حشر نشر

علامہ اقبال کے شعروں کے ساتھ بہت لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور بعض اوقات اس پسندیدگی نے حشر نشر کی صورت اختیار کی ۔ بہت پرانی بات ہے راولپنڈی میں راجہ بازار کے فوارہ چوک (جہاں کبھی فوارہ بنا دیا جاتا ہے اور کبھی توڑ دیا جاتا ہے) سے لیاقت روڈ پر چلیں تو بائیں طرف ایک ہوٹل ہوتا تھا “علی بابا ہوٹل ۔ آنہ روٹی دال مفت” روپے میں 16 آنے ہوتے تھے اور یہ روٹی آجکل کی پانچ روپے والی کے برابر تھی ۔ اس ہوٹل کی دیوار پر جلی حروف میں لکھا ہوتا تھا

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے ٹوٹل پر
تو شاہین ہے کر بسیرا علی بابا کے ہوٹل پر

اسی زمانہ میں ایک رسالے میں کارٹون شائع ہوا جس میں لکھا تھا

خودی کو کر بلند اتنا کہ جا پہنچے پہاڑی پر
خدا بندے سے پھر پوچھے دس پترا اترسیں کس طراں

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “حشر نشر

  1. Ali K Chishti

    I am 22 and what I know about Pakistan and Pakistanis as a Pakistani myself , is that our country’s sense of humour has gone worse as time has progressed and then I look at what English society and there sense of humour was and is , I smile , sips my morning strong english tea and consider myself a proud urdu speaking , Pakistani . Even the most vulger of our bus and truck poetery is better then any contemprory english literature.

  2. Asma

    علامہ اقبال کے بہت سے اشعار کا حشر نشر کیا گیا ہے، میں شاید آٹھویں میں تھی، اردو کا فائنل پرچہ تھا، قائدِاوظم پہ مضمون لکھ لیا، وہ شعر بھی لکھنا تھا ۔۔۔

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ چمن میں ہوتا ہے دیدہ ور پیدا

    مجھے پھر اصل بھول گیا، اب مجھے وہاں جو شعر یاد آیا وہ یہ تھا کہ

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ۔۔۔ تب جا کے کہیں اس کی شادی ہوتی ہے

    کوئی آدھے گھنٹے بعد اصل شعر یاد آیا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔

  3. Attiq-ur-Rehman

    چند سال پہلے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر اقبال کے حوالے سے ایک پروگرام کی کمپئر نے اقبال کے ایک مشہور زمانہ شعر کا مصرعہ کچھ اس طرح پڑھا تھا۔
    “ گیسوئے تابے دار کو اور بھی تابے دار کر“

  4. اجمل

    علی کے چشتی صاحب
    صرف شاعری ہی میں نہیں ہماری قوم ہر عمل میں انحطاط کا شکار ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اس سے نہ صرف ناواقف ہیں بلکہ سمجھتے ہیں کہ ہم ترقی کر گئے ہیں ۔

    اسماء صاحبہ
    بات یہ ہے کہ ہم لوگ سواۓ سرٹیفیکیٹ اور گریڈ حاصل کرنے کے علم کا کوئی اور مطلب نہیں لیتے ۔ شعر جو آپ کو پھر بھول گیا ہے وہ میں نے آٹھویں جماعت میں آج سے پچپن سال پہلے پڑھا تھا اور ابھی تک یاد ہے ۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ یہ تشبیح کیرں دی علّامہ نے ؟
    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
    بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

    عتیق الرحمان صاحب
    آپ سروے کر کے دیکھ لیجئے سواۓ چند افراد کے باقی سب جو شو بز یا صحافت میں جاتے ہیں وہ کسی اور منافع بخش کام کی اہلیت نہیں رکھتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.