What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

محفوظہ برائے August, 2006

بلوچستان آپريشن اور وسيع تر مشرقِ وُسطہ کا منصوبہ

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 30 Aug 2006

امريکہ کے صدر بُش نے متعدد بار مشرقِ وُسطہ کے وسيع تر منصوبہ [گريٹر مڑل ياسٹ پلان] کا ذکر کيا ہے ليکن اس کی تفصيل کبھی بيان نہيں کی ۔ اِسی سال جون ميں امريکہ کی مسلحہ افواج کے رسالے [آرمڈ فورسز جرنل] ميں رالف پيٹرز کا لکھا ہوا ايک مضمون شائع ہوا جس کی حال ہی ميں مشہوری ہو جانے کے بعد امريکی حکومت نے اسے ايک شخص کا ذاتی خيال قرار دے کر اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ليکن آخر ايسا خيال پيدا کيوں ہوا اور پھر اسے مسلح افواج کے رسالے ميں کيوں چھاپا گيا ۔ دراصل آجکل يہ فنِ حرب ہے کہ پہلے غيرمعروف طريقہ سے منصوبہ پھيلاؤ ۔ اس کے دو مقاصد ہوتے ہيں ۔ ايک يہ کہ ردِعمل معلوم کر کے اُس کے مطابق بہتر تياری کی جائے اور دوسرے جب لوگ منصوبہ سے مانوس ہو جاتے ہيں تو درِعمل دھيما پڑ جاتا ہے اور منصوبہ پر عمل کرنے ميں آسانی رہتی ہے ۔  

اس مضمون سے واضح ہو گيا ہے کہ بُش کا گريٹر مڈل ايسٹ پلان کيا ہے ۔ متذکرہ مضمون کو پڑھنے پر يوں لگتا ہے کہ نہ صرف افغانستان اور عراق پر قبضہ اور ايران کو باربا تڑی لگانا امريکہ کے اسی مقصد کی تکميل کی ايک کڑی ہے بلکہ بلوچنستان ميں آرمی آپريشن بھی بھی اسی منصوبہ کا حصہ ہيں اور بُش مسلمان ممالک کے بيوقوف اور خودغرض حکمرانوں سے اپنے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنا رہا ہے ۔ بلوچستان ميں آرمی آپريشن کے ذريعہ بلوچوں کو بغاوت پر اُکسا کر مشرقی پاکستان جيسے حالات پيدا کرنا تاکہ بيرونی مداخلت کا جواز پيدا ہو سکے اور پھر بُش اپنے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنائے قرينِ قياس لگتا ہے ۔ 

مجوّزہ منصوبہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کو غيرفطری قرار ديا گيا ہے ۔ منصوبہ کے مطابق پاکستان صرف پنجاب اور کراچی پر مشتمل رہ جائے گا ۔ بلوچستان ۔ سندھ کے قبائل کا علاقے اور ايران کے بلوچ علاقے کو ملا کر ايک نئی سلطنت بلوچستان بنائی جائے گی اور صوبہ سرحد افغانستان ميں شامل کر ديا جائے گا ۔ 

منصوبہ کے مطابق سعودی عرب صرف سرزمينِ حجاز پر مشتمل رہ جائے گا ۔ سعودی عرب کا کافی زيادہ علاقہ اور متحدہ عرب عمارات کا کچھ علاقہ چھين کر ايک يا کئی قبائلی سلطنتيں بنا دی جائيں گی ۔ عراق کو دو حصوں ميں تقسيم کر کے سُنّی علاقہ اور تُرکی کے کُرد علاقہ ميں کُرد سلطنت اور باقی ميں سعودی عرب کا شيعہ علاقہ اور ايران کا مغربی ساحل ملا کر ايک نئی شيعہ سلطنت بنائی جائے گی جو  ايران کی مخالف ہو گی ۔ کويت ۔ دبئی ۔ قطر ۔ اومان اور اسرائيل کو اپنی اصلی حالت ميں رکھا جائے گا باقی مصر کے مشرق سے لے کر بھارت کے مغرب تک اور يورپ کے جنوب سے لے کر يمن اور اومان کے شمال تک سب ملک متاءثر ہوں گے ۔ 

اس منصوبہ کے مطابق عرب شيعہ مملکت ۔ آزاد بلوچستان اورکُردستان نئے ممالک بنائے جائيں گے ۔ افغانستان ۔ آرمينيہ ۔ آذربائيجان ۔ اُردن ۔ لبنان اور يمن اب سے بڑے ہو جائيں گے ۔ عراق ۔ تُرکی ۔ فلسطين ۔ ابوظہبی اور شام کا رقبہ کم ہو جائے گا اور سعودی عرب اور پاکستان بالکل چھوٹے رہ جائيں گے ۔ متذکرہ منصوبہ مندرجہ ذيل نقشوں سے واضح ہے

موجودہ نقشہ 

مجوّزہ بہتر مشرقِ وسطہ کا نقشہ   

مغرب کی چکا چوند سے آنکھيں مُوندھ کر مدہوش ہونے والواپنی آنکھيں کھولو اور اپنے دماغوں کی تطہير کراؤ ۔ اُٹھو کہ زمانہ چال قيامت کی چل گيا ۔ يہ مُلک نہ رہا تو تم کہاں رہو گے ؟ کوئی پناہ نہ دے گا ۔ صرف سمندر ميں يا جہنم کی آگ ميں پناہ ملے گی ۔

