اردو قلمکاروں کی توجہ کے لئے

اردودان صاحب نے تجویز دی ۔ اس کے بعد ریحان مرزا صاحب نے اس کا اعادہ کرتے ہوۓ کچھ مفید سفارشات پیش کیں اور اس کے بعد عتیق الرحمان صاحب جو کچھ لکھنے کو ڈھونڈ رہے تھے ان کو لکھنے کو کچھ مل ہی گیا ۔ جناب ایسی بات نہیں ہے کہ کچھ مل نہیں رہا تھا ۔ یہ ایک عمدہ طرز بیان ہے ۔ دراصل عتیق الرحمان صاحب کسی اہم کام میں مشغول تھے اور ایسی ویسی بات لکھا پسند نہیں کرتے ۔ اردو زبان کی تصحیح ایک اہم بات ہے سو انہوں نے اس پر مفید مشورہ دیا ہے ۔عتیق الرحمان صاحب نے ٹھیک فرمایا کہ غلطیاں دو قسم کی ہوتی ہیں ۔ (1) کلیدی تختہ (Key Board) پر انگلی ٹھیک جگہ نہ پڑنے سے (2) اردو سے ناواقفیت کی بنا پر

میرے خیال میں تیسری وجہ یہ ہے کہ ہم کچھ لاپرواہی سے کام لیتے ہیں ۔ میں خود بھی اس کا مجرم ہوں ۔ بعض اوقات آمد ہو جاتی ہے لکھتا چلا جاتا ہوں اور بغیر دوہراۓ شائع کر دیتا ہوں بعد میں پڑھ کے خود ہی شرمندہ ہوتا ہوں ۔

متذکرہ بالا تینوں حضرات کی تجاویز کا خلاصہ میں تھوڑی سی آمیزش کے بعد اس طرح کرتا ہوں

(1) تین یا چار اردو نویسوں کی ایک مجلس بنائی جاۓ ۔ (بہترہو گا کہ اردو فورم کے ناظمین کو ہی یہ مجلس سمجھ لیا جاۓ اگر ان حضرات کو کوئی ٹھوس عذر نہ ہو تو)

(2) اردو فورم پر “اردو زبان کا استعمال” یا کسی اور مناسب موضوع کا اضافہ کیا جاۓ

(3) سب اردو کھاتہ دار (Urdu Bloggers) اپنی تجاویز بنسبت تصحیح اردو زبان اردو فورم پر مندرجہ بالا موضوع کے تحت لکھیں یا بھیجیں

(4) اردو فورم کے منتظمین ان تجاویز کی پڑتال کرنے کے بعد انہیں اردو فورم اور اردو سیّارہ دونوں پرشائع کریں

(5) اگر اردو فورم کے منتظمین چاہیں تو کسی کو اس سلسلہ میں مدد کے لئے کل وقتی یا جزو وقتی طور پر نامزد کر لیں

(6) بالفرض اگر اس مجلس کی شائع کردہ تصحیح میں کوئی غلطی ہو تو بھی اس کی اطلاع مندرجہ بالا مد (3) کے مطابق کی جاۓ

(7) جس نے اردو میں غلطی کی ہو اس کا نام کہیں بھی ظاہر نہ کیا جاۓ کیونکہ مقصد زبان کی تصحیح ہے ناکہ کسی شخص کی

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “اردو قلمکاروں کی توجہ کے لئے

  1. Attiq-ur-Rehman

    دل رکھنے کا شکریہ۔ اب آپ نے گیند اردو فورم والوں کے کورٹ میں اچھال دی ہے دیکھیئے وہ کیا کہتے ہیں ؟ ایک بات اور ! اردو بلاگر کمپیوٹر کی بعض اصطلاحات کا اردو میں ترجمہ کرتے رہتے ہیں۔ ان پر پہلے تو بحث کی جائے پھر جو اصطلاح مستند قرار پائے اس کے لیے کوئی “ آن لائن لغت“ ہونی چاہیے ۔
    اگر پہلے سے کوئی اس طرح کی لغت موجود ہو تو مجھے ضرور بتائیے۔

  2. شعیب صفدر

    بات تجویز سے آگے بھی بڑھے گی یا نہیں۔۔۔۔
    جیڑا بولے او ہی بوؕا کھولے۔۔۔۔
    اب آپ ہی یہ کام شروع کرے۔۔۔۔۔
    املا کی غلطی ہو تو پیشگی معذرت–>

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.