مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 17 Oct 2005
زلزلہ سے متاءثرہ علاقے کے گم شدہ اور باز یافتہ افراد کے متعلق معلومات حاصل کرنے یا بہم پہنچانے کے لئے نیچے دیئے ہوۓ لنک پر کلک کیجئے یا اپنے کمپویٹر کے براؤزر میں مندرج ذیل لکھ کر ویب سائٹ کھولئے ۔ ۔ ۔ وساطت : اعجاز آسی
http://missingpersons.dsl.net.pk/
سب سے درخواست ہے کہ یہ اطلاع اپنے تمام جاننے والوں تک پہنچائیے
Please click on the URL above to see or record information about people affected by Earth Quake. You can also do it by writing above URL in your browser window. . . Courtesy: Ejaz AsiPlease inform as many people as possible
زمرہ : روز و شب | ابھی تک ایک تبصرہ ہوا ہے »
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 17 Oct 2005
سورۃ 2 البقرۃ آیۃ 42 ۔ باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔سورۃ 4 النّسآء آیۃ 58 ۔ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو ۔ اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو ۔ اللہ تم کو نہائت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقینا اللہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہے ۔
سورۃ 4 النّسآء آیۃ 135 ۔ اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو ۔ انصاف کے علمبردار اور خدا واسطے کے گواہ بنو اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو ۔ فریق معاملہ خواہ مالدار ہو یا غریب ۔ اللہ تم سے زیادہ ان کا خیرخواہ ہے ۔ لہذا اپنی خواہش نفس کی پیروی میں عدل سے باز نہ رہو ۔ اور اگر تم نے لگی لپٹی بات کہی یا سچائی سے پہلو بچایا تو جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے ۔
زمرہ : روز و شب | تبصرہ کرنے میں پہل کیجیے »