مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 31 Dec 2005
روزانہ دس منٹ قرآن شریف کی تلاوت کیجئے
اگر اپنے لئے نہیں تو دوسروں کے لئے مُسکرائیے
دوسروں کی بات ہمہ تَن گوش ہو کر سنیئے
بچوں کی نئی دریافت چوکسّی سے دیکھیئے
اپنی ناشادگی کا الزام دوسروں پر نہ رکھیئے
دوسروں کی تعریف کُشادہ دِلی سے کیجئے
جو مُشکِل میں ہو اُس کی حوصلہ اَفزائی کیجئے
دوسروں پر تنقید کم کیجئے
اچھے کام میں برغبت حصّہ لیجئے
اپنے عمل کی ذمہ داری لیجئے
اثر و رسوخ کے سامنے نہ جھکيئے اور تعصّب سے بچیئے
دعا زیادہ مانگیئے اور پریشان کم ہوئیے
دوسروں کے درگذر میں تاخیر نہ کیجئے اور خود ترسی سے باز رہیئے
جو کام بھی کیجئے بہترین طریقہ سے کیجئے
زندگی اس طرح گذاریئے کہ کبھی پچھتانا نہ پڑے
اپنی حیثیت کو قبول کیجئے اور دوسروں کی نقل نہ کیجئے
ناکامی کو تربیت کا موقع سمجھیئے
جسم اور دماغ دونوں سے بھرپور کام لیجئے
جو دوسرے کے پاس پسند آۓ اس پر خوش ہوئیے ۔ چھیننے کی خواہش نہ کیجئے
زمرہ : روز و شب | 10 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 29 Dec 2005
پہلی قسط ۔ ہند و پاکستان میں کونسی چائے پی جاتی تھیں
دوسری قسط ۔ چائے اور انگریز کی مکّاری
تیسری قسط ۔ چائے کی دریافت کب ہوئی
چوتھی قسط ۔ چائے بھی کیا چیز ہے
پانچویں قسط ۔ سبز چائے یا قہوا ایک عمدہ علاج
کالی چائے پتوں کو فرمنٹ کر کے بنائی جاتی ہے ۔ فرمنٹیشن کو اردو میں گلنا سڑنا کہا جائے گا ۔ اس عمل سے چائے کئی اچھی خصوصیات سے محروم ہو جاتی ہے ۔ اس میں اینٹی آکسی ڈینٹس ہوتے تو ہیں مگر فرمنٹیشن کی وجہ سے بہت کم رہ جاتے ہیں ۔
کالی چائے پینے سے ایڈکشن ہو جاتی ہے اور پھر اسے چھوڑنا مشکل ہوتا ہے ۔ ہر نشہ آور چیز میں یہی خاصیت ہوتی ہے ۔
کالی چائے بھوک اور پیاس کو مارتی ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ بھوک اور پیاس کے قدرتی نظام میں خلل ڈالتی ہے جو صحت کے لئے مضر عمل ہے ۔
کالی چائے پیٹ کے سفرا کا باعث بنتی ہے جس سے ہاضمہ کا نظام خراب ہوتا ہے ۔
مندرجہ بالا مضر خصوصیات کے اثرات کئی سالوں بعد ظاہر ہوتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لوگ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں یا زکام کو ٹھیک کرنے کے لئے کالی چائے بطور علاج کے پیتے ہیں حالانکہ کالی چائے دونوں کے لئے نہ صرف موزوں نہیں بلکہ مضر ہے ۔ جو ذیابیطس کے مریض بغیر چینی کے کالی چائے پیتے ہیں وہ اپنے مرض کو کم کرنے کی کوشش میں دراصل بڑھا رہے ہوتے ہیں کیونکہ کالی چائے گُردوں کے عمل میں خلّل ڈالتی ہے جِس سے ذیابیطس بڑھ سکتی ہے ۔
احتیاط
سبز چائے صرف جیسامین پیجئے ۔ ٹپال ۔ لپٹن ۔ بروک بانڈ یا کوئی اور صحیح نہیں ہیں ۔ جیسامین اگر چین کی پیکنگ ہو تو بہتر ورنہ پاکستان کی پیکڈ بھی ٹھیک ہے ۔ اگر اچھی کوالٹی کی کھلی چائے مل جائے تو وہ بھی ٹھیک ہے ۔
زمرہ : روز و شب | 2 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 27 Dec 2005
جن جوتوں کو پہننے سے آپ کے پاؤں میں تکلیف محسوس ہو انہیں پہننے سے دوسررں کو بھی تکلیف ہی ہو گی ۔
ہمیشہ خیال رکھئے کہ دوسرے کے لئے وہی پسند کیجئے جو آپ کو پسند ہو
زمرہ : روز و شب | 4 تبصرے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 25 Dec 2005
پہلی قسط ۔ ہند و پاکستان میں کونسی چائے پی جاتی تھیں
دوسری قسط ۔ چائے اور انگریز کی مکّاری
تیسری قسط ۔ چائے کی دریافت کب ہوئی
چوتھی قسط ۔ چائے بھی کیا چیز ہے
پانچویں قسط
میں نے ایک گذشتہ پوسٹ میں لکھا تھا کہ قدیم طبی معالج آج کے میڈیکل سپیشلسٹ سے بہتر تھا ۔ سو حاضر ہے ۔
