سنا تھا کہ جب ظلم کی انتہاء ہو جائے تو پتھر بھی بول پڑتے ہیں لیکن ہماری قوم نے نہ جانے کونسا نشہ پی رکھا ہے کہ اس کے اْوپر سے شاید ہاتھی بھی گذر جائے تو اسے پتہ نہ چلے ۔ جو کچھ 9 مارچ کو بعد دوپہر اسلام آباد میں ہوا اگر کسی اور ملک میں ہوتا تو وہاں کے تمام باشندے سڑکوں پر نکل آتے ۔ دور کی بات کیا کرنا اگر ایسا واقعہ بنگلہ دیش میں بھی ہوتا تو دو دن کے اندر وہاں کے صدر اور وزیراعظم کو اپنی کرسیاں چھوڑنا پڑ جاتیں ۔
کمال تو یہ ہے کہ سب سے زیادہ شائع ہونے کا دعوٰی کرنے والے اُردو اخبار “جنگ” اور
انگریزی اخبار ” دی نیوز” حکومت کا مؤقف انتہائی جانبداری سے نمایاں طور پر شائع کر رہے ہیں ۔ ڈان اور نیشن نے متوازن خبریں باقاعدہ حوالوں کے ساتھ چھاپی ہیں ۔ پڑھئیے ڈان کی خبریں ۔ اور آخر میں جسارت کی ایک چونکا دینے والی خبر ۔
چیف جسٹس صاحب کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا
انصاف کے آخری نشانات کی بربادی کی طرف