرا آئے گا .
محکوموں کی شاہانی کا .
ہم اہلِ صفا، مردودِ حرم .
بس چاہتے ہیں انصاف ہو .
تجھ سے کہتے ہیں اے رب .
گھر جمھوریت کا آباد ہو .
اے رب . ابر کرم کا برسادے .
تو ہی اپنا جلوہ دکھلا دے .
جو ہاتھ اُٹھے تیری خلقت پر .
اُسے نشان عبرت کا بنا دے .
گر نہ ملی ۔ جو برحق ہے .
اذانِ جبریل و پیمبر ہے .
پڑھ لو نوشتہءِ دیوار کو .
ہم چھین کے لیں گے آزادی .
