نواب شاہ (بیورو رپورٹ) کنڈیارو میں بیروزگاری سے تنگ آ کر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی، اسے تشویشناک حالت میں نواب شاہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ نوجوان 9 بہن اور بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کنڈیارو کے گاؤں غازی خان گوپانگ میں 24 سالہ سجاد حسین ولد میر محمد گوپانگ نے بیروزگاری سے تنگ آ کر خود پر مٹی کا تیل چھڑکنے کے بعد آگ لگا لی۔ اس نے یہ کارروائی اپنے گھر کے غسل خانے میں کی۔ شور کی آواز سن کر گھر والے پہنچ گئے اور انہوں نے آگ بجھا کر سجاد کو کنڈیارو کے اسپتال پہنچایا جہاں سے اسے حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے نواب شاہ میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں سجاد گوپانگ کے والد اور ریٹائرڈ پرائمری ٹیچر میر محمد گوپانگ نے بتایا کہ ان کے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں اور سجاد سب سے بڑا ہے۔ وہ آٹھویں جماعت پاس ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد خاندان کی ساری ذمہ داری اس کے کاندھوں پر آ گئی تھی کیونکہ پنشن کی رقم سے گزارہ کرنا مشکل ہوگیا، فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔
Man sells daughter to pay for surgery
KARACHI, Feb 16: A man sold his 10-year-old daughter for $500 to pay for his eye operation, a police official said on Friday.
The father, Noor Mohammad, had agreed to hand his daughter over to a fellow villager, Gul Mohammad Kalohi, once she reached puberty, said Abdul Hadi, District Police Officer for Badin, some 250km east of Karachi.
?It is a shameful incident,’ Hadi said, adding: ‘We were informed about it through a complaint made by a relative of the father.’
Police have completed their investigation of the case, but no charges have been framed yet due to a jurisdiction dispute as Kolai village, near Tando Bagho town, lay on a boundary.
Under the children’s protection law in Sindh, the man could be sentenced to a year in prison, said Zia Awan advocate. ‘Reuters’
