میں نے بلاگرز کو 3 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ پی ٹی اے نے کچھ اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حُکم دیا اور پی ٹی سی ایل نے متعلقہ ساری ڈومینز بلاک کر دیں ۔ یہ واردات 2 مارچ کو ہوئی تھی ۔ اس کے نتیجہ میں سینکڑوں ویب سائٹس بلاک ہو گئیں اور بہت سی تجارتی کمپنیوں کے کام میں خلل آیا ۔ آئی ایس پیز کو بھی خسارہ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ والیوم بیس پر چارج کرتے ہیں ۔ یہ خبر 4 مارچ کے دی نیوز میں چھپی تھی ۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آئی ایس پیز کے پیچھے پڑ گئے اور آئی ایس پیز کے مالکان پی ٹی اے کے پیچھے پڑ گئے ۔ جس کے نتیجہ میں بلاکنگ کا کام جو ابھی مکمل بھی نہ ہو سکا تھا 4 مارچ کو ختم کر کے بلاکنگ ختم کر دی گئی ۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ 4 مارچ سے بلاگسپاٹ کے بلاگ بھی کھُلنے لگے ۔ اللہ کرے پی ٹی سی ایل والوں کا دماغ پھر سے نہ پھر جائے ۔