What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ميرا مقصد انسانی فرائض کے بارے میں اپنےعلم اور تجربہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَيَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدة مِنْ لِسَانِی يَفْقَھُوا قَوْلِی



تختۂ کار

محفوظہ برائے July 7th, 2005

استقلال کامیابی کی چابی ہے

مصنف : افتخار اجمل بھوپال :: بتاریخ 07 Jul 2005

آج آپ بھلائی کریں
ہو سکتا ہے وہ کل کلاں بھلا دی جائے
پھر بھی بھلائی کرتے رہیئے

آپ کے بھلائی کرنے پر
ہو سکتا ہے لوگ الزام لگائیں کہ اس کا محرّک خودغرضی اور پوشیدہ عزائم ہیں
پھر بھی بھلائی کرتے جائیے

دیانت داری آپ کو مخدوش کر سکتی ہے
پھر بھی آپ دیانت دار ہی رہیئے

آپ نے جو سالوں میں بنایا وہ لمحوں میں تباہ کیا جا سکتا ہے

پھر بھی آپ بناتے جائیے

زمرہ : روز و شب | 2 تبصرے »