محبت کا صلہ

جب کسی سے آپ بے پناہ محبت کریں
ضروری نہیں کہ وہ آپ سے محبت کرنے لگے
محبت کے بدلے میں محبت کی امید نہ رکھیئے
اس کے دل میں محبت جاگنے کا انتظار کیجئے
اس کے دل میں نہ بھی جاگے تو کم از کم آپ کے دل میں تو پیدا ہوئی
اور یہی آپ کی محبت کا صلہ ہے

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “محبت کا صلہ

  1. اجمل

    منیر احمد طاہر صاحب
    اسی لئے کسی نے کہا تھا
    کسی چمن میں رہو تم بہار بن کے رہو ۔ ۔ ۔ خدا کرے کسی دل کا قرار بن کے رہو

    ریحان علی مرزا صاحب
    آپ اتنی پھرتی نہ دکھائیے ۔ صبر سے کام لیجئے ۔ میں انشاء اللہ اگلے سال رابطوں کی تجدید کروں گا ۔ پریشان نہ ہو جائے میرا مطلب ہے ایک ماہ بعد ۔ ابھی روزانہ آپ کے بلاگ پر خاصری دے رہا ہوں اسی پر گذارہ کیجئے ۔ ان دنوں میں مصروف ہوں

  2. ریحان علی مرزا

    انکل معافی کا تلبگار ہوں پر آپکی زباں سے تو لگا نہیں ککے آپ ایک انکل ہے ۔۔۔ پورا ایک مہنیہ میں غلط فہمی میں رہا ہوں

    انکل آپ بزرگ ہے ایک بات تو بتایں

    یہ سب مجھے ریحان مرزا صاحب کہ کر کیو بلاتے ہیں اکیلا ریحان مرزا دکھتا ہے ؟

  3. سیما آفتاب

    واہ خوب ۔۔۔ مجھے ایک نظم یاد آگئی

    محبتوں میں شمار کیسا
    یقین کیسا
    گمان کیسا
    عروج کیسا
    زوال کیسا
    سوال کیسا
    جواب کیسا
    محبتیں تو محبتیں ہیں
    محبتوں میں حساب کیسا . . !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.