To sum up, here are just a few medical conditions in which drinking green tea is reputed to be helpful:
cancer
rheumatoid arthritis
high cholesterol levels
cariovascular disease
infection
impaired immune function
سبز چائے کولیسٹرال کو کم کرتی ہے
چینی سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ سبز چائے میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرال کو کم کرتا ہے اور ایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرال کو بڑھاتا ہے ۔ پنگ ٹم چان اور ان کے ساتھی سائنسدانوں نے ہیمسٹرز لے کر ان کو زیادہ چکنائی والی خوراک کھلائی جب ان میں ٹرائی گلسرائڈ اور کولیسٹرال کی سطح بہت اونچی ہوگئی تو ان کو تین کپ سبز چائے چار پانچ ہفتے پلائی جس سے ان کی ٹرائی گلسرائڈ اور کولیسٹرال کی سطح نیچے آگئی ۔ جن ہیمسٹرز کو 15 کپ روزانہ پلائے گئے ان کی کولیسٹرال کی سطح ۔ کل کا تیسرا حصہ کم ہو گئی اس کے علاوہ ایپوبی پروٹین جو کہ انتہائی ضرر رساں ہے کوئی آدھی کے لگ بھگ کم ہو گئی ۔میں نے صرف چائینیز کی تحقیق کا حوالہ دیا ہے ۔ مغربی ممالک بشمول امریکہ کے محقق بھی سبز چائے کی مندرجہ بالا اور مندرجہ ذیل خوبیاں بیان کرتے ہیں ۔
سبز چائے کینسر سے بچاتی ہے
سبز چائے میں پولی فینالز کی کافی مقدار ہوتی ہے جو نہائت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں ۔ یہ ان آزاد ریڈیکلز کو نیوٹریلائز کرتے ہیں جو الٹراوائلٹ لائٹ ۔ ریڈی ایشن
۔ سگریٹ کے دھوئیں یا ہوا کی پولیوشن کی وجہ سے خطرناک بن جاتے ہیں اور کینسر یا امراض قلب کا باعث بنتے ہیں ۔
سبز چائے ہاضمہ ٹھیک کرنے کا بھی عمدہ نسخہ ہے ۔ سبز چائے بطور سٹیمولینٹ ۔ ڈائی یوریٹک ۔ بلیڈنگ کنٹرول کرنے اور زخموں کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ دارچینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیابیطس کو کنٹرول کرتی ہے ۔
Atherosclerosis
سبز چائے اتھروسلروسس بالخصوص کورونری آرٹری کے مرض کو روکتی ہے ۔
میں ہونے والی انفلیمیشن کو سبز چائےکم کرتی ہے ۔ Inflammatory Bowel Disease (IBD)
جگر کی بیماریاں اور یرقان
جو لوگ روزانہ سبز چائے کے دس یا زیادہ کپ پیتے ہیں انہیں جگر کی بیماریوں بشمول یرقان کا کم خطرہ ہوتا ہے ۔
Slimming
سبز چائے کا ایکسٹریکٹ چربی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے آدمی موٹا نہیں ہوتا ۔
مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل سائٹس دیکھئے
http://www.sciencedaily.com/releases/2003/08/030805072109.htm
http://www.vitacost.com/science/hn/Benefits_Weight/Green_Tea.htm
http://healthyherbs.about.com/cs/herbfaqs/p/pfgrtea.htm
http://www.newstarget.com/000371.html
http://news.bbc.co.uk/2/hi/health/3125469.stm
زمرہ : روز و شب | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 23 Dec 2005
کسی شاعر نے کہا تھا ” کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی” ۔ سچ ہی کہا تھا ۔ میں نے لکھ دیا Please do not disturb ۔ خیال تھا کہ قاری کالج میں پڑھتے ہیں یا ماضی قریب میں پڑھتے رہے ہیں بات سمجھ لیں گے مگر ایسی ہماری قسمت کہاں ۔ جب ہم کالج میں پڑھتے تھے تو ہوسٹل میں عموماّ جب لڑکے عام کھانے کے علاوہ کچھ کھانے لگتے تو دروازہ پر لکھ کر لگا دیتے Please do not disturb میرے محترم قاریوں نے سمجھا کہ میں خدانخواستہ اتنا گستاخ ہوں کہ اُنہیں Buzz off کر دیا ہے ۔
زمرہ : روز و شب | 2 تبصرے »