جسٹس رانا بھگوان داس

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس رانا بھگوان داس کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتر گیا ہے  ۔ جسٹس رانا بھگوان داس پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج دوپہر بھارتی وقت کے مطابق ڈھائی بجے دہلی سے روانہ ہو گئے تھے

This entry was posted in خبر on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “جسٹس رانا بھگوان داس

  1. Abdullah

    or aap kia fermaain gay is maslay kay beech kay aik hindo ko pakistan ka chief justice banna chahiay ya naheen?

  2. اجمل

    عبداللہ صاحب
    بات میری خواہش کی نہیں بلکہ ملک کے آئین کی ہے اور میرے علم میں موجودہ آئین کی ایسی شرط نہیں کہ غیر مسلم ملک کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا ۔ اب آتے ہیں تجربہ کی طرف ۔ پاکستان کے پہلے غیر مسلم چیف جسٹس کارنیلیس تھے ۔ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیف جسٹسز کانفرنس میں جب اس نقطے پر بحث ہو رہی تھی کہ کیسا آئین ہونا چاہیئے کہ انسانیت کے قریب ترین ہو تو جسٹس کارنیلیس نے کہا تھا کہ اسلام ایسا آئین اور ضابطۂِ حیات دیتا ہے ۔ اس کے مقابلہ میں جسٹس منیر جب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے تو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اُنہوں نے نظریہ ضرورت ایجاد کر کے گورنر جنرل غلام محمد کے غیر آئینی فیصلہ کو صحیح قرار دے کر ملک میں مارشل لاء کا راستہ بنایا اور ان کے فیصلہ کا نتیجہ قوم آج تک بھگت رہی ہے ۔

  3. Abdullah

    Waisay mainay aap ki zati raay pochi hay is maslay per,
    dosra sawal jo mainay aap say kia tha dobara likh deta hoon kay kia aap nay us waqt bhi itna hi wawaila machaya tha jab aap kay Mian sahab nay justices sajad Ali shah per charhaai ki thi jis kay nateejay main unhain mustafi hona pera tha!

  4. اجمل

    عبداللہ صاحب
    میری ذاتی رائے میں تو موجودہ حکمرانوں کے علاوہ پہلے والوں میں سے بھی کئی آئین کے مطابق اس کے اہل نہ تھے ۔ میں آج کوشش کروں گا 23 مارچ کے حوالہ سے ایک تحریر لکھوں ۔ اُسے ضرور پڑھئے گا ۔
    جسٹس سیّد سجاد علی شاہ کے وقت جو عدالتِ عظمٰی پر حملہ قسم کا واقعہ ہوا تھا میری لُغت میں غنڈہ گردی تھی ۔ اب جسٹس سیّد سجاد علی شاہ کا ذکر آ ہی گیا ہے تو اُسے خیف جسٹس بنانا بھی غلط اور غیر قانونی تھا ۔ اُنہیں اس کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اُن کے خلاف ساتھی جج صاحبان کی بغاوت کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا ۔

  5. Abdullah

    yani aap mantay hain kay Nawaz shreef aik gunda hay kion kay yeh gunda gerdi usi kay eema per hoi thi,
    bilkul main aap say itifaq kerta hoon kay unka chief justice bnaya jana qanoon kay khilaf tha magar yeh baat nawaz shreef ko us waqt yaad aai jab unhon nay us kay khilaf daair refrences sunna shro kiay:)
    raha swaal judges ki bagawat ka to woh bhi to hawa ka rukh dekhtay hain!
    jo asal swal tha aap bhi us ka jawab gol ker gaay kay kia aap nay us waqt bhi itna hi shor machaya tha, mujhay andaza ho raha hay kay nheen machaya ho ga,uski wajah mera pakistan per likh chuka hoon,
    dosron ko deen or ikhlaqiaat ki tableeg kerna bohat aasaan hota hay magar khod amal……….

  6. اجمل

    عبداللہ صاحب
    آپ نے میرے ماضی کو نہ جانتے ہوئے مجھ پر فتوٰی داغ دیا ہے ۔ کیا اسے اصول پسندی کہا جائے گا ؟ اس وقت اور اب میں فرق یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں بلاگنگ شروع نہیں ہوئی تھی ۔ اگر فتوٰی صادر کرنے سے پہلے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں میرا پورا نام
    Iftikhar Ajmal Bhopal
    لکھ کر تلاش کرتے تو مختلف بلاگز کے علاوہ تھوڑے بہت میرے لکھے خطوط ڈان اور نیوز میں مل جاتے ۔ زیادہ اسلئے نہیں کہ ان کا زیادہ پرانا ریکارڈ اب ویب پر نہیں ہے ۔ میں نے لوگوں سے تعریفی سند نہیں لینا ہے ۔ میرا مالک مجھ سے راضی ہو جائے اس سے بڑھ کر مجھے کچھ نہیں چاہیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.