بلاگرز سے دست بستہ درخواست
مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 09 Oct 2005
آپ سب انسانیت کے علمبردار ہیں اور انسانیت کے حق میں بہت کچھ لکھتے رہتے ہیں ۔ آج آپ
کے امتحان کا وقت ہے کہ آپ ثابت کریں کہ آپ حقیقی طور پر انسانیت دوست ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ واقعی انسان دوست ہیں ۔ آگے بڑھئیے اور اسے عملی طور پر ثابت کیجئے ۔ ہزاروں کی تعداد میں بچے بوڑھے جوان عورتیں اور مرد آزاد جموں کشمیر اور صوبہ سرحد میں بے خانماں پڑے ہیں ۔ نہ سر پر چھت ہے نہ ان کے پاس سردی سے بچنے کے لئے کپڑے ہیں اور نہ کچھ کھانے کو ہے ۔ عزیزوں کی اچانک موت کے ساتھ ساتھ ان کا سب کچھ تباہ ہو چکا ہے ۔ ان لوگوں نے 8 اکتوبر کی صبح سحری کھائی تھی اس کے بعد سے کچھ نہ کھایا نہ پیا ۔ کھائیں کہاں سے سب کچھ ملبے کے نیچے دب گیا ۔اپنے گھروں کی الماریوں اور صندوقوں کی تلاشی لیجئے ۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا گذارا پانچ جوڑوں ۔ دو سویٹروں ۔ دو کوٹوں اور ایک کمبل یا رضائی سے ہو سکتا ہے مگر آپ کے پاس اس سے زیادہ یا بہت زیادہ چیزیں ہیں ۔ ان زائد کپڑوں ۔ کمبلوں اور رضائیوں کا اس سے بہتر کوئی استعمال نہیں کہ انہیں زلزلہ کے متاءثرین کو دے کر اپنی انسانیت کا ثبوت دیں اور ان کی دلی دعائیں بھی حاصل کریں ۔
جب آپ اپنے گھر سے سامان دے چکیں تو پھر اپنے رشتہ داروں ۔ دوستوں اور محلہ داروں کو اس نیک کام میں بھرپور حصہ لینے کی نہ صرف ترغیب دیں بلکہ ان سے کپڑے ۔ کمبل اور رضائیاں اکٹھے کر کے مناسب طریقہ سے متاءثرین تک پہنچانے کا بندوبست کیجئے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشی اس سلسہ میں مجھ سے ٹیلیفون نمبر 2252988 اور 03215102236 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ میں سامان ان کے گھر سے اٹھانے کے لئے بھی تیار ہوں ۔ میں سامان پہنچانے والے کچھ با اعتماد اداروں کو جانتا ہوں
