چائے اور انگریز کی مکّاری
2,038 بار دیکھا گیا مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ Dec 13 2005
پہلی قسط ۔ ہند و پاکستان کونسی چائے پی جاتی تھیں
دوسری قسط
چائے کیسے اور کب بنی اس کے متعلق کچھ کہنے سے پہلے میں یہ گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ تہذیب و تمدن میں یورپ اور امریکہ سے بہت پہلے ایشیا اور افریقہ بہت ترقّی کر چکے تھے ۔ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں دولت کے نشہ میں اپنی لاپرواہیوں عیاشیوں اور اہل مغرب بالخصوص انگریزوں کی عیاریوں کے باعث ایشیا اور افریقہ کے لوگ رو بتنزّل ہو کر پیچھے رہتے چلے گئے ۔ ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے کردار سے تو سب واقف ہی ہوں گے ۔ چین کے بارے بھی سنیئے ۔انگریزوں کو پہلی بار سبز چائے کا علم ستارھویں صدی کے شروع میں اس وقت ہوا جب 1615 عیسوی میں ایک شخص رچرڈ وکہم نے چائے کا ایک ڈبّہ شہر مکاؤ سے منگوایا ۔ اس کے بعد لگ بھگ تین صدیوں تک یورپ کے لوگ چائے پیتے رہے لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ چائے ہے کیا چیز ۔ اٹھارہویں صدی میں سبز چائے نے انگریزوں کے بنیادی مشروب ایل یا آلے کی جگہ لے لی ۔ انیسویں صدی کے شروع تک سالانہ 15000 میٹرک ٹن چائے چین سے انگلستان درآمد ہونا شروع ہو چکی تھی ۔
انگریز حکمرانوں کو خیال آیا کہ چین تو ہم سے بہت کم چیزیں خریدتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے افیون دریافت کی اور چینیوں کو افیون کی عادت ڈالی جو کہ چائے کے مقابلہ میں بہت مہنگی بھی تھی ۔ پوست کی کاشت چونکہ ہندوستان میں ہوتی تھی اس لئے ہندوستان ہی میں افیون کی تیاری شروع کی گئی ۔ یہ سازش کامیاب ہو گئی ۔ اس طرح انگریزوں نے اپنے نقصان کو فائدہ میں بدل دیا ۔ انگریزوں کی اس چال کے باعث چینی قوم افیمچی بن گئی اور تباہی کے قریب پہنچ گئی ۔ پھر چینیوں میں سے ایک آدمی اٹھا اور ہردل عزیز لیڈر بن گیا ۔ وہ موزے تنگ تھا جس نے قوم کو ٹھیک کیا اور افیمچیوں کو راہ راست پر لایا جو ٹھیک نہ ہوئے انہیں جیلوں میں بند کر دیا جہاں وہ افیون نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر مر گئے ۔ جس کے نتیجہ میں آج پھر چین سب سے آگے نکلنے کو ہے ۔ یہ موذی افیون ہندوستانیوں کو بھی لگ گئی مگر ہندوستان بشمول پاکستان میں ابھی تک کوئی موزے تنگ پیدا نہیں ہوا ۔ میں نے ایک گذشتہ تحریر میں سائنس کی ایجادوں میں افیون کا ذکر کیا تھا سو یہ ہے حقیقت ۔
بیسویں صدی کے شروع میں انگریزوں کو فلپین لوگوں کے ذریعہ پتا چلا کہ چائے کی طرح کا پودا مشرقی ہندوستان کے علاقہ آسام میں پایا جاتا ہے چنانجہ اس کی باقاعدہ کاشت ہندوستان میں شروع کر کے کالی چائے تیار گئی جس کی پیداوار اب 200000 مٹرک ٹن سے تجاوز کر چکی ہے ۔
باقی انشا اللہ آئیندہ

Dec 13 2005 بوقت 7:03 AM
چائے چھوڑیں کافی پیئیں۔
خدا نہ کرے پاکستان میں کوئی ماؤزے تنگ آئے۔ ۶۰ ملین چینی اس کی بدولت مارے گئے۔
Dec 13 2005 بوقت 7:23 AM
زکریا بیٹے
چار دن پہلے کی تحریر میں جو قہوہ ہلکے براؤن رنگ کا میں نے لکھا تھا وہ کافی ہی تھی ۔ لفظ کافی دراصل قہوہ ہی کا بگڑا ہوا نام ہے
میں نے ماؤزے تنگ کے صرف ایک عمل کا حوالا دیا ہے جو اس نے لوگوں کی افیون چھڑانے کے لئے کیا۔ میں اس کے باقی عمل سے متفق نہیں ہوں
Dec 13 2005 بوقت 10:07 PM
خوب فرمایا!۔
Dec 13 2005 بوقت 10:09 PM
خوب فرمایا
Jul 05 2008 بوقت 7:30 AM
[...] آور جنس افیون بنانے کی ترکیب ایجاد کی جس کے متعلق میں 13 دسمبر 2005ء کو لکھ چکا ہوں [...]
Jul 19 2008 بوقت 8:04 AM
[...] میں 13 دسمبر 2005ء کو لکھ چکا ہوں کہ بیسویں صدی میں پوست کے پودے سے یورپی سائنسدانوں نے ہیروئین بنائی اور اس کے کارخانے افغانستان کے دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں لگائے ۔ اِن کارخانوں کی معمل [laboratories] یورپی ممالک سے بن کر آئے تھے ۔ مزید یہ کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ جب افغانستان پر مُلا عمر کا حُکم چلتا تھا تو ہیروئین کی افغانستان میں پیداوار صفر ہو گئی تھی ۔ [...]
Oct 10 2008 بوقت 6:01 PM
[...] قسط ۔ ہند و پاکستان میں کونسی چائے پی جاتی تھیں دوسری قسط ۔ چائے اور انگریز کی مکّاری تیسری قسط ۔ چائے کی دریافت [...]
Oct 16 2008 بوقت 12:07 PM
[...] تبصرے What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چائے اور انگر
Oct 16 2008 بوقت 12:09 PM
[...] Blog Archive » چاء کی دریافت کب ہوئی اور ٹی کیسے بنی ؟ on چائے اور انگریز کی مکّاریWhat Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چائے اور [...]
Oct 16 2008 بوقت 12:29 PM
[...] کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چائے بھی کیا چیز ہے on چائے اور انگریز کی مکّاریWhat Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » چاء کی دریافت [...]