يا رب دلِ مُسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے

زمرہ : خبر | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

اکبر بگٹی اور دو پوتے ہلاک

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 27 Aug 2006

ہفتہ 26 اگست کو ايک فوجی آپريشن ميں نواب اکبر بگٹی اپنے دو پوتوں سميت ہلاک ہو گئے 

اس واقعہ کے خلاف کوئٹہ ميں زبردست مظاہروں کے بعد کرفيو لگا ديا گيا ہے

ميں سرداری نظام کے نہ صرف حق ميں نہيں بلکہ سرداری نظام کا مخالف ہوں ليکن اس طرح نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت مُلک کے مفاد ميں بالکل نہيں ہے ۔ اس عمل سے جنرل پرويز مشرف کی حکومت کی حواس باختہ حماقتوں ميں ايک اور کا اضافہ ہو گيا ہے ۔ يہ واقع ايک خطرناک بغاوت کو جنم دے سکتا ہے ۔ يوں محسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اس خُداداد مُلک کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہيں اور  پرويز مشرف کو حقائق کا ادراک ہی نہيں ہے 

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہميں پاکستان اور اسلام کے دُشمنوں سے بچائے ۔ آمين ثم آمين

زمرہ : خبر | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

اُردو دان سے متاءثر ہو کر

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 27 Aug 2006

اُردو دان صاحب نے ايک ملتا جُلتا شعر نقل کيا تھا 

ہَمدَم کو گئے ہم دَم لے کر

ہَمدَم نہ مِلا ہَمدَم کی قسم

مَر ہم گئے مرہم کے لئے

مرہم نہ ملا مرہم کی قسم

*

میری انگريزی کی مواصلاتی بياض [بلاگ]  مندرجہ ذیل رابطہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند [براؤزر] ميں لکھ کر پڑھيئے ۔ Hypocrisy Thy Name ۔ ۔ http://iabhopal.wordpress.com یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔

زمرہ : شاعری | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

پالتو ؟ ؟ ؟

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 25 Aug 2006

اگر پالتو جاندار کو ضرورت سے زيادہ کھلايا پلايا جائے تو وہ مالک سے زيادہ طاقتور ہوجاتا ہے

زندہ مثال ہے ۔ ۔ ۔ امريکہ اور اسرائيل

*

 میری انگريزی کی مواصلاتی بياض [بلاگ] مندرجہ ذیل رابطہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند [براؤزر] ميں لکھ کر پڑھيئے  

  Reality is Often Bitter ۔ ۔ http://iabhopal.wordpress.com  حقيقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ ۔

زمرہ : مزاح | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »

خبر دار ۔ جاسوس ميسنجر سے بچِئے

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 24 Aug 2006

 مائيکروسافٹ ايم ايس اين ميسنجر کی بجائے ايک نيا ميسنجر ميدان ميں لايا ہے جس کی خوبيوں کا چرچا ہو رہا ہے ۔ اس کا نام ہے وِنڈوز لائيو ميسنجر ۔ ميں نے بھی اس سے مُستفيد ہونے کا سوچا اور اسے ايک ہفتہ قبل اپنے کمپيوٹر پر نصب کر ديا ۔ دو دن بعد اس ميں اور ميرے کمپيوٹر کے محافظ نارٹن ميں جنگ چھِڑ گئی ۔ ميں ميسنجر کھولنے کی کوشش کرتا تو وہ نہ کھُلتا ۔ وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ ميرے کمپيوٹر کا محافظ اُسے روک رہا تھا ۔  

مُجھے ياد آيا کہ ميرا بيٹا زکريا جب دسمبر 2005 جنوری 2006 ميں يہاں تھا تو شرارتی سافٹ ويئر پکڑنے اور اُسے قيد کرنے والی سافٹ ويئر ميرے کمپيوٹر ميں نصب کر گيا تھا جو ميں نے اس ماہ ميں نہيں چلائی تھی ۔ ميں نے اُسے چلايا تو معلوم ہوا کہ وِنڈوز لائيو ميسنجر نے ميرے کمپيوٹر ميں ايک جاسوس بٹھا رکھا تھا جو ميرے کمپيوٹر کے متعلق معلومات مائيکروسافٹ کو بھيجنے کی کوشش کر رہا تھا ۔   

مجھے تعجب اس بات پر ہوا کہ مائيکروسافٹ ونڈوز کے مَينيو ميں 4 چيزيں تھيں ۔ ميسنجر شارٹ کَٹ ۔ ہوم ۔ فيڈبَيک اور ٹول بار ۔ ميں نے صرف شارٹ کَٹ نصب کيا تھا ۔ اُس کے باوجود جاسوس کو خفيہ طور پر ميرے کمپيوٹر ميں داخل کر ديا گيا تھا ۔ چنانچہ ميں نے اُسی وقت  جاسوس پروگراموں کو قيد کيا اور وِنڈوز لائيو ميسنجر کو حذف کر کے 2005 والا پرانا ايم ايس اين ميسنجر نصب کر ديا ۔

 * 

میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل پتہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر پڑھيئے ۔

Hypocrisy Thy Name ۔ ۔ http://iabhopal.wordpress.com یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔

زمرہ : خبر | 3 تبصرے »