ہوا یوں کہ ۔ ۔ ۔

میں نے بلاگرز کو 3 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ پی ٹی اے نے کچھ اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حُکم دیا اور پی ٹی سی ایل نے متعلقہ ساری ڈومینز بلاک کر دیں ۔ یہ واردات 2 مارچ کو ہوئی تھی ۔ اس کے نتیجہ میں سینکڑوں ویب سائٹس بلاک ہو گئیں اور بہت سی تجارتی کمپنیوں کے کام میں خلل آیا ۔ آئی ایس پیز کو بھی خسارہ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ والیوم بیس پر چارج کرتے ہیں ۔ یہ خبر 4 مارچ کے دی نیوز میں چھپی تھی ۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے آئی ایس پیز کے پیچھے پڑ گئے اور آئی ایس پیز کے مالکان پی ٹی اے کے پیچھے پڑ گئے ۔ جس کے نتیجہ میں بلاکنگ کا کام جو ابھی مکمل بھی نہ ہو سکا تھا 4 مارچ کو ختم کر کے بلاکنگ ختم کر دی گئی ۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ 4 مارچ سے بلاگسپاٹ کے بلاگ بھی کھُلنے لگے ۔ اللہ کرے پی ٹی سی ایل والوں کا دماغ پھر سے نہ پھر جائے ۔

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “ہوا یوں کہ ۔ ۔ ۔

  1. میرا پاکستان

    پتہ نہیں پی ٹی سی ایل والے کیوں نہیں سمجھتے کہ ان پابندیوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اب دنیا اتنی پھیل چکی ہے کہ ایک آدھ سائٹس بلاک کرکے لوگوں کی زبان بند نہیں کی جاسکتی۔
    اس اپ ڈیٹ کا شکریہ

  2. اجمل

    افضل صاحب
    شکریہ ۔
    بات یہاں ختم نہیں ہوتی ۔ پاکستانی عوام کے گرد لوہے کی دیوار کھڑی کرن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ اب وقت آ چکا ہے کہ مسلمان سب خرافات چھوڑ کے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستہ پر چل پڑیں ورنہ پابہ جولاں غلامی کیلئے تیار ہو جائیں ۔

    شاکر عزیز محمد صاحب
    شکریہ ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے

    نعمان صاحب
    آپ کا خیال درست معلوم ہوتا ہے ۔ مجھے تازہ صورتِ حال کا علم نہیں لیکن جنوری کے شروع میں اندر کھاتے کی خبر یہ تھی کہ آئرن کرٹین بنایا جا رہا ہے کہ بادشاہ سلامت کے خلاف کوئی بات انٹرنیٹ کے ذریعہ کسی تک نہ پہنچ سکے ۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ ای میل سنسر شپ پہلے سے شروع ہو چکی ہے لیکن کسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکی

  3. umair

    i love this quotation ( read it in spider ) by someone whoes name i donot remember:
    “Internet treat blocking like a malfunction and bypass through it”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.